دعوتِ اسلامی کی مجلس نیک کام  کے تحت جامعۃ المدینہ قباء فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور 92نیک کام پر عمل کرنےاور لکھ کر گفتگو کرنے کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے آخر میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے طلبہ میں سربند تقسیم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔رکنِ شورٰی حاجی محمد رفیع العطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز فیصل آباد سے جھنگ قافلوں میں سفر کرنے اور کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایاز محمود لاشاری(محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر) کی آمد ہوئی۔ ذمّہ داران اور نگران ِزون نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ ایاز محمود لاشاری نے رکن ِشورٰی حاجی محمد رفیع العطاری اور رکنِ شورٰی حاجی محمد اسدرضا عطاری مدنی سے ملاقات کی،اراکینِ شوریٰ نے مہمان کودعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ رکن ِشورٰی حاجی محمد رفیع العطاری نےمکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، مدینہ ٹاون فیصل آباد میں مجلسِ چرم قربانی (قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی مجلس) کااجلاس ہوا۔ جس میں گودام ذمہ دار، کارکردگی مجلس فیضان مدینہ، مجلس مدنی بستہ، مجلس مالیات اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان ذمّہ داران کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے اہم نکات بیان کئے اور انہیں اس کام میں بڑ چڑھ کر حصہ لینے کے اہداف بھی دئیے۔

اس اجلاس میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت ”کال سینٹر“ کا قیام بھی عمل میں لایاگیاجس کا نمبر درج ذیل ہے(UAN-317-2222-012) عاشقانِ رسول اپنی قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کے لئے ان مذکورہ نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت مدنی مرکز فیضان ِمدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور مدنی پھول دیئے۔آپ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی چھوڑ کر جانے والے اسلامی بھائیوں کو مدنی تحریک میں 12 مدنی کاموں میں سے کوئی ذمّہ داری دے کر فعال کیا جائے۔

یاد رہے اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری،نگرانِ مجلس ،ریجن اور زون سطح کے ذمّہ دارن نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ مرشد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہواجس میں ملک بھر کےذمّہ دارن نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ان اسلامی بھائیوں کومدنی قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے زمیندار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو عُشر کے حوالے سے مدنی پھول دئیےنیز اس مشورے میں اراکینِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری کے ساتھ ساتھ مجلس کے ذمّہ داران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کے صاحبزادے کے نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔خوشی کے اس موقع پر نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا جبکہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکنِ شوریٰ کے بیتے کا نکاح پڑھایا اور دعاؤں سے نوازا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شیخ کامل سنّتوں کے عامل امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مبارک سوچ ہے کہ عاشقانِ رسول سیکھ کر دین کا کام کریں کیونکہ جو کام سیکھ کر کیا جاتا ہے اس کا اثر بنسبت بغیر سیکھے کئے جانے والے کام کے زیادہ ہوتا ہے ۔ اسی لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ”امامت کورس“ ” تربیتی کورس “ اور ”12مدنی کام کورس “کے علاوہ دیگر مدنی کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔ 12 مدنی کام کورس دراصل دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو مدنی مرکز کے دئیے گئے طریقے کے مطابق کرنے کے اصول وضوابط کو سکھانے کے لئے کروایاجاتا ہے۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں” 12 مدنی کام کورس“کاانعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مدنی کورس کے اختتامی دن ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے تحائف سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں محفلِ مدینہ کاانعقاد کیا گیا جس میں اس سال حج کی سعادت پانے والے عازمینِ حج  سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایااورعازمینِ حج کو مدینہ منوّرہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کے آداب بھی بیان کئے ۔ اختتامِ محفلِ مدینہ پر نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے عازمینِ حج سے ملاقات کی اور انہیں ہار بھی پہنائے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردار آباد فیصل آباد میں مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے نگرانِ زون ،ریجن ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی پھول دیتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ مجلس کے تمام ذمّہ داران اپنی ذمّہ داریوں کو پوری تندہی اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرتے ہوئے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امّتِ مسلمہ کی خدمت کریں۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآباد فیصل آباد میں مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس، ریجن اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی  تربیت فرمائی اور مجلسِ فیضانِ مدینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالےسے مدنی پھول دئیے۔