گزشتہ روز مدرسۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدرسۃالمدینہ گرلز صابرۃالنور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اجتماع کا آغازتلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شبِ اسراء کا دولہا“ کے موضو ع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو شبِ معراج کے واقعات بتائے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ گرلز صابرۃالنور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے سالانہ ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے وار انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت مدرسات اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ  ”علمِ دین کے فضائل“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدرسات کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد میں بالمشافہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد سٹی زون 1 کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی متفرق کارکردگیوں نیز دینی کاموں کے شیڈول کا جائزہ لیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنےاور سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔


پچھلے دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز G 7 میں ایک کونسلنگ ہوئی جس میں دورۂ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔

دورانِ کونسلنگ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 فروری 2023ء بروز بدھ اسلامی بہنوں کے لئے بہادر آباد کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دورانِ اجتماع نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تنظیمی طور پر ہونے والے اعلانات کرتے ہوئے شرکا کو اجتماع میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور نیکی کے دیگر کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی جبکہ شرکا اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔بعدازاں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔ 


شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 14 فروری 2023ء بروز منگل پاکستان کی سٹی  تا ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 36 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں گھریلو صدقہ بکس، سالانہ ڈونیشن، خودکفالت، ذاتی اہداف اور اسٹاف کے لرننگ سیشن میں اخلاقی، انتظامی، تعلیمی و تنظیمی معاملات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

لوگوں کو تبلیغِ دین کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بدین میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی مدرسات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا تعارف کروایا اور اس کے آغاز کے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدرسات کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ کامیاب کرنے کے بارے میں اہداف دیئےنیز پرانی مدرسات نے گلی گلی مدرسۃالمدینہ لگانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ کے علاقے گولارچی میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی مدرسات کا مدنی مشورہ ہوا۔

رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدرسات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا جبکہ شعبہ جات کے تحت نیو کورسز کے آغاز کے اہداف دیئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ٹھٹھہ میں قائم خضر حیات مسجد کے قریب مدرسے میں ہونے والے ناظرہ قراٰن کورس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اہم ذمہ داران کی آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدرسات کو ٹیسٹ کامیاب کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی نیز کورس میں ایڈمیشن کے لئے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ داران و نگران اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

14فروری 2023ء بروز منگل لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں  صوبہ سندھ کے ڈویژن بھنبھور ضلع ٹھٹھہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسلامی بہنوں میں موجود رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ٹھٹھہ میں موجود دعوتِ اسلامی کے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں بچیوں کی تربیت کرنے نیز مدنی قاعدہ و ناظرہ کلاسز کا آغاز کرنے کے بارے میں چند اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی مدرسات کو تجوید کلاس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن سطح کی شعبہ فیضانِ اسلام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف اہم نکات پر کلام کیا گیا۔

اس دوران مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے یوکے میں رہنے والی نیومسلم کی معلومات پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کے درمیان ہونے والے کورس کے متعلق مشاورت کی نیز جو نیومسلم کسی اسلامی بہن سے پڑھ رہی ہیں انہیں اُن کی لینگویج جاننے والی ٹیچر سے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت جوائن کرنے پر بتادلۂ خیال کیاگیا۔

علاوہ ازیں 2 اسلامی بہنوں کو مختلف سطح کی ذمہ داریوں کے لئے تیار کرنے پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی جبکہ شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔