دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کورسز پاکستان کی جانب سے12 ماہ کے لئےپاکستان میں پانچ مقامات پر ”فیضان تجوید و قراءت کورس(مقیم)“ شروع ہونے جارہا ہے جس میں وہ اسلامی بھائی داخلہ لے سکتے ہیں جو حافظ قرآن ہو اور قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ صحیح پڑھناجانتے ہوں۔

کورس کی خصوصیات:

٭مدنی قاعدہ و تجوید کے مطابق پڑھنے اور پڑھانے کی تربیت ٭کتاب فیضان تجوید، فوائد مکیہ، جامع الوقف اور المقدمۃ الجزریہ پڑھائی جائی گی ٭مکمل عمّہ پارہ ترتیل میں مشق ٭مکمل قرآن پاک حدر میں مشق ٭کتاب نماز کے احکام سے وضو، غسل، نماز اور دیگر فرض علوم سکھائے جائیں گے ٭دینی و اصلاحی کتب سے عقائد و اعمال کی اصلاح

کورس کے مقامات

٭کراچی: اقصیٰ مسجد صدر لیگل چوک۔ 03451685442

٭کراچی: رضائے مصطفےٰ مسجد کورنگی نمبر 4۔ 03135946113

٭لاہور: فیضان مدینہ کاہنہ نو۔ 03127541154

٭فیصل آباد: فضلِ محمدی مسجد نزد ڈنگہ پھاٹک رسالہ والا۔ 03007057320

٭ملتان: فیضان مدینہ انصاری چوک۔03178122025

نوٹ: کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 29 شوال المکرم 1442ھ ہے جبکہ کورس میں کامیاب ہونے کی صورت میں کنزُ المدارس دعوت اسلامی کی سند بھی پیش کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں: 03332195483-03132935197


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ممبئی ریجن ناگپور زون میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں اراکین زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور ڈونیشن کے اہداف کو دگنا کرنے کا ذہن دیا ۔

نیزشب و روز کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور مدنی خبروں کو آگے بڑھانے، تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اور اس مقابلے کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہونوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   ہند دہلی ریجن دہلی زون کے شہر کردمپوری ،لکشمی نگر، جموں زون کے شہر راجوری ،پونچھ اور نیپال زون کے شہر کاٹھمانڈوں میں 3 دن پر مشتمل ’’ماہ رمضان بخشش کا سامان‘‘کورس کا انعقاد ہوا جس میں 250 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کی فضیلت اس ماہ میں پڑھے جانے والے اوراد و وظائف اعتکاف کے مسائل بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ہند دہلی ریجن ،جموں زون کے شہر مہنڈر میں فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں تلاوتِ قرآن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات سنانے، سورتوں کا تعارف کروانےاور مختلف دعائیں سکھانے کا سلسلہ رہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ہند دہلی ریجن مرادآباد زون میں آٹھ دن پر مشتمل فیضان ایمانیات کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مرادآباد زون کی مختلف کابینہ کی مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی عقائد و اصلاح ِاعمال کے حوالے سے دینی معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دے کر ہر کابینہ میں اس کورس کا آغاز کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دہلی ریجن نیپال زون میں بذریعہ نیٹ’’ ماہ رمضان بخشش کا سامان ‘‘کورس کا انعقاد ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت ِاسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہِ رمضان کی فضیلت بتاتےہوئے اسلامی بہنوں کو مسجد بیت میں اعتکاف کرنے کے مسائل بتائےاور شب قدر کی اہمیت پرمبنی نکات فراہم کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ہند دہلی ریجن آگرا زون کےشہر فتح پور سیکری میں ’’فیضانِ تلاوتِ قراٰن‘‘ کورس کا انعقاد ہواجس میں تقریباً 229 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوت قراٰن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات سنانے، سورتوں کا تعارف کروانے، اور مختلف دعائیں سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے تحت گزشتہ دنوں داتا صاحب کا بینہ میں   تلاوت قراٰن کورس کاانعقادہواجس میں داتا صاحب کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کاذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون کابینہ جوہر ٹاؤن میں 20 دن کا تلاوت قراٰن کورس منعقدہوا جس میں جوہر ٹاؤن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

لاہور جنوبی زون شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ختمِ قرآن کے موقع پر اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے اور ڈونیشن جمع کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسی طرح کابینہ حافظ آباد ہاؤسنگ کالونی میں تلاوتِ قراٰن کورس کاانعقادہواجس میں زون نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی اس کے بعد ایک شخصیت کے گھر جا کر ان کو بھی اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے تحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن میں بذریعہ ٹیلیفون مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اوراحساس ذمہ داری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون  ، پہاڑ پور ڈویژن اور ڈھوتر ڈویژن میں بذریعہ ٹیلی فون مدنی مشوره ہواجن میں پہاڑ پور ڈویژن اور ڈھوتر ڈویژن کی اسلامی بہوں نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کے ڈونیشن کے اہدف کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے نکات بتائے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں ڈویژن لاڑکانہ و ڈویژن میھڑ میں ذوق ِقراٰن کورس کاانعقاد ہوا جن میں کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں طالبات کے درمیان اشعار کی تقرار کا سلسلہ ہوا اور نمایا ں کارکردگی والی طالبات کو تحائف بھی پیش کئے گئے آخر میں مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے، اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ سننے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرتے ہوئے روزانہ جائزہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح جنوبی لاہور زون میں تلاوت قرآن پاک کورس مکمل ہواجس میں جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔