مجلس فیضانِ مرشد کے تحت مدنی حلقہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ
مرشد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں مدنی حلقہ ہواجس میں ملک بھر کےذمّہ دارن نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ان اسلامی
بھائیوں کومدنی قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔
ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں مختلف
مقامات سے آئے ہوئے زمیندار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنّتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو عُشر کے حوالے سے مدنی پھول دئیےنیز اس مشورے میں اراکینِ
شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری
کے ساتھ ساتھ مجلس کے ذمّہ داران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
نکاح کی تقریب

گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری کے صاحبزادے کے نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ خانہ اور عزیز
و اقارب سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت
کی ۔خوشی کے اس موقع پر نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا
جبکہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید
رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے رکنِ شوریٰ کے بیتے کا نکاح پڑھایا اور دعاؤں
سے نوازا۔
12 مدنی کام کورس کا انعقاد

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شیخ کامل
سنّتوں کے عامل امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مبارک
سوچ ہے کہ عاشقانِ رسول سیکھ کر دین کا کام
کریں کیونکہ جو کام سیکھ کر کیا جاتا ہے اس کا اثر بنسبت بغیر سیکھے کئے جانے والے
کام کے زیادہ ہوتا ہے ۔ اسی لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ”امامت کورس“ ” تربیتی کورس “ اور ”12مدنی کام کورس “کے علاوہ دیگر مدنی کورسز بھی
کروائے جاتے ہیں۔ 12 مدنی کام کورس دراصل
دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو مدنی مرکز کے دئیے گئے طریقے کے مطابق کرنے کے
اصول وضوابط کو سکھانے کے لئے کروایاجاتا ہے۔
اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل
آباد میں” 12 مدنی کام کورس“کاانعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مدنی کورس کے اختتامی دن ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں نمایاں
کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری
نے تحائف سے نوازا۔
محفلِ مدینہ کاانعقاد

مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردار آباد فیصل
آباد میں مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے
نگرانِ زون ،ریجن ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں
مدنی پھول دیتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ مجلس کے تمام ذمّہ داران اپنی ذمّہ داریوں کو
پوری تندہی اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرتے ہوئے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
دکھیاری امّتِ مسلمہ کی خدمت کریں۔
مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن
سردارآباد فیصل آباد میں مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
مجلس، ریجن اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور مجلسِ فیضانِ مدینہ کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری
لانے کے حوالےسے مدنی پھول دئیے۔
مجلسِ جدوَل و جائزہ کا مدنی مشورہ
مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کےتحت مدنی مشورہ
.jpg)
مختلف شعبہ جات کا مدنی مشورہ
اعلان

مجلس مدنی عطیات باکس
