حیدر آباد زون میں مدنی مذاکرہ اجتماع

عاشقانِ رسول امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دئیے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 4جنوری2020ء کو حیدر آباد زون میں مدنی مذاکرہ اجتماع ہوا جس میں رکنِ زون مجلس مدنی بستہ کے انفرادی کوشش سے کم وپیش 67اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مدنی مذاکرہ اجتماع میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول نے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دئیے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔(رپورٹ: عمر عطاری، مجلس مدنی بستہ)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ

ریجن ذمّہ دار لاہور، اراکینِ زون اور مفتشین کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 6جنوری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار لاہور، اراکینِ زون اور مفتشین نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدنی بستہ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مفتشین سے مدنی بستے کی کارکردگی اور بستے سے حاصل ہونے والی چندے کی رقم کا جائزہ لیا۔ نگرانِ مجلس نے نمایاں کارکردگی پر ذمّہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: عمر عطاری، مجلس مدنی بستہ)


عالمی مدنی مرکز کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع

مدرسۃ المدینہ کے مدنی عملے کی تربیت

تفصیل:

یکم جنوری2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس مدنی بستہ کے تحت سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی بھر سے قاری صاحبان اور مدرسۃ المدینہ کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔کراچی ریجن ذمّہ دار مدنی بستہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدارس کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:سید شفیق الرحمٰن عطاری، مجلس مدنی بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کےتحت 23دسمبر2019ءکومدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی  بستہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔ رکنِ شوریٰ نے 12مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عمر عطاری، مجلس مدنی بستہ)


 گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس بستہ کے تحت مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمّہ دار،اراکینِ زون اور مفتشین سمیت مدنی بستہ کے دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس نے مدنی بستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور بستہ ذمہ داران کی تربیت فرمائی ۔اس مشورے میں اراکین شوری ٰ نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت6دسمبر2019ء کو صدرکابینہ میں واقع جامع مسجد اقصیٰ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ کی شاخ قاعدہ ناظرہ کورس کےطلبۂ کرام واساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دارمجلس مدنی بستہ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں12مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، ماہانہ اخراجات خودکفیل کرنے اور 13 دسمبر 2019ء کو ایک ماہ  کے قافلے میں سفر کرنے کی تر غیب دلائی۔ بعد میں اساتذہ ٔکرام کے ہمراہ بھی مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: سید شفیق الرحمان عطاری،کراچی ریجن،مدنی بستہ وشعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ4 دسمبر بروز بدھ2019 ءکوفیضان مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں لاہورشمالی اور جنوبی  زون کا مدنی بستہ مجلس اورمدنی بستہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ نگران مجلس نےفرمایا۔ اس موقع پر نگران مجلس نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورنمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کےتحت5 دسمبر 2019بروز جمعرات پاکستان کےشہر کہروڑپکا میں مجلس مدنی بستہ کے ذمہ داران کا مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور رکن بہاولپور زون نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عمدہ کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی نیز کمزوریوں کو ختم کرنے سے متعلق ذمہ داران کی تربیت فرمائی ۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی  بستہ کے تحت فیضان مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون سطح کے ذمّہ داران اور مفتشین نے شرکت کی۔نگران مجلس نے ٹیلی تھون کے حوالے سے لگائے گئے بستے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور رقم جلد سے جلد وصول کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد عمر عطاری، مجلس مدنی بستہ)

دعوتِ  اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت19نومبر2019ءبروزمنگل بذریعۂ زوم ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار، زون ذمہ دار اورمفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدنی بستہ نے ذمہ داران کی کارکردگی جائزہ لیتے ہوئے ریڈ مدنی بستوں کی کارکردگی اور مختلف امور پر کلام کیا نیز شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،عمرحیات عطاری، دفتر ذمہ دار مجلس مدنی بستہ)


18نومبر2019ء کو مجلسِ مدنی بستہ کےتحت بلدیہ کابینہ احمدرضامسجد8Cمیں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ناظمین نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اس مرتبہ کے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ، سید شفیق الرحمان عطاری،کراچی ریجن مدنی بستہ وشعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 18نومبر2019ء کو  جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اورنگی اوربلدیہ کے مدنی بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور12مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور اس مرتبہ کے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ، سید شفیق الرحمان عطاری،کراچی ریجن مدنی بستہ وشعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ)