دعوت اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں مدنی قافلہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی انعامات، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ یہ اہم کام ہے۔ مختلف ریجنوں  میں وقتاً فوقتاً ان تمام شعبوں کا مدنی مشورہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں فیصل آباد اورلاہور ریجن میں ان تمام شعبے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور شرکا کو12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائی 12 اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔

واضح رہے کہ3 اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والےاسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔

فیصل آباد اور لاہور ریجن میں 12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے لئے تیار ہونے والے اسلامی بھائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

شعبہ

فیصل آباد ریجن

لاہور ریجن

12 ماہ (اسلامی بھائی)

1ماہ(اسلامی بھائی)

12 ماہ (اسلامی بھائی)

1ماہ(اسلامی بھائی)

مدنی قافلہ

31

7

27

13

مدنی انعامات

11

9

4

0

مدرسۃالمدینہ بالغان

27

6

10

0

ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ

13

9

11

13

مجموعی

82

31

52

26


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی، نگران مجلس اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر پاک کابینہ آفس کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔


فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں نجی بلڈفاؤنڈیشن کے منیجر سید عبداللہ، ڈاکٹر احسن فرید اور P.R.O مرزا الیاس کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری سے ملاقات کی۔ نجی بلڈفاؤنڈیشن کی شخصیات نے دعوت اسلامی کی جانب سے فاؤنڈیشن میں زیر علاج مریضوں اور بچوں کے لئے خون کے عطیات دینے پر اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے تحت دین متین کی خدمات کے سلسلے میں دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بھی بتایا۔ ملاقات کے اختتام پر نجی فاؤنڈیشن کی جانب سے خون کے عطیات دینے پر دعوت اسلامی کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔


فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں  مجلس مدنی قافلہ کا ویڈیو کانفرنس مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ نگران مجلس اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری آن لائن ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور شعبے کے متعلق مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔


فیصل آباد  مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مجلس ہفتہ وار اجتماع اور مجلس ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کا بذریعہ ویڈیوکانفرنس مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمدفضیل عطاری اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےان مجالس کے ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے شعبے کے متعلقہ مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس مدنی مشورے میں فیصل آباد زون کے نگران سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔


فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کا بذریعہ ویڈیو کانفرنس مدنی مشورہ ہوا جس رکن شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے سلسلے کو دنیا بھر میں مکمل ایس اوپیز کے تحت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ان اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

مدرسۃالمدینہ بالغان کی کارکردگی کے حوالے سےنگران پاکستان کا کہنا تھاکہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا بھر میں30 ہزارمقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغان کا سلسلہ ہوتا ہے جبکہ اس میں پڑھنے والوں کی تعداد کم و بیش 1 لاکھ 42 ہزار ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے ریجن ذمہ داران کا مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہوا ۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو ہر ہر کابینہ میں جاکر مدنی انعامات کے مدنی کام کوکر نے کا ذہن دیا۔

نگران پاکستان نے مزید فرمایا کہ مجلس کے دیگر ذمہ داران حلقوں، ذیلی حلقوں، اسکولز اور کالجز وغیرہ میں جاکر مدنی انعامات کی ترغیب دلانے کا شیڈول بنائے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری اور نگران مجلس مدنی انعامات حاجی سہیل عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی دنیا بھر میں 12مدنی کاموں کےذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف عمل ہےان مدنی کاموں میں  روزانہ کاایک مدنی کام بعد فجر مدنی حلقہ بھی ہے جس میں فجر کی نماز کے بعد تفسیرقرآن اور شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ سمیت فیضان سنت کے 4صفحات پڑھے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ختم تفسیر قرآن کا سلسلہ ہوا۔نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے امام مسجد فیضان مدینہ عبدالرحمن عطاری مدنی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید رہنمائی و حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔ 


فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مجلس آئی ٹی کا بذریعہ ویڈیولنک مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس آئی ٹی  و رکن شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ دوران مدنی مشورہ پاک کابینہ آفس کے مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کلام ہوا۔ نگران پاکستان نے پاک کابینہ آفس کے نظام کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔اس موقع پر نگران پاکستان کا کہنا تھا کہ ماڈرن ٹولز جس کے تعلق سے نگران شوریٰ بھی وقتاً فوقتاً رہنمائی فرماتے رہتے ہیں ان کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر سے بہتر اندازمیں مدنی کام کو آگے بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں اسد کھرل (سینئر تجزیہ کار بول نیوز) کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع ہوا ۔ اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعد بیان اسد کھرل نے مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ اسد کھرل نے مالیات کے نظام سے متاثر ہوکر ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کروائے جبکہ اپنے بچوں کو آن لائن مدرسۃ المدینہ میں داخل کروانے اور دعوت اسلامی کو اپنا ایک پلاٹ وقف کرنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس ڈاکٹرکے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ڈاکٹر حضرات کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب کے مختلف اسپتال اور کلینک کے ڈاکٹر حضرات نے شرکت کی۔  نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور ڈاکٹر حضرات کو غریبوں اور مسکینوں سے خیر خواہی کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


تبلیغ قراٰن وسنت کی عالمگیرمدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مختلف آن لائن کورسز، قراٰن پاک کی تعلیمات اور دینی تعلیمات سکھانے کاسلسلہ ہوتا رہتا ہے۔اب موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی ملک بھر کی مساجد میں تعینات  امام صاحبان میں بھی آن لائن کورسز کاآغاز کرنے جارہی ہے جس کا مقصد ان اسلامی بھائیوں کی Skills کو مزید بہتر بناناہے۔

اسی حوالے سے فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مجلس فیضان مدینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی، نگران مجلس اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران پاکستان انتظامی کابینہ و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی بذریعہ انٹرنیٹ رہنمائی فرمائی۔ دوران مدنی مشورہ مجلس فیضان مدینہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیاگیا جبکہ مختلف تجاویز پر غور کرتے ہوئے موجودہ صورت حال میں مجلس کے مدنی کاموں کو جاری رکھنے کے حوالے سے اہداف بھی طے کئے۔