موزمبیق کے علاقے متولا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے درمیان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بالخصوص نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا سے ملاقات کی اور اُن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لیکمبا کینٹابری ڈویژن کی نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں کابینہ سطح پر دیئے گئے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کے عاملین بڑھانے کے اہداف دیئے نیزاسلامی بہنوں کو رہائشی کورسز اور انگلش اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں حج تربیتی اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تقسیم کرنے اور کفن دفن سیشنز کے حوالے سے چند اہم امور پر مشاورت کی۔


گزشتہ روز نیوزی لینڈ میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سیکھنے سکھانے اور درس و بیان کے حلقوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نئی اسلامی بہنوں کی تقرری کرنے نیز ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع پر پیش آنے والے مسائل کے بارے میں مشاورت کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نیوساؤتھ ویلز میں واقع بلیک ٹاؤن کی نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بلیک ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

علم دین کو  عام اور مسلمانوں کے دلوں میں اس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے آج رات مؤرخہ 20 مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


حضرت علامہ مولانا سید شاہ تراب الحق قادری رحمۃُ اللہِ علیہ کے صاحبزادے اور حضرت علامہ مولانا سید شاہ عبد الحق قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بڑے بھائی شاہ سراج الحق قادری دل کے عارضے کے سبب 16 مئی 2023ء کی شب کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

انتقال کی خبر ملنے پر شیخِ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے علامہ شاہ عبد الحق قادری صاحب سمیت تمام سوگواران سے تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائیں کیں۔

پیغام امیر اہلسنت:

شہزادۂ عالی وقار سیّدِ آبرو دارحضرت علامہ مولانا الحاج شاہ عبد الحق قادری اطال اللہ عمرہ ۔۔السلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

سوشل میڈیا کے ذریعے جناب کے بڑے بھائی جان حضرت قبلہ شاہ سید سراج الحق کے وصال باکمال کی خبر ملی۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

اللہ کریم حضرت مرحوم کو غریق رحمت فرمائے،بے حساب مغفرت سے مشرف کرے،حضرت کی قبر کو اللہ پاک جنت کاباغ بنائے،ان کے نانا جان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جلووں سے ان کی قبر آباد ہو، رحمت کا نزول ہو،اللہ پاک تمام لواحقین کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرمائے۔

حضورِ والا آپ بھی صبر کیجئے گا، حضرت کے شہزادگان، شہزادیوں اور تمام ہی خاندان والوں کو میری طرف سے تعزیتی پیغام دے دیجئے گا، نانا جان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے میری سفارش کیجئے گا کہ مجھے تمام تر خامیوں سمیت قبول فرمالے، اللہ آپ کے درجے بلند فرمائے، آپ کے خانوادے کو آباد رکھے۔


لوحِ محفوظ کے بارے میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا فرمان ہے: بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ- فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۔ (سورہ بروج ، آیۃ 21، 22)

سرکارِ دو عالم صلَّی اللّٰہُ علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: لوحِ محفوظ سفید موتی سے بنی ہے،اس کے صفحات سرخ یاقوت کے ہیں، اس کا قلم نور اور کتابت(لکھائی)بھی نور ہے۔ (حلیۃالاولیاء،ج4،ص338)

لوحِ محفوظ میں مخلوق کی تمام اَقسام اور ان کے متعلق تمام اُمورمثلًا موت، رِزْق، اَعمال اور اس کے نتائج اور ان پر نافِذ ہونے والے فیصلوں کا بیان لکھا ہے۔ (تفسیرِ قرطبی،ج 10،ص210، پ30، البروج، تحت الآیۃ:22)

عاشقان رسول کو لوحِ محفوظ کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہلوحِ محفوظ کے بارے میں دلچسپ معلومات پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ لوحِ محفوظ کے بارے میں دلچسپ معلومات پڑھ یا سُن لے اُسے علم و عمل کی دولت سے نواز اور اُسے والدین و خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نیوزی لینڈ اور پرتھ کی نگران اسلامی بہنوں کا حج تربیتی اجتماع  اور حج و عمرہ کورس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے حج تربیتی اجتماع منعقد کرنے،ان اجتماعات میں کُتُب و رسائل تقسیم کرنے اور فیضانِ حج و عمرہ کورس کرنے کے متعلق گفتگو کی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو عازمینِ حج کے لئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے مکتوب بھی دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز الاباما کے شہر اوبرن (Auburn, Alabama) اور لیور پول ڈویژن کی نگران و شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق میٹنگ میں جن نکات پر گفتگو کی گئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭حج سنتوں بھرا اجتماع٭مکتبۃالمدینہ کے برانچز کے حوالے سے کُتُب و رسائل کی تقسیم ٭کابینہ سطح کے میٹنگ میں دیئے گئے مدنی پھول٭اسلامی بہنوں کے درمیان کفن دفن سیشنز٭ہر ڈویژن میں رہائشی کورسز کروانے کے لئے اپنی معاون تیار کرنا٭شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت نیک عالمات تیار کرنا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز یوکے میں شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں  نےبھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے یوکے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق کلام کیا نیز نیومسلم کو مسلم کورسز کروانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت ہوئی۔اس کے علاوہ نیومسلم نے مئی 2023ء میں ہی ماہانہ اجتماع شروع کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دورانِ مشورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ نیومسلم کو شارٹ کورسز کے لئے تیار کیا جائے اور یوکے کی مقامی اسلامی بہنوں میں زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت عام کی جائے۔


دعوت ِ اسلامی کے تحت  13مئی 2023ءبروز ہفتہ پاکستان مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر نگران اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈونیشن کے مسائل پر کلام کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کارکردگی کو وقت پر جمع کروانے ، فنانس کے مطابق کارکردگی کو تیار کرنے اور آئندہ سال ڈونیشن میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان جن ملکوں میں دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اُن میں یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، بنگلہ دیش، نیپال، ترکی، تنزانیہ اور کینیا شامل ہے۔

اپریل 2023ء کی کارکردگی کے مطابق شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت مذکورہ ملکوں میں کل منسلک 67 ادارے ہیں جن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭20 اداروں میں ماہانہ اور 13 اداروں میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے۔

٭05 اداروں میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغات لگتے ہیں جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد25 ہے۔

٭ مختلف اداروں کی شخصیات اسلامی بہنیں جو اس ماہ شعبہ تعلیم للبنات سے منسلک ہوئیں اُن کی تعداد 1 ہزار 497 ہے جن میں سے 48 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

٭ شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 31 سیشنز منعقد کئے گئےجبکہ 4 شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے آن لائن مدرسۃالمدینہ گرلز میں داخلہ لیا۔

٭شخصیات اسلامی بہنوں سے 43 نیک اعمال کے رسائل وصول کئے گئےنیز شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 4 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں شرکا کی تعداد 18 تھی۔

٭2 شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے ماہانہ میگزین ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروائی۔