اسلام آباد
زون سیالکوٹ ڈویژن کالج روڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کےتحت 8 جولائی 2021ء کو اسلام
آباد زون سیالکوٹ ڈویژن کالج روڈ میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیااور
اسلامی بہنوں کونیکیوں کی حرص بڑھانے ،
بزرگوں کے دنیا سے بے رغبتی ، نماز و قراٰن سے رغبت کے بارے میں بتاتےہوئےعمل
پیراہونےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میںبذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں
حیدرآباد ریجن نگران سکھر زون و
کابینہ نگران اسلامی بہنوںنے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی کا پھل‘‘کے موضوع
پربیان کیا اورمدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کودینی کاموں کی کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر
کرنے ، ہفتہ واررسالہ کارکردگی کی آن
لائن سافٹ ویئر میں انٹری کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی
نیز نئی ڈویژن میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اور تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئے
۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات
کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 گلشن
مزدور اسکول بنام ’’کڈز اکیڈمی ‘‘میں
ون ڈے سیشن کا انعقاد ہواجس میں 10 ٹیچرز نے شرکت کی۔
زون زمہ داراسلامی بہن نےسیشن میں شریک ٹیچرز
کےدرمیان اصلاحی بیان کیا اور ساتھ ہی علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیزانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا جس پر
سب نے اچھی اچھی نیتیں کی اور آئندبھی اس طرح کے سیشن رکھنے کی خواہش کااظہار کیا
۔
مختصر تعارف:
دار التراث العلمی یہ
مکتبۃ المدینہ العربیہ(دعوتِ اسلامی ) کا ایک ذیلی شعبہ ہے ،اس شعبے کا قیام جمادی
الاولیٰ 1441ھ/ جنوری2020 ء کو ہوا لیکن کافی عرصے
سے تمنا تھی کہ دنیائے عرب میں علمائے اہل سنت پاک وہند
مثلاعلامہ شاہ عبدالحق محدث دہلوی، اعلی حضرت امام احمدرضا خان،علامہ وصی احمدمحدث
سورتی ،ملک العلماعلامہ ظفرالدین محدث بہاری وغیرہ رحمۃ اللہ علیہم کی عربی کتب عام ہوں،انہیں عربی مطابع سے شائع
کروایاجائے ، اس سوچ کو مزید تقویت یوں ملی کہ مکتبۃ المدینۃ العربیۃ کے لئے کتابوں کی خریداری کے سلسلے میں نگران مکتبۃ
المدینہ حاجی فیاض عطاری اور شعبہ ذمہ دار
مکتبۃ المدینۃ العربیہ مولانا احمدرضا گھانچی کو 2نومبر2016ء میں متحدہ عرب
امارت کے شہرشارجہ میں ہونے والی کتابوں
کی نمائش (sharjah International Book Fair /معرِض
الشَّارِقَة الدُّولِيّ لِلكِتَاب)میں جانا ہوا، ان کی وہاں دار احیاء التراث العربی بیروت لبنان کے مالک
سے ملاقات ہوئی اُس نے اِن کو حاشیہ ابن عابدین دیکھایا تواس پر انھوں نے اُسےبتایا
کہ اس کتاب پر اعلی حضرت امام احمدرضا خان ہندی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیقات بنام جد
الممتارہیں جسے ہمارے اشاعتی ادارے مکتبۃ
المدینہ نے جدیدعربی اسلوب کے مطابق سات
جلدوں میں شائع کیا ہے پھر نمائش میں موجود مکتبۃ المدینۃ کے اسٹال سے جد الممتار
منگواکر دیکھائی ،اُس نے اِس کام کو پسند کیا اورکہا کہ یہ کتاب آپ ہمیں دیں ہم اسکو حاشیہ ابن عابدین کے ساتھ شائع کردیتے ہیں، اسی
طرح اسی نمائش میں ایک اورمکتبے دارالضیا
ء لنشروالتوزیع الکویت کےمالک سے اعلی حضرت کی کتب کی اشاعت کے بارے میں بات
ہوئی تو اس نے بھرپورمطالبہ کیا کہ آپ مجھے اعلی حضرت کی کتب دیں میں ان کوشانداراندازمیں شائع کرونگا، ان دونوں کی ملاقات سے اس سوچ کو
مزید تقویت ملی اور اس پر کافی مشاورتوں کے بعدبالاخر اس شعبے’’ دار التراث العلمی‘‘
کاقیام عمل میں لایا گیا اور اس شعبہ کے قیام میں ایک کلیدی کردار
رکن شوری و نگران مجلس المدینۃ العلمیہ
مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی صاحب کا ہے اور یہ
شعبہ اب الحمدللہ کامیابی وکامرانی کی طرف گامزن ہے ۔
اغراض ومقاصد:
علمائے اہل سنت پاک وہند کی مطبوع وغیر مطبوع عربی کتابوں کو جدید تحقیقی
انداز واسلوب کے مطابق عرب ممالک سے شائع
کرانا ۔
افراد وشعبہ جات:
دارالتراث العلمی
کے نگران مولانا احمدرضا گھانچی ہیں جو اس کے تمام انتظامی امور اورمالکان ِ عربی
مطابع سے رابطے کے کام کو بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں
گویا یہ دعوت اسلامی کے علمی شعبوں اورعرب
میں کتب شائع کرنے والے اداروں کے مابین
پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے جن شعبہ
جات کی کتب ورسائل عرب دنیا سے شائع ہوئیں یا شائع کروائی جائیں گی ان میں المدینۃ
العلمیۃ کے تین اہم شعبے (1) شعبہ مخطوطات العربیہ (2) شعبہ فقہ حنفی (3) شعبہ درسی کتب اور مدنی چینل کا شعبہ عربی ڈپارٹمنٹ شامل ہے۔
(1)شعبہ مخطوطات العربیہ: عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک اہم مقصد لوگوں تک علم دین پہنچانا ہے جس کا
بہترین ذریعہ کتب ورسائل شائع کرکے عام کرنا، اسی عظیم مقصد کے پیش دعوتِ اسلامی کے ادارۂ تصنیف و تالیف المدینۃ
العلمیہ(Research Centre Islamic) نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا جس سے اب تک بے شمار کتابیں شائع ہوچکی ہیں
لیکن کتابوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ایسا بھی ہے جو تحقیق وطباعت کا منتظر ہے جنہیں
’’مخطوطات‘‘ کہا جاتا ہے، بحمد اللہ اسلامک ریسرچ سینٹر بہت عرصہ قبل عملی طور پر
اس میدان میں بھی قدم رکھ چکا ہے اور اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان
رحمۃ اللہ علیہ کے فتاویٰ شامی پر حواشی وتعلیقات 7 جلدوں میں شائع کرچکا ہے، اعلیٰ حضرت امام احمدرخان اورعلمائے
اہلسنّت کی مخطوط (غیر مطبوعہ) کتابوں کو
دورِ حاضر میں رائج تحقیق وتخریج کے معیار سے ہم آہنگ کرکے شائع کرانے کے عظیم
جذبہ نے علیحدہ سے اس شعبہ کے قیام کی طرف ابھارا ، اب تک اس شعبہ سے دوکتابیں
التعلیقات الرضویۃ علی الہدایۃ وشروحہااورالتعلیقات الرضویۃ علی تقریب
التہذیب شائع ہوچکی ہیں جبکہ مالی الجیب
بعلوم الغیب، التعلیقات الرضویۃ علی میزان الاعتدال اور فوز الکرام بما ثبت فی وضع
الیدین تحت السرۃ پر کام جاری ہے ۔ اس شعبے کے ذمہ دارمولانا کاشف سیلم عطاری مدنی
ہیں۔
(2)شعبہ فقہ حنفی:اس شعبہ کے ذمہ دار بھی مولانا کاشف سلیم مدنی ہیں
اور اس کا مقصد علمائے اہلسنت کی کتب
ورسائل کو تحقیق وتخریج سے ہم آہنگ کرکے شائع کرنا ہے ، شیخ محقق شاہ عبد الحق
محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی بہترین کتاب فتح المنان فی تائید مذہب النعمان(صفحات:
تقریباایک ہزار)پر کام جاری ہے نیزعلامہ
وصی احمد محدث سورتی رحمۃ اللہ علیہ کا
فقہ حنفی کی مشہور کتاب منیۃ المصلی پر نہایت عمدہ حاشیہ التعلیق المجلی پر استاذالحدیث ،مبلغ دعوت
اسلامی حضرت مولانامفتی حافظ محمد حسان عطاری مدنی صاحب تحقیق وتخریج کا
کام کررہے ہیں جو ان شاء اللہ منیۃ المصلی کے ساتھ شائع کروایا جائے گا ۔
(3)شعبہ درسی کتب: اس شعبہ کے ذمہ دار مولانا افتخار احمد عطاری مدنی ہیں اوراس شعبے کا مقصد درس نظامی کی جملہ کتب
پرایسے حواشی لکھنا لکھوانا ہے جو کتاب کے
مشکل وپیچیدہ مقامات حل کرنے،طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنےاورمتعلقہ فن میں انکی
علمی استعداد بڑھانےمیں معاون کا کردار ادا کریں ۔مکتبۃ المدینہ سے اس شعبے کی اب
تک 60 سے زائد کتب شائع ہوچکی ہیں۔
(4)عربی ڈپارٹمنٹ: اس شعبہ کے ذمہ دار مولانا محمد حسان عطاری مدنی
ہے اوراسکا بنیادی مقصدامیراہل سنت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کے کتب ورسائل کو جدید
عربی میں کنورڈ کرنا اور عرب عاشقان رسول
کو امیر اہل سنت کی کتب سے روشناس کروانا ہے ۔اب تک 12 رسالوں کا مجموعہ بنام’’مجموعۃ رسائل
الشیخ الیاس العطار‘‘بیروت سے شائع کروایاجاچکا ہے ۔
دار التراث العلمی کی کوشش سے شائع
شدہ کتب:
الحمد للہ اب تک یہ شعبہ 10کتابیں عرب کے مختلف مطالع سے شائع کرواچکا ہے ،جن کی تفصیل
یہ ہے:
(1)شعبہ مخطوطات العربیہ: (1)التعلیقات
الرضویۃ علی الہدایۃ وشروحہا (2)التعلیقات الرضویۃ علی تقریب التہذیب (یہ کتب دارالکتب العلیہ بیروت نے شائع کی ہیں (۔
()شعبہ فقہ حنفی: (1)انوار المنان فی توحید القران (2)الفتاوی المختارۃ من الفتاوی الرضویۃ (3)اجلی الاعلام ان الفتوی
مطلقا علی قول الامام(یہ کتب دارالکتب
العلیہ بیروت نے شائع کی ہیں)۔
(2)شعبہ درسی کتب: (1)نورالایضاح مع مراقی الفلاح بالحاشیۃ النوروالضیاء من افادات
الامام احمدرضا(دارالکتب العلیہ بیروت) (2)دروس البلاغۃ(مکتبۃ دارالفجرالقاہرۃ) (3)المقدمۃ فی اصول الحدیث للامام عبدالحق الدہلوی (دارالریاحین
بیروت) (4) مسند الامام الاعظم ابی حنیفۃ (دارالصالح القاہرۃ) ۔
(3)عربی ڈپارٹمنٹ: (1)مجموعۃ رسائل الشیخ الیاس العطار ،المجلد الاول( دارالکتب العلمیہ
بیروت )۔
دارالتراث العلمی کے منصوبے:
(1)شعبہ مخطوطات العربیہ: (1) مالئ ُ الجیب بعلوم الغیب (2)التعلیقات الرضویۃ علی میزان الاعتدال(3)حلبۃ المجلی مع التعلیقات الرضویۃ (4)غمز عیون البصائر مع التعلیقات الرضویہ (5)البحر الرائق مع التعلیقات الرضویۃ (6) فوز الکرام بما ثبت فی وضع الیدین تحت السرۃ وفوقھا تحت الصدر عن
الشفیع المظلل بالغمام۔
(2)شعبہ فقہ حنفی: (1)فتح المنان فی تائید مذہب النعمان(2) التعلیق المجلی لما فی منیۃ المصلی
(3)شعبہ درسی کتب: (1) آثار السنن مع التعليق الحسن (2) شرح معانی الاثار (3) زبدۃ الاتقان فی علوم القرآن (4) خلاصۃ الدلائل وتنقیح المسائل ،حسام الدین رازی(5) نور الانوار فی شرح المنار(6) شرح المنتخب الحسامی (7) السراجیۃ فی المیراث (8)الکافیۃ مع شرحہ الناجیۃ(9)شرح العقائدالنسفیۃ(10) الفوزُ
الکبیر في أصولِ التفسیر (11) مجموعۃ الازھارلحفظ الاحادیث والآثار (12) انوار الرضویہ
علی قواعد التفسیریۃ ۔
(4)عربی ڈپارٹمنٹ شعبہ کتب: (1)الدعوة الى الخير (2)نفحات الصلاة (3)النفحات المدنيۃ فی شجرة الطریقۃ القادریۃ العطاریۃ (4)مجموعۃ رسائل الشیخ الیاس العطار ،المجلد الثانی ۔
رسالہ” فیضانِ عثمان مَروَندی لعل شہباز قلندر “ کا
تعارف
حضرت لعل شہباز قلندر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرت
پر بہترین رسالہ
فیضانِ
عثمان مَروَندی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ
لعل شہباز قلندر
مؤلف: مولانا عدنان چشتی عطاری
مدنی
سینئر اسکالر و رکن مجلس المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
43صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2014ء سے لیکر3 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً50ہزار کی تعداد
میں چھپ چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
پچھلے دنوں جانشینِ امیر اہلِ سنت حضرت مولانا عبید
رضا عطاری
مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آمدہوئی۔
اس موقع پر تخصص فی الفقہ کے طلبہ
کرام میں مدنی پھول ارشاد فرمائے اور ان طلبہ کی دستار بندی بھی فرمائی۔
دستار بندی کے موقع پر استاذالحدیث مفتی محمد
ہاشم خان عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ اختتام پر جانشین عطار نے دعا بھی کروائی۔
3۔مؤلف: محمد دانش عطاری
( درجہ ثانیہ جامعۃ المدینہ فیضان بُخاری موسیٰ لین کراچی )
مخصوص
جانور کو مخصوص دن میں بہ نیت تقرب ذبح
کرنا قربانی ہے قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جو اس امت کے لیے باقی
رکھی گئی۔(بہار شریعت حصہ 15 ص 329)
قربانی کے دینی فضائل و برکات کے ساتھ ساتھ
متعدد دنیاوی فوائد بھی ہیں، چند فوائد ذیل میں مذکور ہیں:
1۔ مویشی مالکان:
بلا شبہ ہزاروں قربانی کے جانور بیچنے والے
افراد کی تعداد ایسی ہے جو سارا سال جانور پالتے ہیں اور قربانی کے موسم میں فروخت
کرنے آتے ہیں جس سے ان کے سارے سال کے اخراجات نکل آتے ہیں، یہی ایک سیزن ان کی
کمائی کا ہوتا ہے۔جس کے ذریعے وہ سارے سال کا خرچ نکالتے ہیں۔
2۔غریب اور گوشت:
غریب
افراد اور سفید پوش طبقہ کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو سارا سال گوشت خرید کر نہیں
کھا پاتے لیکن قربانی کی برکت سے یہ حضرات بھی گوشت کی نعمت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
3۔ کھالیں اور دینی ادارے :
کئی فلاحی، دینی ادارے و مدارس ایسے ہیں جن کا
کوئی باقاعدہ ذریعہ معاش (Source of income)
نہیں ہوتا ۔ یہ ادارے قربانی کی کھالیں وغیرہ جمع کر کے اپنی دینی و فلاحی خدمات
سر انجام دیتے ہیں۔
4۔ کھالیں اور صنعتیں :
اب یہی ادارے و مدارس وغیرہ ان فیکٹریوں اور
صنعتوں کو یہ کھالیں بیچتے ہیں جس سے مختلف قسم کی مصنوعات و ملبوسات تیار کیے
جاتے ہیں ۔یوں مدارس اور صنعت دونوں کا فائدہ ہوجاتا ہے۔
5۔ غریب طبقہ:
قربانی سے غریب طبقہ کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا
ہے،وہ اس طرح کہ جانور خریدنا،اسے گھر تک لانا،اس کے چارے پانی کا بندوبست،اس کی
قربانی کی اجرت،ان تمام مرحلوں میں اکثر غریب ہی ہوتے ہیں جس سے ان کے بھی گھر کا
چولہا جلتا رہتا ہے۔
اللہ تعالی ہمیں خلوص نیت سے قربانی کی توفیق
عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی
ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں
۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔
پچھلے ہفتے
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”سیرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اس سلسلے میں
نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا)
کی تقریباً
923 اسلامی بہنوں نے رسالہ”سیرت بابا فرید رحمۃ
اللہ علیہ “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے لندن ریجن
کے لوٹن لندن کابینہ میں’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ‘‘ کا سلسلہ جاری
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِاہتمام18
اگست 2020ء سے یوکے لندن ریجن کے لوٹن لندن( Luton London) کابینہ میں پانچ دن پر مشتمل’’تفسیر
سورۂ رحمٰن کورس ‘‘ کا سلسلہ جاری ہے
جس میں مجموعی طورپر 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کررہی ہیں۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر وغیرہ کے بارے میں
معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
یوکے کے شہر نیوکاسل میں مدنی انعامات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر نیوکاسل (New Castle) میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی انعامات کی ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی مجلس کفن دفن کے تحت 19 اگست 2020ء
کو کراچی ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لانڈھی کابینہ اور کورنگی کابینہ کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس کفن دفن سید مظہر عطاری، ریجن ذمہ دارعبد الرؤوف
عطاری اورزون ذمہ دار محمد یاسر عطاری نےتقرری مکمل کرنے اور ڈویژن ڈویژن جاکر
اسلامی بھائیوں کو غسل میت کا طریقہ
سکھانے کی ترغیب دلائی ۔
مدنی مشورے کے بعد نگران مجلس نے نگران کابینہ
کے ہمراہ آن لائن مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا اور معلمین کو آن لائن کفن دفن کورس
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن)
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 18
اگست 2020ء کو کراچی ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملیر
کابینہ اور محمود آباد کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس کفن دفن
سید مظہر عطاری اور کراچی ریجن کے ذمہ دار عبد الرؤوف عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنےاور رکن شوریٰ حاجی
منصور عطاری کے ساتھ ہونے والے مدنی مشورے کی بھر پور تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی مشورے کے بعد نگران مجلس نے ایک اسلامی
بھائی کے گھر جاکر تعزیت کی جبکہ بعد نماز
عصر مدنی دورے کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن)