مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ  عطیات بکس اور شعبہ ڈونیشن سیل کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد مدنی عطاری، اراکین مجلس جامعات المدینہ اور دیگر شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں جامعات المدینہ کے مالی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، عطیات کی کمی بہتر کرنے اور نئے جامعۃ المدینہ بنانےکے لئے تجاویز پر غور کیا گیا۔مشورے میں شعبہ عطیات بکس اور مدنی بستہ کو ذم کرکے انہیں جامعۃ المدینہ کا حصہ بنادیا گیا۔

اس حوالےسے نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ جامعۃ المدینہ دعوت اسلامی کا ایک بہت عظیم شعبہ ہے جس سے علما پروڈیکشن ہوتی ہے، امام و خطیب ملتے ہیں، دینی کتابیں لکھنے والے ملتے ہیں،تحقیقات اور دارالافتاء اہل سنت میں فتویٰ دینے والے ملتے ہیں۔اس ادارے کے دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے شعبہ عطیات بکس اور مدنی بستہ کو جامعۃ المدینہ کی مجلس کے ساتھ ذم کردیا گیا تاکہ ان کے اخراجات پورے ہوں اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر انداز میں زیادہ سے زیادہ کرسکیں۔ نگران پاکستان نے مزید کہا کہ مولانا علی عمران عطاری مدنی کو پاکستان سطح پر مدنی عطیات بکس کا ذمہ دار مقرر کردیا گیاجبکہ جامعات المدینہ کی طرف سے محمود عطاری مدنی ڈونیشن سیل کے ذمہ دار ہونگے۔