حافظ محمد حنین قادری (درجۂ ثانیہ جامعۃُ
المدینہ فیضان اوکاڑوی کراچی ، پاکستان)
حدیث:حضرت عبد
اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک موقع پر سید عالم صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر آسمان وزمین کے تمام لوگ کسی ایک مسلمان کو قتل کرنے
کیلئے جمع ہو جائیں تو اللہ تعالٰی ان سب کو گنتی اور حساب کے بغیر عذاب دے گا۔
(مجمع الزوائد، کتاب الفتن، حدیث: 12301)
حدیث: حضرت
عبداللہ ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک پوری دنیا کا ختم ہو جانا کسی مسلمان کے قتل سے بہتر
ہے۔ {سنن نسائی، کتاب المحاربة، حديث: 3992 (مطبوعته الا السلام)}
حدیث: حضرت
عبد الله بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: جس شخص نے کسی مومن کو ظلم سے ناحق قتل کیا تو رب تعالی اس کی کوئی نفلی
اور فرض عبادت قبول نہیں فرمائیگا۔ (ابو داؤد، کتاب الفتن، حدیث: 4270)
حدیث: حضرت
مرثد بن عبد الله رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے
پوچھا گیا کہ اگرکوئی شخص کسی کو قتل کرنے کے ارتکاب کا حکم دے تو اس کا کیا حکم
ہے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آگ کے ستر حصےکیے جائینگے تو
قتل کا حکم دینے والے کیلئے انہتر (69) حصہ ہونگے اور قتل کرنے والے کا ایک حصہ
اور وہی اس کیلئے کافی ہو جائیگا ۔ (مجمع الزوائد، کتابالفتن، حدیث: 12320 كتاب)
حدیث: نبی
کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن قاتل مقتول دونوں کو
لایا جائیگا تو مقتول کہےگا کہ اے میرے رب اس سے پوچھ اس نے مجھے کس بات پر قتل
کیا ؟ قاتل (ایک اور شخص کی طرف اشارہ کر کے) کہے گا کہ مجھے اس نے حکم دیا تھا
چنانچہ دونوں کو ہاتھ پکڑ کر انہیں آگ میں پھینک دیا جائیگا۔ (مجمع الزوائد، کتاب
الفتن حدیث:23221)
پیارے محترم
قارئین کرام یہاں قتل ناحق سے متعلق جو مذمتیں،وعیدات احادیث مبارکہ میں آئی ہیں
آپنے چند احادیث ملاحظہ کیں، محترم حضرات! اگر ہم اور دیگر کتب احادیث کا مطالعہ
کریں تو ہمیں اس طرح قتل ناحق کی مذمت پر کئی احادیث ملیں گی یہ ایک بہت برا اور
الله ورسول کی نافرمانی والا کام ہے آج معاشرے میں اسے بالکل (لا علمی،جہالت،مال و
دولت کی ہوس، زمینوں کے کچھ ٹکڑوں وغیرہ کے حصول کیلئے ہلکا سمجھ کر جیسے دیکھیں
ایک دوسرے کے خون کا پیاسا نظر آرہا ہے لہذا قرآن و حدیث میں اس فعل(قتل ناحق) کی
جو مذمتین بیان کی گئیں انکو پیش نظر رکھتے ہوئے اس فعل بد سے بچنے اللّٰہ کریم
ہمیں قرآن وحدیث پر عمل کرنے اور ایسے افعال جو اللہ اور رسول کی نافرمانی و
ناراضی والے ہیں ان سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلی
اللّٰہ علیہ وسلم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔