دعوت اسلامی کے تحت 5 مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد کارکردگی ریجن آفس کا اجلاس ہوا جس میں کارکردگی آفس کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات اور 12 مدنی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائیں۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین فیصل آباد زون کے تحت مدنی بستہ لگایا گیا۔ مولانا محمد فیاض نقشبندی صاحب( منتظم اعلیٰ مرکزی جامعہ مسجد الفردوس )اور مولانا قاری محمد عزام قادری صاحب ( خطیب جامع مسجد نور مصطفیٰ فیصل آباد) نے بستے کا دورہ فرمایا۔ اس موقع پر اسلامی بھائیو ں نے انہیں خوش آمدید کہااور مجلس کا تعارف پیش کیا۔ علمائے کرام نے مجلس تجہیز و تکفین اور پوری دعوتِ اسلامی کے لئے دعا فرمائی۔(رپورٹ:محمد عمیر عطاری پاکستان آفس ذمہ دار مجلس تجہیز و تکفین)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 3 مارچ 2020ء کو مجلس مدنی انعامات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی انعامات نگران ، ریجن ذمہ داران اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو اعتکاف کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی اور ”مجلس نمازی بناؤ“ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے ۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت یکم مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مجلس رابطہ برائے شوبز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ برائے شوبز کے نگران مجلس ، ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔ اس موقع پر نگران مجلس رابطہ برائےشوبز سید عارف الحسن عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 4 مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجتماعی اعتکاف، مجلس مدنی انعامات، مجلس قافلہ کے ریجن اور زون ذمہ داران کے ساتھ ساتھ مختلف مجالس (جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ،اجارہ، مدنی مذاکرہ،شعبہ تعلیم، مالیات، کارکردگی،حفاظتی امور،لنگر رضویہ،ائمہ مساجد،مدرسۃا لمدینہ بالغان، فیضان مدینہ) کے نگران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہدعطاری نے رواں سال ملک بھر میں 12 ہزار مقامات پر اجتماعی اعتکاف کروانے کا ہدف دیا اور مشورے میں شریک تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کو اس کی تیاری کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ ا س موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد کے طلباء کرام واساتذہ نے رجب شریف کے پہلے روزے کی سحری اور مناجات سحر میں نگران پاکستان حاجی شاہد صاحب کی صحبت وبرکات حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹرسید معاذالرحمن رکن زون مجلس مدنی انعامات فیصل آباد زون)

دعوت اسلامی کے تحت 26 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔ رکن ِ  شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور ذمہ داران کو سحری اجتماعات کروانے، رمضان المبارک میں مدنی عطیات جمع کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سےمدنی پھول پیش کئے۔


گزشتہ دنوں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیصل آباد میں مجلس عشر کا مدنی مشورہ  فرمایا۔ مدنی مشورے میں نگران مجلس، ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو گندم کی فصل کا عُشر جمع کرنے اور مجلس قافلہ کے ذریعے 1ماہ اور 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے و کروانے کے اہداف دیئے ۔


26جنوری 2020ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں فیصل آباد ریجن کے نگرانِ زون اور مختلف شعبہ جات کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12مدنی کاموں میں بہتری لانے اور مدرسۃ المدینہ بالغان کو مزید مضبوط کرنےکی ترغیب دلائی۔ رکنِ شوریٰ نے عشر اور ماہِ رمضان کے اعتکاف کے حوالے سے مساجد کا وزٹ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 26جنوری 2020ء کو مجلس امامت کورس اور مجلس ائمہ مساجدکا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجالس اور ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 25 جنوری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مجلس رابطہ برائے تاجران کا مدنی مشورہ ہوا جس پاکستان اور ریجن سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے  شرکا کی تربیت کی اور ماہِ رمضان 1441ھ میں تاجروں کو اعتکاف کروانے،بیرونِ ملک کے قافلے میں سفر کروانے ، بڑی رات کے اجتماعات اور تراویح پڑھانے کے لئے مختلف فیکٹریزاور آفسز وغیرہ کے حوالے سے اہداف دیئے۔اس موقع پر نگرانِ مجلس رابطہ برائے تاجران بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 25جنوری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مذاکرہ اجتماع ہوا جس میں جامعات المدینہ فیضانِ امام غزالی گلستان کالونی فیصل آباد سے آئے ہوئے طلبۂ کرام نے شرکت کی اور امیر اہلِ سنّت کے حکمت بھرے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔ اجتماع کے اختتام پر نگران ِپاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےطلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سےنوازا۔