دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآبادفیصل آباد میں مجلسِ جدوَل و جائزہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان عاشقان رسول کی تربیت کی۔ دورانِ مدنی مشورہ مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف مقرر کئے گئے۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نےشرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ ذمّہ داران کو چاہئے کہ اس مجلس کے ساتھ بھرپور معاونت میں رہیں تاکہ خود بھی مدنی ماحول میں مضبوط ہوں اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کام بھی خوب بڑھے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآبادفیصل آباد میں مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے زون اور ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیانیز ان اسلامی بھائیوں کو مجلس کےکاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیےاور نئے اہداف بھی مقرر کئے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآبادفیصل آباد میں مجلسِ حفاظتی امور، مجلسِ جامعۃ المدینہ للبنین، مجلسِ مدرسۃ المدینہ للبنین اور مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیعُ العطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُالمدینہ عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ریجن نگران ، زون نگران اور ان شعبہ جات کے نگرانِ مجلس و ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دئیےنیز مجلسِ مدرسۃ المدینہ اور مجلسِ جامعۃ المدینہ کے تحت مزید نئے مدارس بنانے کے اہداف بھی مقرر کئے۔

اعلان

4 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت آج بروز جمعرات 20جون 2019ء مدنی مرکز فیضان مدینہ سردار آباد فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔یہ سنّتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا ۔تمام عاشقانِ سے اپنے شہروں میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی مدنی التجا ہے۔

مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآباد فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے پاکستان بھر کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہرعطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری مدنی قافلہ،رکنِ شوریٰ حاجی محمداسلم عطاری نگرانِ مجلس، ریجن اور زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ مدنی عطیات بکس کی پوزیشن اور مدنی عطیات بکس کا جائزہ لیا گیا۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور آئندہ کے اہداف بھی دئیے جبکہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سردارآبادفیصل آباد میں ہی مجلسِ مدنی عطیات بکس کے مفتشین اور دیگر ذمّہ داران کا بھی مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان و انتظامی کابینہ حاجی محمدشاہدعطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی پھول دئیے۔