دعوت اسلامی کےشعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے جنگلات کے حوالے سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر کاشف سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے شعبہ FGRF کے تحت یکم اگست 2021ء کو شروع ہونے والی شجر کاری مہم پر بریفنگ دی اور یونیورسٹی میں پودے لگانے کی ترغیب دلائی۔ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر کاشف نے پودے لگانے کے حوالےسے اپنے تاثرات بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے شجر کاری کے حوالے سے Director Colleges Sahiwal Division سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں شجرکاری کے متعلق بریفنگ دی جبکہ ساہیوال کے 19 بڑے اداروں میں شجر کاری کے حوالے سے اجازت طلب کی۔آخر میں Director Sahiwalنے شجر کاری مہم پر اچھے تاثرات دیئے اور خوشی کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار نے داتا صاحب کابینہ میں انار کلی بازار کے صدر اور چیئرمین سے ملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی اور یکم اگست 2021ء کو ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس صدر اور چیئرمین نے اپنی نیک نیت کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت پاکستان میں 3 دن پرمشتمل آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کی مدرسات کی تربیت کاسلسلہ ہوا جس میں تقریبا 30 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی ۔

اس کورس میں معاون مفتشات کے ذریعے تربیت کی گئی جس میں پہلے دن مدنی قاعدہ کورس کروانےکےحوالےسے تربیت کی گئی، دوسرے دن ناظرہ قراٰن کورس کے حوالے سے اہم مدنی پھول دیئے گئےجبکہ تیسرے دنکورس جدول کے حوالے سے نکات بتائے گئے ۔مزید ایک مُدرسہ کو کیسا ہونا چاہیے اس پر بھی نکات دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کے نگران محمد ندیم عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سروس انڈسٹری کے G.M سے ملاقات کی۔ محمد ندیم عطاری نے انہیں شجر کاری مہم کے متعلق بریفنگ دی جس پر G.M صاحب نے یہ نیت کی کہ سروس انڈسٹری کی پوری ٹیم یکم اگست 2021ء کو شجر کاری مہم میں دعوت اسلامی کا ساتھ دے گی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 29 جولائی 2021ء بروز  جمعرات کو فیصل آباد ریجن اور ملتان ریجن میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور شعبے کےدینی کاموں کےحوالے سے اَپڈیٹ نکات بتائےنیز گھریلو صدقہ بکس رکھنے کےحوالےسے تبادلہ کیا ۔مزیدشعبے کےنظام میں بہتری لانے سےمتعلق مدنی پھول بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کے نگران محمد ندیم عطاری نے شاہ عالم مارکیٹ لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ سے ملاقات کی۔

محمد ندیم عطاری نے شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر صدر مجاہد مقصود نے یکم اگست 2021ء کو Plantation میں مارکیٹ کے تمام صدر سمیت لاہور چیمبر آف کامرس ک-ے ممبران کو شرکت کروانے کی نیت کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  جوہر ٹاؤن اور واہ کینٹ کابینہ کےعلاقہ عمر فاروق میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سفری جدول اور دو سطح تک بذریعہ کال مدنی مشورہ لینےکاذہن دیانیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دیگر دینی کاموں پر عمل کرنےکی دعوت دی ۔مزید تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےشعبہ کی ترقی کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ  جھنگ سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ زون کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہ نواز عطاری، ریجن نگران ڈاکٹر عدنان عطاری اور نگران زون نے شعبے کے دینی کاموں کا آگے بڑھانے کے اہداف دیئے جبکہ ان تمام کاموں کو پایۂ تکمیل پہچانے کے لئے ٹیم بھی تشکیل دی۔ (رپورٹ: محمد عمران عطاری،رکن کابینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے 29 جولائی 2021ء کو حیدرآباد ریجن ٹنڈو محمد خان کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیومسلم آبادیوں کا وزٹ کیا اور مدنی حلقے لگائے۔ نگران شعبہ فیضان اسلام محمد نعمان عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دی اور انہیں فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں محمد نعمان عطاری نے مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیو مسلم آبادیوں میں فیضان نماز کورس شروع کروانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد نعمان عطاری، نگران شعبہ فیضان اسلام )


دعوت اسلامی  ملکِ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے یکم اگست 2021ء کو ملک بھر میں شجر کاری کے حوالے سے Plantation Day منانے جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں نگران کابینہ محمود آباد اور دیگر عاشقان رسول نے یکم اگست کو شجر کاری کرنے کے لئے مختلف پارکس، گراؤنڈ اور اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپودے لگانے کے لئے مقامات کا تعین کیا اور گڑھے کھودے ۔ (رپورٹ: خادم حسین عطاری، نگران کابینہ محمودآباد)


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت 24 تا26 جولائی 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے نگران شعبہ خدام المساجد و المدارس مدنی رضا عطاری، معاون نگران عبد السمیع عطاری مدنی اور کراچی کی شخصیات کے ہمراہ ہزارہ زون ناران کاغان کے سیاحتی مقامات کا وزٹ کیاجہاں انہوں ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں نگران زون ہزارہ، نگران کابینہ بالاکوٹ، نگران کابینہ مانسہرہ، نگران کابینہ ایبٹ آباد، نگران کابینہ حویلیاں اور خدام المساجد والمدارس ہزارہ زون کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے سیاحتی و تفریحی مقامات پر جائے نماز، مساجد اور مدارس کے لئے پلاٹ وقف کرنے اور خریداری کے حوالے سے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: شعبہ خدام المساجد والمدارس ہزارہ زونK.P.K )