دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت
ڈویژن بہادر آباد
محمد علی سوسائٹی کراچی میں ایک شخصیت کے گھر میں محفل نعت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
مجلس
رابطہ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز فکر آخرت دلاتے ہوئے قبر وآخرت کے
بارے میں ذہن سازی کی اوردعوت اسلامی
کےشعبہ جات کاتعارف کرواتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکی
ترغیب دلائی جس پر اہل خانہ نے اپنے گھر پر کورس اور اجتماع پاک رکھوانے کی نیتیں پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلشن
اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادرآباد کراچی میں
اصلاح اعمال اجتماع کیاگیا جس میں 40 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے’’ فکر آخرت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال پر عمل کا آسان
طریقہ بتایا نیز رسالہ نیک اعمال
کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کےدرمیان نیک اعمال کے رسالے بھی تقسیم کئے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ
جائزه لینے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کروانے کی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کےزیراہتما م دنیا بھر میں دینی
کاموں میں بہتری لانےکےسلسلے میں مدنی مشوروں کانظام ہےجس کی وجہ سے دینی کاموں میں روز بروز الحمد للہ ترقی ہوں رہی ہےاسی سلسلہ میں کراچی کےعلاقے
محمودآباد کے ڈویژن منظور کالونی میں مدنی مشورہ ہواجس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا مزید ذیلی حلقوں کو مضبوط
کرنے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کےحوالےسےذہن سازی کرتےہوئےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ
دیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ ڈویژن اعظم بستی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع
کیاگیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کا طریقہ سکھایااوراسلامی
بہنوں کو سیکھ کر ٹیسٹ دینے اور دوسروں کو سکھانے کاذہن دیانیزاجتماع کی پابندی
کرنے اور دینی کاموں کو دل جمعی کے ساتھ کرنے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
کراچی ساؤتھ زون 1کلفٹن کابینہ
میں 3 مقامات پر فیضان تجوید و نماز کورس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 کلفٹن کابینہ
میں 3 مقامات پر فیضان تجوید و نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ مع
تجوید کےساتھ پڑھایا گیا اورنماز کےفرائض ،واجبات،مفسدات سے متعلق شرعی معلومات
سےآگاہی فراہم کی گئی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلے لینے اور ٹیسٹ دینےکاذہن
دیاگیا جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے کی نیتوں کااظہارکیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1کابینہ صدرڈويژن جمشید
روڈ اور محمودآباد میں
مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں ڈویژن نگران، علاقائی دورہ ذمہ داراور شخصيات خواتین نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نےاس موقع پرنیکی كى دعوت
دينےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اورہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانےکی بھی ترغیب
دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ تین بکنگ ہوئی اورمکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔
کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ ڈویژن بلوچ
پاڑہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ ڈویژن
بلوچ پاڑہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نےتربیت کی اہمیت پر بیان کیا اور
فرض علوم پر تربیت حاصل کرنےکاذہن دیانیز شعبہ ازدیاد حُبّ اور تقرریوں پر گفتگو کرتےہوئے ذمہ داراسلامی
بہنوں سے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف لئے۔
شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت پاکستان کی مختلف علاقوں میں مدنی
مشوروں کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کی مختلف علاقوں (مظفر آباد ،
چکوال، جہلم ، میر پور کشمیر ، واہ کینٹ ، اسلام آباد ، اورنگی ٹاؤن اورنیو کراچی ) میں
مدنی مشوروں کاانعقادکیاگیاجن میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ڈونیشن
بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اورشعبےمیں کام کرنےکے
تربیتی مدنی پھولوں سےآگاہ کرتےہوئے گھر
یلو صدقہ بکس اور ڈو نیشن بکس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے ۔اسی طرح تقرری مکمل
کرنےکے اہداف بھی پیش کئے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھے جذبات کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے 3 ڈویژن( لاڑکانہ ،عمر کوٹ اور چھاچھرو ) میں مدنی
مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نےدینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے اورسفری شیڈول کے اہداف دیئے نیزجدول کے مطابق اپنے دینی کاموں کو بروقت کرنے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں کی طرف سے دینی کاموں کے متعلق کئےجانے والے سوالات کےجوابات دیئےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط کرنے کے متعلق
اہداف بھی دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے
تحت 7جولائی 2021ء کو مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن اور اسلام آباد ریجن کی ریجن و زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے انہیں کارکردگی
لینے اور بنانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے
نیز دینی کاموں کو بڑھانے ، بستہ لگانے نیز اسلامی بیانات کتاب کے اسٹاک کو ختم
کرنے کے اہداف دیئے جبکہ ماہنامہ
فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے /کروانے اور بکر
کی تعداد بڑھانے کے بارے میں اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ
کے ڈویژن ٹنڈو جام میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورنرمی اپنانے کے حوالے سےمدنی پھول پیش
کئے نیز دینی کام کرنےکےحوالےسے نکات بتائے اور کاکردگی فارم سمجھاتے ہوئے تقرری
مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید ہفتہ واررسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی میں اضافے
کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔آخر میں مکتبۃ
المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جولائی 2021 ء بروز اتوار کا ٹھری میر واہ نیو ڈویژن میں دینی حلقےکاانعقادہواجس میں ڈاکٹرز اور اہل
ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’فرض علوم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز
دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں
آگاہی دیتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے اورمدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات پیش کئے اور نیت کی کہ دینی کاموں میں دعوت
اسلامی کے ساتھ اپنا تعاون پیش کریں گی۔