
گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے
تحت دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کچہری ٹاؤن سطح کی
شعبہ ذمہ داران، یوسی اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور
تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

گزشتہ روز یوسی صدیق آباد کی دفتر ذمہ دار
اسلامی بہن کےعزیز کے یہاں ایصالِ ثواب کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

عالمی سطح پر لوگوں کو تبلیغِ دین کرنے اور
اُنہیں نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عربی لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ
انٹرنیٹ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق تبادلۂ
خیال کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت کتنے ملکوں میں عربی لینگویج میں کام ہورہا ہے،
کن ذمہ داران کو عربی لینگویج کورس کروانے کی حاجت ہے اور عربی لینگویج ذمہ داران
کے ٹرانسپورٹ کے مسائل پر مشاورت ہوئی۔
پی آئی بی کالونی کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد

فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی کراچی میں
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن سمیت قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی
تربیت کی۔
جامعۃالمدینہ گرلز رینچ
روڈ راولپنڈی میں دورۂ حدیث شریف کی
طالبات کے درمیان میٹ اپ

پاکستان کے شہر راولپنڈی
میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز رینچ روڈ میں ایک میٹ اپ ہوئی جس میں
دورۂ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پنجاب پاکستان کے شہر
راولپنڈی میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام راولپنڈی ڈویژن، سٹی اور ٹاؤن
سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن تا ذیلی سطح کی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
سرگودھا میٹروپولیٹن میں
ڈونیشن بکس گرلز کی ڈویژن تا ذیلی اور
صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس گرلز کے تحت 21 فروری 2023ء بروز اتوار سرگودھا
میٹروپولیٹن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی اور صوبائی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سےشعبے کی ماہانہ
کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں اپنے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیانیز مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے
متعلق اہم امور پر کلام بھی کیا۔بعدازاں پاکستان سطح کی ذمہ دار نے ڈیٹا انٹری کا فالو
اپ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔
ضلع خوشاب میں ڈونیشن بکس
گرلز کی ڈویژن تا ذیلی اور صوبائی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس گرلز کے تحت 20 فروری 2023ء بروز اتوار ضلع
خوشاب کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی اور صوبائی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
اس دوران شعبے کی پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سےشعبے کی ماہانہ کارکردگی اور
کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں اپنے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیانیز مزید گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے
متعلق کلام بھی کیا۔
راولپنڈی ڈویژن میں ڈونیشن
بکس گرلز کی زون تا ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
ڈونیشن بکس گرلز کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی ڈویژن کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
زون تا ذیلی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد سٹی میں
ڈونیشن بکس گرلز کی زون تا ذیلی اور سٹی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
ڈونیشن بکس گرلز کے تحت پچھلے دنوں اسلام آباد سٹی کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
زون تا ذیلی اور سٹی کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیضانِ صحابیات پی آئی بی
کالونی میں شعبہ نیو سوسائٹی کے حوالے سے مدنی مشورہ

20 فروری 2023ء
بروز اتوار P.I.B کالونی کراچی
میں قائم دعوتِ اسلامی کے فیضانِ صحابیات میں شعبہ نیو سوسائٹی کے حوالے سے مدنی
مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے بالمشافہ جبکہ اورسیز ریجن نگران اور نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے نیوسوسائٹی میں دینی کام کرنے کا طریقۂ
کار بتاتے ہوئے نیوسوسائٹی کے سنتوں بھرے
اجتماعات، محفلِ نعت، علاقائی دورہ،حکمتِ عملی اور چند احتیاطوں کے بارے میں کلام
کیا۔

دعوتِ اسلامی دنیا بھر
میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
ہے۔
اللہ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اور
مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنیں دنیا بھر میں
دینی کاموں کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ملک
و بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے
لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز
ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک کی مقیم اراکینِ مجلس اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی اور
اپنے ممالک میں دینی کاموں کی ترقی کے لئے گفتگو کی۔