دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل2021ء  میں یوکے مانچسٹر ریجن میں 9 مقامات چیتھم ہل، راچڈیل، وارنگٹن، لانگسائٹ، اولڈہم، بولٹن، بلیکبرن، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Warrington, Longsight, Oldham, Bolton, Blackburn, Accrington, Burnley) پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 195 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ رمضان کے بعد استقامت کے ساتھ عبادت کرتے رہنے اور اچھی صحبت اختیار کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ  شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مختلف مقامات کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کے درمیان غزوہ بدر کی یاد میں آن لائن یوم الفرقان سیشن کا انعقاد ہوا جس میں یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اسٹوڈنٹس اسلامی بہنوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی مزید ان شخصیات اسلامی بہنوں نے اسپیچ کمپٹیشن کو پسند کیا ان شخصیات اسلامی بہنوں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان1442ھ میں یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ برمنگھم ، ایسٹ برمنگھم اور کوونٹری (North Birmingham, East Birmingham and Coventry) میں ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس “مکمل ہوا جن میں 159 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ تھا۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان1442ھ میں یوکے برمنگھم ریجن کی برسٹل(Bristol) کابینہ میں” رمضان بخشش کا سامان کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس بہت مفید تھا، شرعی مسائل سیکھنے کو ملے اور رمضان المبارک میں لیلۃ القدر کی اہمیت اور فضیلت بتائی گئی، اسلامی بہنوں نے مزید کورسز میں شرکت کرنے کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام 02 مئی 2021ء کو زون مشاوت ذمہ دار اسلامی بہن نے اورنگی ٹاؤن کے بستے الیون ای کا جدول کیا جس میں تمام مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر زون مشاوت ذمہ دار اسلامی بہن نے مشاورت ذم دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے سے متعلق کوششوں کو تیز کرنے کیلئے کراچی ریجن اور نگران شوری کے مدنی پھول دئیے۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) کابینہ میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم وبیش 189 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

برمنگھم ریجن نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن کے حوالے سے ترغیبی بیان کیا اور کھجور کی مانند فطرانہ دینے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینے اور عوام کے علاوہ اپنے اور اپنے رشتہ داروں کے صدقات و فطرات اور زکوۃ دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے   برمنگھم ( Birmingham)ریجن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراصلاح اعمال کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 6 مئی 2021 ء کو جامعۃ المدینہ صراط الجنان فیضانِ مکہ میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں 2 ڈویژن مشاورت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول کے حوالے سے کلام ہوا ۔ ذمہ داران کو اپنے ماتحت ذمہ داران کے شیڈول وصول کرنے اور نمبرز دے کر حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیا گیا مزید اس کے علاوہ ہفتہ وار رسالہ، مدنی مذاکرہ اور اصلاحِ اعمال کی کارکردگی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا ذہن بھی دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  10 مئی 2021ء بروز پیرحیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ریجن اور زون مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں پورے ریجن کے ڈونیشن کی کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی کوششوں کو سراہا مزید کوششیں بڑھانے کا ذہن دیا ۔

مدنی مشورے میں شعبہ فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے ای رسید کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔ ریجن مکتبۃ المدینہ اور شارٹ کورسز ذمہ داران نے اپنے شعبے کے نکات پر کلام کیا۔ آخر میں ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے شیڈول کی مدنی خبریں بڑھانے کا ذہن دیا اور تحریری مقابلہ کے حوالے سے بھی کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  10 مئی 2021ء بروز پیر حیدرآباد ریجن، سكهر زون كى خيرپور کابینہ و ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکااسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ مدنی مذاکره کی کارکردگی نئے فارم کے مطابق سمجهاتے ہوئے مضبوط ترکیب بنانے اور کارکردگی وقت پر کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی۔ مزید اس موقع پر کار کردگی شیڈول کے حوالے سے تربیت فرمائی۔ اس کے علاوه اسلامی بہنوں کو پچهلے ماه دئیے گئے ہدف پورا کرنے پر دعاؤں سے نوازا اور اس ماه کے لیے بهی ہدف عطا فرمائے اور رمضان المبارک کے دوران بهی مکمل طور پر فعال رہنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 مئی 2021ء کی شب  عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال : ماہِ رمضان میں مساجدبھرجاتی ہیں مگررمضان کے بعد نمازیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے ،تعدادکم نہ ہواس کے لیے کیاکرناچاہئے ؟

جواب : رمضان شریف میں نئے نمازیوں پر کوشش کی جائے تاکہ وہ پکے نمازی بن جائیں ،نمازیوں کی تعدادبرقراررہے اس کے لیےدعابھی کریں ، مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضانِ نماز“ کا درس بڑھا دیں ، ماہ ِرمضان میں جو آتے تھے ،دعوتِ اسلامی والے ان سے ملاقات کریں ،انفرادی کوشش کریں ،اس سے فائدہ ہوگا۔

سوال : ہمیں گھر کہاں لینا چاہئے ؟

جواب: گھروہاں لینا چاہئے( اگرچہ کچھ مہنگاملے) جہاں ایسی مسجد ہوجس میں دُرُودوسلام پڑھا جاتاہو،میں چھ ماہ کی عمرسے ایسی مسجدکے قریب رہتا تھا جس میں دُرُودوسلام پڑھا جاتاتھا ۔

سوال: کیا ادب علم سیکھنےسےآتاہے ؟

جواب: ادب کے ساتھ ساتھ علم ِدین ہونا یہ بہت مفید ہے بلکہ کچھ علم یا اس کی کچھ مقدارکا ہونا توضروری ولازمی ہی ہے ،’’ادب‘‘ علم کا نورہے بغیرادب علم کی نورانیت حاصل نہیں ہوتی ، جوجتنا ادب کرے گا اس کا فیضان پائے گا۔اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ ”فتاویٰ رضویہ‘‘ میں ارشاد فرماتے ہیں: ’’وَلَادِیْنَ لِمَن لَّااَدَبَ لَہٗ یعنی:  جوباادب نہیں اس کاکوئی دین نہیں ۔ ‘‘  (فتاویٰ رضویہ  28 /158 )

سوال : نزلہ ہوتو کیا کرناچاہئے ؟

جواب: نزلہ ہوجائےتو دوالےکراسےروکنا نہیں چاہئے،بلکہ نکلنے دیناچاہئے،اس سے کئی بیماریاں نکل جاتی ہیں، بلغم جمع ہوگیا ہوتو اس کا حل یہی ہے کہ نکل جائے، نزلے کو فوراًروکنے سے گلےاورسرپراٹیک ہوسکتاہے ،مَیں عموماً اس کو روکنے کے لیے دوانہیں لیتا،اس کی شدت کوتوڑنے کے لیے کبھی کبھار دیسی دوالے لیتاہوں ورنہ دودن میں یہ خودہی ٹھیک ہوجاتاہے۔

سوال:میری چھوٹی سے دُکان ہے گاہگ کم آتےہیں رزق میں برکت کا کوئی وظیفہ بتادیجئے ؟

جواب: یَااللہُ سات سوچھیاسی(786) باربعدِجمعہ لکھ لیجئے ،یا کسی سےلکھوالیجئے،اس تحریر کو مکان یا دُکان میں رکھنے سے رز ق میں برکت ہوگی۔ان شآءاللہ الکریم


دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)کے زیر اہتمام سال 2020ء سے عالمی وبا کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں پریشان حال مسلمانوں کے لئے راشن، نقد رقم اور پکے ہوئے کھانے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل 2021ء میں پاکستان بھر میں ساڑھے سات لاکھ (750000)افراد میں کھانا اور راشن تقسیم کیا گیا۔

ملک بھر میں 56 سے زائد سولر پمپ لگائے گئے۔

تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی مدد کے لئے اکیس سو دس (2110) خون کی بوتلیں (Blood Bags) مختلف اداروں کو فراہم کی گئیں۔

نابینا اور معزور افراد کی بحالی کے لئے Faizan Rehabilitation Centre کا قیام ہوچکا ہے جس میں تقریباً 2000 سے زائد رجسٹریشن کی جاچکی ہیں۔

وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے گرین پاکستان شجر کاری مہم (Tree Planting Campaign) کے تحت اپریل 2021ء میں تقریباً 8000 پودے لگائے گئے۔

جامعۃ المدینہ سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے علمائے کرام کی عصری، ٹیکنیکی اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کے لئے تربیت کا اہتمام، مختلف زبانوں، کمپیوٹر اور سافٹ اسکلز کورسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ (فی الوقت کراچی میں اس کا اہتمام ہے)۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)2020ء سے 2021ء تک کی مجموعی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اکتیس لاکھ سے زائد افراد میں تیار کھانا اور راشن تقسیم جاچکا ہے۔ 500 سے زائد کنویں اور سولر پمپ لگائے جاچکے ہیں۔اب تک مختلف Blood bank کو چالیس ہزار آٹھ سو ترانوے 40893بوتلیں فراہم کی جاچکی ہیں جبکہ گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تحت 3 لاکھ سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔