
15 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی آمد ہوئی
جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس پروفیشنلز کے ذمہ دار محمد عقیل عطاری نے
رکن شوریٰ کو پروفیشنلز کا تعارف کروایا۔ رکن شوریٰ نے شخصیات کو ڈیجیٹل دعوت
اسلامی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف کروایا جس پر تمام
پروفیشنلز نے شعبہ جات میں اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کی نیت کی۔ مدنی حلقے کے
اختتام پر رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو کتب و رسائل کو تحفے میں پیش کئے۔
مجلس ڈاکٹر کے ریجن ذمہ دار محمد مہشید عطاری کا ڈاؤ یونیورسٹی
اوجھا کیمپس کا دورہ

دعوت اسلامی کی مجلس
ڈاکٹر کے ریجن ذمہ دار محمد مہشید عطاری نے ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کا دورہ کیاجہاں
ڈائیریکٹر سید حبیب، اسسٹنٹ پروفیسر کاشف بیگ، اوجھا کے ڈائریکٹر پروفیسر نثار راؤ
اور ڈاؤ یونیورسٹی وائس چانسلر کے ایڈوائزر ڈاکٹر عامر رضا سے ملاقات کی۔ محمد مہشید عطاری نے انہیں 23
اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ریجن ذمہ دار
نے 23 اگست کو ہونے والے پروگرام کو
آفیشلی طور پرپروموٹ کرنے پر گفتگو کی۔ دوران
دورہ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر اسحاق خان اور ان کی پانچ رکنی ٹیم کو بھی اجتماع کی دعوت
دی گئی۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
کراچی میں واقع ایک نجی یونیورسٹی I.B.A
Universityکا دورہ کیا۔ ذمہ داران
نے یونیورسٹی کے انتظامیہ سے ملاقات کی اور 23 اگست 2020ء کو ہونے والے ٹیچرز
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ داران نے انہیں یونیورسٹی کے لیکچرار
اور اسسٹنٹ پروفیسرتک اس اجتماع کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔ انتظامیہ نے اس دعوت کو
اساتذہ تک دعوت پہچانے کی نیت کی اوریونیورسٹی میں مدنی کام کو فروغ دینےکے لئے
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

18گست 2020ء کو مجلس وکلاء کی دعوت پر جواد ملک ایڈوکیٹ سپریم
کورٹ اسلام آباد اور دیگر سینئر وکلاء کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
آمد ہوئی۔
اس موقع پر شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعو ت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کیااور مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 18
اگست 2020ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ اور بلدیہ ٹاؤن کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔ نگران مجلس کفن دفن
سید مظہر عطاری، کراچی ریجن کے ذمہ دار عبد الرؤوف عطاری مدنی اور رکن مجلس نے
شعبے کے مدنی کاموں کے متعلق گفتگو فرمائی۔
اسی طرح
مجلس کفن دفن کے نگران سید مظہر عطاری نے ڈیفنس قبرستان میں گورکنوں کے درمیان
سنتوں بیان فرمایا اور مدنی کاموں کا ذہن دیا۔ بعد ازاں نگران مجلس نے ڈیفنس کے
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کفن دفن کے مدنی کام کرنے ذہن دیا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن)

17 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس کفن
دفن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری اور نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری
نے شر کت کی۔ مدنی مشورے میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں گفتگو کی گئی۔
اسی طرح مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام نیو کراچی کابینہ اور سرجانی کابینہ کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ نگران مجلس نے انہیں سوفٹ ویئر کے ذریعے مجلس کفن دفن کے
مدنی کام کرنے کا طریقہ کار بتایا اور ذمہ
داران کی تقرری کرنے کی نیت کروائی۔
(رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن)
مجلسِ اجارہ اور بیرونِ ملک سفر مجلس کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو نگران عالمی
مجلسِ مشاورت کا ریجن نگران، مجلسِ اجارہ ذمہ دار اور بیرونِ ملک سفر
مجلس کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ ہواجس میں اسلامی بہنیں بیرونِ ملک
سفر کریں گی اس کے تمام معاملات شرعی و تنظیمی اصولوں کے ساتھ
ہوں اس پر بات چیت ہوئی۔
ملتان
ریجن احمد پورزون میں مجلس کفن دفن
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجتماع

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 17اگست 2020ء
کو پاکستان کےشہرملتان ریجن احمد پور زون
میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی
بہن نے بیان کرتے ہوئے ’’میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ ‘‘ اور اس
کے دیگر مدنی پھول ’’مستعمل پانی اور
اس کا اسراف ‘‘ کے مدنی پھولوں پر روشنی ڈالی۔
کراچی
ریجن بلدیہ کابینہ میں مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجتماع

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 17اگست 2020ء
کو پاکستان کےشہر کراچی ریجن کی بلدیہ کابینہ میں کفن دفن کے زیر اہتمام
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن کی
مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں’’ غسل ِمیت ‘‘ کے طریقے
کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو مفتشہ ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔
کراچی
ریجن رنچھوڑ لائن کابینہ میں مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجتماع

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 17اگست 2020ءکو
پاکستان کےشہر ریجن کراچی ریجن رنچھوڑ
لائن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کراچی ریجن کی مجلس کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے ’’میت کو غسل دینے
اور کفن پہنانے کا طریقہ ‘‘ اور اس کے دیگر مدنی
پھول ،’’مستعمل پانی اور اس کا اسراف ‘‘ کے مدنی پھولوں پر روشنی ڈالی۔
حیدرآباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار کا
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو حیدرآباد
ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن پکا قلعہ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت کا اہتمام کیا۔
علاقائی دورہ میں
اسلامی بہنوں کو درس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز ایک شخصیت سے ملاقات کی اور
ان کو گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ترغیب دی گئی جس پر انہوں نے گھریلو صدقہ بکس اپنے گھر میں
سجانے نیز اس کی رقم دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس
کفن دفن کے زیرِ اہتمام 15 اگست 2020ء کو بنگلا دیش
کے شہروں چٹاگونگ نارتھ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں
بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔