بھلوال زون کے
تمام مدنی بستہ ذمہ داران اورمفتشین رکن
زون کا کوٹ مومن میں مدنی مشورے کا
سلسلہ
دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 21 اگست 2020ء بروز جمعۃ المبارک کوٹ مومن میں مدنی مشورے
کا سلسلہ ہوا جس میں بھلوال زون کے تمام مدنی بستہ ذمہ داران اورمفتشین رکن زون نے شرکت کی ۔
نگران زون مولانا عنصر خان عطاری المدنی نے خوف
خدااور عشق مصطفی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی بستے اور خود کو
صاف رکھنے ،12 مدنی کام میں حصہ لینے، ہر
ہر ڈونر کو سوفٹ ویئر رسید پیش کرنے، مساجد، مدارس،جامعۃ المدینہ اور فیضان مدینہ
کے خالی پلاٹس پر مدنی بستے لگاکر جلد تعمیرات شروع کروانے ، تذکرہ مرشد کرتے رہنے جیسے مختلف امور
پر مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ امیراہلسنت
کی خوشبو ہر بستہ ذمہ دار سے آنی چاہیے یعنی اس کی اداؤں سے امیراہلسنت کی یاد آئے۔
بالخصوص 3مدنی کام ہفتہ وار اجتماع،ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانے پر کلام کیا نیز
محاسبہ نفس کے متعلق مدنی پھول روزانہ
گروپ میں سینڈ کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ مدنی انعامات
کا رسالہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرتے
ہوئے ہر ہر دن محاسبہ نفس کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔ اس
موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران میں خدمت دین کا جذبہ پیدا کرنے کی نیت سے ماہ ستمبر میں مدنی بستے کی آمدن
92 ہزار ہونے پر مدنی بستوں کا وزٹ کرنے
کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد آصف عطاری رکن زون)