دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 12فروری2020ء بروز بدھ مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا۔  مدنی مشورے میں ریجن و زون ذمہ دار، مفتشین اور بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے نظافت و نفاست کے حوالے سے مدنی پھول دیئے، شعبے کی ترقی کے حوالے سے کوششیں بڑھانے کا ذہن دیا اور اہداف بھی طے فرمائے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری، مفتش مدنی بستہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں فیضانِ نماز اور اصلاح اعمال کورس میں تربیت کا سلسلہ جاری ہے 7فروری2020ء بروزجمعۃالمبارک مدنی بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تہجد ، اشراق و چاشت،نفل روزوں، قراٰن خوانی،  نماز کا عملی طریقہ اور مدنی حلقوں میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری، مفتش مدنی بستہ)


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ  کے زیر اہتمام بہاولپور زون میں مجلس مدنی بستہ کے اسلامی بھائیوں نےبہاولپور فیضان ِ مدینہ میں 7 دن فیضانِ نماز کورس مکمل کیا۔ ۔)رپوٹر:محمد عمر عطاری مجلس مدنی بستہ)


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ  کے زیر اہتمام فیضان ِمدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں اجلاس ہوا ، جس میں مجلس مدنی بستہ ذمہ داران ،رکن زون ،مفتشین نیزریجن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ، نگران ِمجلس ڈاکٹر عبد القیوم عطاری نیازی نے شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے نیز شعبہ میں مزید بہتری کے مدنی پھول دیئے ۔)رپوٹر:محمد عمر عطاری مجلس مدنی بستہ)


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ  کے زیر اہتمام ملتان ریجن خانپور زون میں مجلس مدنی بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خانپور فیضان ِ مدینہ میں 7 دن فیضان ِنماز کورس مکمل کیا۔ )رپوٹر:محمد عمر عطاری مجلس مدنی بستہ)


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ  کے زیر اہتمام ملتان ریجن احمد پور شرقیہ زون میں مجلس مدنی بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں اجلاس ہوا، جس میں رکنِ شوری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت بھی فرمائی ۔۔)رپوٹر:محمد عمر عطاری مجلس مدنی بستہ)


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ  کے زیر اہتمام ذمہ داران کے لئے سرگودھا فیضان ِ مدینہ میں 7 دن فیضان ِنماز کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرگودہا ،لیّہ اورمیانوالی زون کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور کور س کے اختتام پر امتحان بھی دیا۔)رپوٹر:محمد عمر عطاری مجلس مدنی بستہ)


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ  کے زیر اہتمام پاکپتن زون کے مجلس مدنی بستہ کےاسلامی بھائیوں کا اجلاس ہوا، جس میں ریجن مجلس ذمہ دار فیصل آباد اظہر عباس عطاری نے کارکردگی کاجائزہ لیا اورعطیات میں اضافہ سے متعلق مدنی پھول دئیے ۔)رپوٹر:محمد عمر عطاری مجلس مدنی بستہ)


دعوت کی مجلس مدنی بستہ پاکستان کے زیر اہتمام  نگران مجلس،ریجن ذمہ داران کا اجلاس رکن شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نے فیضان مدینہ آفندی ٹاون حیدرآباد میں 16،17جنوری بروز جمعرات،جمعہ فرمایا۔ شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔مدنی بستوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔رکن شوریٰ نے نمایاں کارکردگی پر ریجن ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ سال 2020میں 3ہزار نئے مستقل مدنی بستے لگانے کےحوالے سے ہدف طے ہوا۔ (رپورٹ:عمر عطاری مدنی بستہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت گزشتہ دنوں فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں  مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ریجن ذمہ دار، اراکینِ زون اور مفتشین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران ِمجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے مدنی بستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، نمایاں کارکردگی پرمفتشین اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے اوربذریعہ کمپیوٹرسافٹ وئیر مدنی بستہ موبائل ایپ کی تربیت بھی فرمائی۔(رپورٹ:عمر عطاری ، مجلس مدنی بستہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 3تا9 جنوری 2020ء مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گرین سٹی واہ کینٹ میں مجلس مدنی بستہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے ہونے فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا۔ کورس کے اختتام پرٹیسٹ کا سلسلہ بھی ہوا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے گئےجبکہ اختتامی تقریب میں نگران زون نے بھی مدنی بستہ ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور مدنی عطیات بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:عمر عطاری، مجلس بستہ)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ واہ کینٹ میں سات روزہ فیضانِ نماز کورس

مجلس مدنی بستہ کے ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 3جنوری2020ء سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ واہ کینٹ میں سات روزہ فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مجلس مدنی بستہ کے ذمّہ داران فرض علوم اورنماز کا درست طریقہ سیکھ رہے ہیں۔ دورانِ کورس نگرانِ مجلس مدنی بستہ نے شرکا کی تربیت کی جبکہ کورس میں شریک مجلس مدنی بستہ کے ذمّہ داران نے نماز کا عملی طریقہ بھی سیکھا۔(رپورٹ: عمر عطاری، مجلس مدنی بستہ)