عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب
سے 12 مئی 2023ء بروز جمعہ نگران ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی محمد نعیم
خان عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ کوٹ سندھواں والا تحصیل پتوکی میں دعوت اسلامی کو
دی جانے والی زیرِ تعمیر مسجد اور مدرسۃ المدینہ کی جگہوں کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر مسجد کمیٹی سے جلد تعمیرات مکمل کرنے اور یہاں دینی کام شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر مسجد انتظامیہ نے بھر پور انداز میں انتظامات کو چلانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اس کے علاوہ نگران ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی
محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ کامیگا
روڈ پتوکی میں دعوت اسلامی کو دیا جانے
والے 19 مرلہ پلاٹ کا وزٹ کیا۔اسی طرح ہنجرائے
کلاں تحصیل پتوکی میں زیر تعمیر 30 مرلہ مدرسۃُ المدینہ پلاٹ کا
بھی وزٹ کیا اور مقامی ذمہ داران کو ان کی
تعمیرات کے سلسلے میں رہنمائی کی اور
اہداف دیئے ۔(رپورٹ:
علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کاہنہ
نو لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت کے سلسلے میں علاقائی دورہ
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں 13 مئی 2023ء کو نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار
محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن کے
نگران محمد عالم عطاری نے علاقائی دورہ کیا ۔
شعبے
کے اسلامی بھائیوں نے شخصیات
اور دکانداروں سے ملاقاتیں کیں جس میں ان کو دعوت اسلامی کاتعارف کروایا اور انھیں اپنی
مصروفیات میں سے کچھ وقت دینی کاموں میں استعمال کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ دنوں میں دعوت اسلامی کی جانب سے کاہنہ
نو لاہور میں منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے خود اجتماع میں شرکت کرنے اور دوسروں کو بھی لانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد
فیاض عطاری ٹاؤن ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈیرہ
الہ یار میں ATF
کے شہید سب انسپکٹر سابق Cia انچارج محمد طیب عمرانی کی شہادت پر دعوت
اسلامی کے تحت صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے بھائی محمد طارق عمرانی میڈیکل
ایسوسی ایشن کے سٹی صدر سے تعزیت کی۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور
دعائے مغفرت کروائی۔ بعدازاں وہاں موجود لواحقین کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے گلگت بلتستان میں وزیر اعلی ٰخالد خورشید سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات رکنِ شوریٰ نے خالد خورشید کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انھیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انھوں
نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ الہ یار ،جعفر آباد
کانفرنس ہال میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن
کے نگران محمد آصف عطاری، ڈسٹرکٹ صحبت پور کے نگران مولانا محمد حفیظ عطاری مدنی ،ڈسٹرکٹ
نصیر آباد کے نگران محمد منیر عطاری، ضلع نصیر آباد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
ذمہ دار محمد ابراہیم عطاری اور محمد نفیس عطاری موجود تھے۔
نگران
بلوچستان حاجی محمد انور عطاری نے مختلف دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے گفتگو اور رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انھوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شہباز
خان پیچوہا سے ان کے بھانجے کے انتقال پر
ان کی رہائش گاہ پر تعزیت
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جعفر
آباد میں سابق Dpo
میر شہباز خان پیچوہا سے ان کے بھانجے عبدالوہاب کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی ۔
دعوت
اسلامی کے ذمہ داران نے ان کے لواحقین سے
اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلندی درجات کے لئےصوبائی ذمہ دار محمد
وقار عطاری نے دعائے مغفرت کروائی۔
اس موقع پر ڈویژن نصیر آباد کے نگران محمد آصف عطاری، ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد منیر
عطاری، محمد ابراہیم عطاری اور استاد غلام حسین عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ
برائے شخصیات کےتحت ڈسٹرکٹ مٹیاری
ڈویژن حیدرآباد سندھ میں منور علی عطاری، ڈسٹرکٹ نگران اعظم عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ چیئر مین ضلع کاؤنسل مٹیاری مخدوم احمد زمان سے
ملاقات کی ۔
اس
موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے مخدوم احمد زمان کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور تحفے میں مکتبۃ
المدینہ کا شائع کردہ قرآن پاک تحفے میں پیش کیا جس پر انھوں نے دعوت کی کاوشوں پر
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دینی کاموں میں
تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
بہاولپور: قائد اعظم میڈیکل آڈیٹوریم ہال میں حاجیوں کے لئے حج ٹرینگ سیشن
3
مئی2023ء بروزبدھ بہاولپورمیں قائم قائد
اعظم میڈیکل آڈیٹوریم ہال میں حاجیوں کے لئے حج ٹرینگ سیشن کا سلسلہ ہواجس میں ملتان
وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر ریحان عباس
کھوکھر ، PRO
عمر سلیم، ڈسٹرکٹ مذہبی امور سمیت 626 حاجیوں
کی شرکت
ہوئی۔
مبلغ دعوت اسلامی حاجی مسعود عطاری نے حج کی سعادت حاصل کرنےوالےحجاج کرام کی تربیت
کرتے ہوئے انھیں حج کرنے کے فضائل اور مسائل سمجھائے ۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ
سرگودھا تھانہ شاہ نکڈر میں سیکھنے سکھانے
کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ایس ایچ او شاہ نکڈر مہر ذیشان، اسد لک ودیگر تفتیشی افسران و عملے نے شرکت
کی ۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں ذمہ داراسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پولیس عملے کو اپنی زندگی کے شب و روز اللہ و رسول عزوجل و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی فرمانبرداری کے کاموں میں گزارنے کا ذہن
دیا او ر انھیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
ڈویژن سرگودھا ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اراکین منور علی عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران اعظم
عطاری نے ضلع مٹیاری ڈویژن حیدرآباد میں MNA مخدوم جمیل الزمان صدیقی قریشی ہالا سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق ذمہ داران نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت
اسلامی کے دینی و روحانی خدمات کی اپڈیٹ دی نیز انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر مخدوم جمیل
الزمان نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
بیرونِ ملک میں دینی کام کرنے والی مختلف سطح کی
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
9 مئی 2023ء بروز منگل بیرونِ ملک میں نیکی
کی دعوت عام کرنے اور تبلیغِ دین کرنے والی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ ساؤدرن افریقہ ریجن، نگرانِ مومبیق، نمپولا، بیئرا اور شموئی کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کےعلاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سفرِ
شیڈول کی تیاریوں کے بارے میں مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی
اپنی رائے پیش کی۔
یورپین یونین ریجن میں شعبہ روحانی علاج للبنات
کے تحت اپریل میں لگنے والے بستوں کی کارکردگی
پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا جذبہ رکھنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک کے تحت یورپین یونین ریجن کی اسلامی بہنوں کے لئے ماہِ
اپریل 2023ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:02
٭ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30
٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:54
٭اسلامی بہنوں کو دیئے گئے اورادِ عطاریہ کی
تعداد:12
٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:22