19 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ
حاجی محمد فضیل عطاری،شعبہ نگران، ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مجلس کے تحت فیضان نماز کورس، 12دینی کام
کورس، اصلاح اعمال کورس اور 63 دن کا مدنی کورس جزوقتی اور رہائشی کورسز کا سلسلہ رہتا ہے۔ مدنی مشورے میں سال 2020ء کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے
ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور سال 2021ء کے اہداف دیئے۔