دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 21 اگست 2020ء بروز جمعۃ المبارک کوٹ مومن میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں بھلوال زون کے تمام مدنی بستہ ذمہ داران  اورمفتشین رکن زون نے شرکت کی ۔

نگران زون مولانا عنصر خان عطاری المدنی نے خوف خدااور عشق مصطفی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی بستے اور خود کو صاف رکھنے ،12 مدنی کام میں حصہ لینے، ہر ہر ڈونر کو سوفٹ ویئر رسید پیش کرنے، مساجد، مدارس،جامعۃ المدینہ اور فیضان مدینہ کے خالی پلاٹس پر مدنی بستے لگاکر جلد تعمیرات شروع کروانے ، تذکرہ مرشد کرتے رہنے جیسے مختلف امور پر مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ امیراہلسنت کی خوشبو ہر بستہ ذمہ دار سے آنی چاہیے یعنی اس کی اداؤں سے امیراہلسنت کی یاد آئے۔

بالخصوص 3مدنی کام ہفتہ وار اجتماع،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانے پر کلام کیا نیز محاسبہ نفس کے متعلق مدنی پھول روزانہ گروپ میں سینڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ مدنی انعامات کا رسالہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ہر ہر دن محاسبہ نفس کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران میں خدمت دین کا جذبہ پیدا کرنے کی نیت سے ماہ ستمبر میں مدنی بستے کی آمدن 92 ہزار ہونے پر مدنی بستوں کا وزٹ کرنے کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد آصف عطاری رکن زون)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 13اور14اگست 2020ءبروزجمعرات اور جمعہ صوبہ سندھ حیدرآبادآفندی ٹاؤن میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبےکےنگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری،ریجن ذمہ داران،پاکستان مدنی بستہ مجلس سافٹ وئیر سپروائزر اور مدنی بستہ آڈٹ مجلس پاکستان ذمہ دار نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نے دعوت اسلامی اور شعبے کی ترقی کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی بستوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت فرمائی جبکہ ذ مہ داران سے نئے مدنی بستے سجانے کےحوالے سے اہداف لئے اورنظام کی مضبوطی اور شعبے کےمسائل پر کلام کیا ۔(رپورٹ:عمرحیات عطاری آفس ذمہ دارمدنی بستہ مجلس پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 28جولائی2020ءبروزمنگل بذریعہ زوم لنک نگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا  جس میں شعبےکےریجن ذمہ داران،زون ذمہ داران مدنی بستہ مجلس نے شرکت کی ۔

نگران مجلس ڈاکٹرعبدالقیوم نیازی عطاری نے ریڈ مدنی بستوں پر کلام کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کے مدنی پھول عطا فرمائے، نیز چرم قربانی کے متعلق مدنی بستہ ذمہ داران سے کھالوں کے گوداموں پر نمک،گنتی،سپروائزنگ،مجلس مالیات کی معاونت اور گودام کے دیگر معاملات کو بخوبی سرانجام دینے کے حوالے سےڈیوٹیوں کا فالو اپ کیا۔

اس مدنی مشورے میں نگران مجلس ڈاکٹرعبدالقیوم نیازی عطاری نے دعوت اسلامی اور شعبے کی ترقی کےمدنی پھول عطا فرما تے ہوئے کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت فرمائی جبکہ 2020کے اہداف طے کئے نیز چرم قربانی کے معاملات پر مدنی پھول عطا فرماتے ہوئے اراکین زون اور ریجن ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(عمرحیات عطاری آفس ذمہ دارمدنی بستہ مجلس پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 20جولائی 2020ء بروز پیر شیرانوالہ جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ریجن ذمہ دار جامعۃ المدینہ مدنی بستہ،ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ،زون ذمہ دار مجلس مدنی بستہ،مفتش مدنی بستہ اور مدنی بستہ ذمہ دران نے  شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی شمالی لاہور زون ذمہ دار مجلس جامعۃ المدینہ نےسابقہ ماہ کی آمدن کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی،حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(غلام جیلانی عطاری آڈیٹر مدنی بستہ )


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 20جولائی 2020ء بروز پیر شیرانوالہ جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مدنی بستہ،زون ذمہ دار مدنی بستہ مجلس،مفتش مدنی بستہ مجلس،مدنی بستہ ذمہ دران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس مدنی بستہ ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے اجتماعی قربانی کی صورت میں قربانی کی کھالیں مدنی بستوں پر بک کرنے اور گودام میں بطور سپروائزر ذمہ داری ادا کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور مجلس عید قربان کے موقع پر گودام میں لگنے والے کھالوں پر نمک کی ذمہ داری سپروائزر نگران کو دی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(غلام جیلانی عطاری آڈیٹر مدنی بستہ )


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 16 جولائی 2020ء بروز  جمعرات نگران کابینہ فاروق آباد وقاص عطاری نے مفتش مدنی بستہ غلام جیلانی عطاری کے ہمراہ واربرٹن ننکانہ کا وزٹ کیا جہاں آپ نے ناظم جامعہ، مفتش اور ڈویژن نگران سے ملاقات کی اور انہیں مدنی بستے بڑھانے اور شعبہ مدنی بستہ کو خود کفالت کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے نیو مدنی بستے مقرر کرنے کےحوالے سے ہاتھوں ہاتھ2 ڈویژن میں مختلف کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری آڈیٹر مدنی بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 9 جولائی 2020ء بروز جمعرات فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا اہتما م ہوا جس میں ریجن ذمہ دار،زون ذمہ دارمفتشین نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالرشید عطاری نے شرکا کو نظام کی مضبوطی اور مدنی عطیات کے حوالے سے پلاننگ کر کے مدنی بستے بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری آڈیٹر مدنی بستہ مجلس)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 3جولائی2020ء بروز جمعۃالمبارک حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری نےنگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری،ریجن ذمہ داران،زون ذمہ داران اور مفتشین مجلس مدنی بستہ کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ کیا ۔

مشورےمیں آپ نے رمضان المبارک کی کارکردگی،شعبہ جات کےمدنی بستوں کےحوالے سے رپورٹ اور ریجن وائز کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ مدنی بستے سجانے،مدنی عطیات بڑھانے اور نئے اجیروں کےاجاروں پرکلام فرماتے ہوئے مختلف مقامات پر لگنے والے عطیات بکس کی لسٹیں طلب فرمائیں ۔


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 29 جون 2020ء پیر کو جوہر ٹاؤن لاہور فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران ، زون ذمہ داران،مفتشین،ڈونیشن سیل ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے شرکا کو نظام کی مضبوطی اور شعبہ میں ترقی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔ اس موقع پر ذمہ داران کو پورے پاکستان میں مجلس مدنی بستہ لاہور ریجن کارمضان عطیات اور احسن کارکردگی میں پہلا نمبر آنے پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری کی طرف سے ملے تحائف پیش کئےگئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ مجلس)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 26جون2020ءبروزجمعہ بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری،ریجن ذمہ داران مدنی بستہ مجلس،پاکستان مدنی بستہ آڈٹ مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران مجلس ڈاکٹرعبدالقیوم نیازی عطاری نے رمضان المبارک کی کارکردگی کا جائزہ،نئے مدنی بستے سجانے کےحوالے سے تربیت،شعبہ جات کےمدنی بستوں کےحوالے سے رپورٹ،ریجن وائز کارکردگی کا جائزہ،شعبہ جات کے مدنی بستوں کے تبادلے فارمز،تجدید اجارہ کے حوالے اجیروں پر کلام،آڈٹ مجلس مدنی بستہ کے نظام اور اس کے علاقہ دیگر موضوعات پر کلام کرتے ہوئے دعوت اسلامی اور شعبے کی ترقی کےلئے مدنی پھول عطا فرمائے،نیز 12مدنی کاموں کوبھرپور انداز میں کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی،اور 12مدنی کاموں کی کارکردگی کے نظام کو مضبوط کرنے کےحوالے سے ذمہ داران سے تعاون کرنے کا فرمایا۔(رپورٹ:عمرحیات عطاری آفس ذمہ دارمدنی بستہ مجلس پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے لاہور زون ذمہ دار سلمان عطاری نے 24جون 2020ء بروز بدھ کو فاروق آباد کابینہ کے ڈویژن فاروق آباد کا وزٹ کیا۔جہاں آپ نے مدنی بستہ پر خدمت سر انجام دینے والے اسلا می بھائی کو صفائی اور مینجمنٹ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مفتش مجلس مدنی بستہ)


دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی بستہ کے تحت 20جون2020ءبروزہفتہ بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری،نگران مجلس ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی عطاری،ریجن ذمہ داران مدنی بستہ مجلس اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاک انتظامی کابینہ حاجی محمدشاہد عطاری نے رمضان المبارک کی کارکردگی کا جائزہ،نئے مدنی بستے سجانے کےحوالے سے تربیت،شعبہ جات کےمدنی بستوں کےحوالے سے رپورٹ اور ریجن وائز کارکردگی کا جائزہ و دیگر کاموں کے حوالے سے کلام فرماتے ہوئےدعوت اسلامی اور شعبے کی ترقی کےلئے مدنی پھول عطا فرمائے نیز 12مدنی کاموں کوبھرپور انداز میں کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی،اور 12مدنی کاموں کی کارکردگی کے نظام کو مضبوط کرنے کےحوالے سے ذمہ داران سے تعاون کرنے کا فرمایا۔ ( عمرحیات عطاری آفس ذمہ دارمدنی بستہ مجلس پاکستان)