دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 30 جولائی 2021ء کو سندھ ہائی کورٹ  جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹری کی آمد ہوئی۔

ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں پرائیویٹ سیکرٹری کو شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔ (محمدصہیب یوسف عطاری، ایڈوکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء)


آزمائشیں اور پریشانیاں کسی بھی قسم کی ہو انسانی زندگی پر بہت گہرا اثر رکھتی ہیں۔  بسا اوقات ان پریشانیوں کا حل نہ ہونےکی وجہ سے ہنستا کھیلتا انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ لیکن اگر یہ انسان اللہ سے مدد طلب کرے اور رنج وغم نیز بیماریوں پر صبرکرے تو یہی چیزیں انسان کو ان پریشان حالات سے چھٹکارا دلادیتی ہیں۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی جانب سے عوام کی آسانی اور امت محمد یہﷺ کی غمخوری کےلئےموبائل ایپلی کیشن online rohani ilaj & istikhara لانچ کی ہوئی ہے۔اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز موجود ہیں:آن لائن استخارہ ٭آن لائن مرید ٭آن لائن تعویذ ٭آن لائن کاٹ اور بہت کچھ۔

اس ایپلی کیشن کو پیش کرنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ دکھیاری امت کو شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعلیم کردہ اورادو وظائف کی برکتیں حاصل ہوں ۔ روحانی علاج اور استخارہ ایپلی کیشن میں زندگی میں پیش آنے والے مسائل ، پریشانیاں اور دنیاوی تکلیف سے نجات اور قرب الٰہی حاصل کرنے کےلئے چالیس اسماء الٰہی کا تحفہ پیش کیاگیا ہے ۔ اس ایپلی کیشن سے ضرور مستفید ہوئیے اور بیماریوں اور پریشانیوں اور رنج و غم سے نجات پائیے ۔

اس اپیلی کیشن کو استعمال کرکے آپ بیماریوں کی کاٹ، کسی کام کےکرنے/ نہ کرنے کے بارے میں استخارہ اور شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت بھی کرسکتے ہیں ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظم قاری بغداد رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ گودھرا کالونی کراچی میں مختلف پارکس کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر قاری بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران کو یکم اگست 2021ء کو شجر کاری مہم میں پودے لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی اور شعبہ FGRF کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی)


دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 28 جولائی 2021ء کو گودھرا کالونی نیو کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے شرکت کی۔

ناظم مدرسۃ المدینہ بوائز قاری بغداد رضا عطاری نے ” درخت لگائیے ثواب کمائیے“ کے موضوع پر بیان کیااور طلبہ کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ شجر کاری مہم میں شرکت کرنے اور کم از کم ایک ایک پودے لگانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آبادزون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے لگانے،تقرریاں مکمل کرنے اورماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ اور تقسیم رسائل کو بڑھانے کے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتو ں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  28 جولائی 2021ء کوفیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون نگران و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نےدعائے شفاء اجتماع کےحوالےسے نکات بتائےنیز شعبہ جات کی ذمہ دار اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں تک فوری طور پر دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول پہنچانے اور سمجھانے کی ترغیب دلائی۔زون نگران اسلامی بہنوں کو قربانی کی کھالوں کی کارکردگی وقت پر دینے اور بر وقت میسج کا تنظیمی گروپ میں رپلائی کرنے کا ذہن دیا جبکہ آخرمیں ماہانہ مدنی مشورے منعقد کرنےکےاہداف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون1 لانڈھی کابینہ کی ڈویژن بابر مارکیٹ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی کانیوفارم سمجھایا نیزماہانہ رسالہ نیک اعمال کی جائزہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی لِسٹیں تیار کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ زمان ٹاون کے اداروں میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نےزمان ٹاؤن کے مختلف اداروں میں پارلر کی اونرزاسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتےہوئے دعوت اسلامی کی ویب سائٹ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز مدنی چینل دیکھنے اورمدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں داخلہ لینے کی دعوت دی جس پرپارلر زکی اونر اسلامی بہنوں نےدعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں داخلہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت پچھلےدنوں لیاری کابینہ کی ڈویژن بہار کالونی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن مشاورت ،علاقہ مشاورت اور ذیلی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اورشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسے مدنی پھول سمجھائے نیز ڈونیشن سے متعلق اسلامی بہنوں کی جانب سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے ۔مزید ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں پابندی سے شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام  بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں کورس بنام ’’حُبِّ اہلِ بیت‘‘ منعقد کرنےسے متعلق تربیتی سیشن ہوا جس میں 22 ذمہ دار و مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدرسات و ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کورس منعقد کرنےسے متعلق اہم نکات بتائے اور اس کورس کے لئے پہلے سے تیاری کرنے اور تشہیر کرنے کا ذہن دیانیزکورس ’’حبِ اہلِ بیت‘‘ کا آغاز 9 اگست 2021ءسے ہونےکاہدف دیا۔ اس کورس کی مدت 3 دن ، وقت 1 گھنٹہ ہوگا، اس کورس میں قراٰن و حدیث اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور بزرگانِ دین کے اقوال و واقعات سے سادات کرام سے محبت و تعظیم کا انداز ، واقعہ کربلا نیز ماہِ محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے فضائل اور اس میں کی جانے والی عبادات کے متعلق بیانات کاجدول طےپایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت لیاقت آباد کابینہ کراچی میں’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘کورس کا 5 ڈویژن میں انعقاد ہوا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہیں:

کورس کے درجوں کی تعداد: 26

کورس میں نئی اسلامی بہنوں کی تعداد: 43

کورس میں شریک کُل اسلامی بہنوں کی تعداد: 362

قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 89

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 38


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں  کابینہ تا ذیلی مشاورت علاقائی دورہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن اور زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت،محفلِ نعت اور دینی حلقے کے حوالے سے اہم نکات دئیےنیز تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیااور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکاذہن دیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔