دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی بستہ کراچی ریجن کےتحت6جون بروزہفتہ دن 12سےرات 12تک بلڈڈونیٹ کیمپ پاکستان کواٹرگارڈن میں لگایاجس میں مدرسۃالمدینہ شعبہ خودکفالت اورمدنی بستہ کےذمہ داران نےخون کاعطیہ دیا نیزکثیرعاشقانِ رسول اوراہل محلہ نےبھی اپنےخون کےعطیات دعوتِ اسلامی کےتحت لگنےوالےکیمپ میں خودآکرپیش کیے ریجن ذمہ دارنےاسلامی بھا ئیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔( سید شفیق الرحمان عطاری کراچی ریجن مدنی بستہ وشعبہ خودکفالت مدرسۃ المدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل  لاہور ریجن کےریجن ذمہ دار،اراکین زون،مفتشینِ مدنی بستہ اورریجن سافٹ وئیر ذمہ دار کا بذریعہ ٔ لِنک مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر نگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نے پورے ریجن میں آن لائن ہونے والے مدنی بستہ ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور جو ذمہ داران سافٹ وئیر استعمال نہیں کر رہے ان کو 11مارچ 2020ء تک آن لائن کرنے کا ہدف دیا نیز مدنی بستہ مجلس پاکستان سافٹ وئیر ذمہ دارمحمدعارف عطاری نے بھی ذمہ داران کی سافٹ وئیر کے حوالے سے تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد عمر عطاری، مجلس مدنِی بستہ ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ کراچی ریجن نے ظاہر و باطن کی اصلاح کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے اور مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت2مارچ2020ء بروز پیر شریف مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لاہور ریجن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریجن ذمہ دار،مفتشینِ مدنی بستہ اور کارکردگی ذمہ داران نےشرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے تمام مدنی بستے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ لاہور زون میں ایک بھی مدنی بستہ ریڈ زون(شارٹ فال)میں نہیں نیز مدنی بستہ موبائل ایپ کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس نے مارچ میں سافٹ وئیر پرہی عطیات وصول کرنے کا ہدف دیا جبکہ رمضان المبارک عارضی مدنی بستوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا۔(رپورٹ:عمر عطاری، مجلس مدنِی بستہ)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 24فروری بروزپیرمدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن  لاہور میں مشورہ ہوا ، نگرانِ مجلس مدنی بستہ ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نے مدرسۃالمدینہ اور جامعۃالمدینہ کے ذمہ داران کی تربیت کی۔اس تربیت میں مجلس مدنی بستہ کے ذمہ داران نے شرکت فرمائی۔مدرسۃالمدینہ اور جامعۃالمدینہ کے تحت لگنے والے مستقل مدنی بستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔رمضان المبارک کے عارضی مدنی بستوں کے حوالے سے اہم نکات پر بھی کلام ہوا۔رپوٹر: عمرحیات عطاری دفتر ذمہ دار مدنی بستہ مجلس


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 25فروری2020ء بروز منگل  رنچھوڑ لائن کابینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی حلقے میں مدنی عملے اور طلبائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پررکنِ ریجن نے باادب بانصیب کے موضوع پر بیان کیا اور رجب المرجب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یکم رجب کی شب دعا ردنہیں کی جاتی نیز انہوں نے مدنی عطیات کے حوالے سے بھی کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ایسٹ زون ناظم آبادکابینہ کے مدرسۃ المدینہ غوثیہ مسجدمیں شعبہ خودکفالت مدرسةالمدینہ کے زیر اہتمام مدنی عملےوطلباکامدنی حلقہ لگایا گیا جس میں رجب المرجب کےفضائل اورمدنی عطیات کےحوالےسےانفرادی کوشش کی گئی۔(رپورٹر:ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری)


دعوت اسلامی کی  مجلس مدنی بستہ کے تحت18فروری 2020ءبروزمنگل بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران ومفتشین نے شرکت کی نگران مجلس ڈاکٹرعبدالقیوم نیازی عطاری نے ریجن ذمہ داران،مفتشین کے پیشگی جدول پرکلام کیا،مدنی بستوں کی موجودہ تعداد کاجائزہ،مدنی عطیات جمع کرنےکےحوالےسےتربیت فرمائی،نئے مدنی بستے بڑھانےکےحوالےسےاہم نکات پیش کئے اور رمضان المبارک کی پیشگی تیاری کاجائزہ لیا۔(رپوٹر: عمرحیات عطاری دفتر ذمہ دار مدنی بستہ مجلس)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ بھکھی فیصل آباد روڈ شیخوپورہ میں مدنی بستے کا افتتاح ہوا ۔ اس موقع پر زون ذمہ دار، مفتش اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ لاہور ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ محمد شکیل عطاری نے صدقے فضائل سے متعلق نکات بیان کرتے ہوئے مدنی عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔ الحمد للہ ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات کی ترکیب بنی۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری،مفتش مدنی بستہ)


گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ  کے تحت جوہر ٹاؤن فیضان مدینہ لاہور میں مجلس مدنی بستہ کے اسلامی بھائیوں نے7 دن فیضانِ نماز کورس میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ ( رپورٹر:غلام جیلانی عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 12فروری2020ء بروز بدھ مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا۔  مدنی مشورے میں ریجن و زون ذمہ دار، مفتشین اور بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے نظافت و نفاست کے حوالے سے مدنی پھول دیئے، شعبے کی ترقی کے حوالے سے کوششیں بڑھانے کا ذہن دیا اور اہداف بھی طے فرمائے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری، مفتش مدنی بستہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں فیضانِ نماز اور اصلاح اعمال کورس میں تربیت کا سلسلہ جاری ہے 7فروری2020ء بروزجمعۃالمبارک مدنی بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تہجد ، اشراق و چاشت،نفل روزوں، قراٰن خوانی،  نماز کا عملی طریقہ اور مدنی حلقوں میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری، مفتش مدنی بستہ)