اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت زون ساؤتھ 1 کی کابینہ ڈیفینس میں فیضان تلاوت کورس کا انعقاد ماہ رمضان میں 5 مقامات پہ ہوا  جس میں 3مئی 2021ء بروز پیر اختتام پذیر ہوا کرونا SOPs کا خیال رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شرکاء اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور تجوید کیساتھ قرآن پاک پڑھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت زون ساؤتھ 1 کی کابینہ صدر میں 46 مقامات پہ فیضان تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس کا اختتام 3مئی2021 ء  کو ہوا جس میں 674 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس کے بعد آئندہ ہونے والے مزید شارٹ کورسز میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت زون ساؤتھ 1 کی کابینہ محمود آباد میں تلاوت کورس کا انعقاد ہوا، یہ کورس 3 مئی 2021 ء مکمل ہوا جس میں تقریباً200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی 20 دن کے اس کورس میں اسلامی بہنوں کو تلاوت قرآن کریم مع تفسیر سنائی گی،  نیز قرآنی واقعات اور دیگر دعائیں وغیرہ بھی بتائی گئی۔ اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور راہ خدا میں خرچ کی نیت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام02مئی 2021 ء کراچی کے علاقے بلدیہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنے ایک ڈویژن میں کال کے ذریعے مدنی مشورہ لیا جس میں 11 ذمہ داراسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران ڈونیشن کی کار کردگی لی گئی۔ پوچھ گچھ کا سلسلہ ہوانیز دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے مزید ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام3 0 مئی 2021 ء محمود آباد میں 16 مقامات پر ذوق تلاوت کورس کا اختتام ہوا جس میں 260 طالبات اور 95 عوام اسلامی بہنوں نے 20 دن تک شرکت کی۔

کورس کے دوران قرآنی واقعات اور سورتوں کے فضائل بھی بتائے گئے۔ کورس کے آخری دن اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں جب کہ اس شعبہ کے تحت اب تک 105476 کی سالانہ ڈونیشن رقم جمع ہو چکی ہے۔

اسلامی بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر اہتمام  زون ساؤتھ 2 کی کابینہ بلدیہ میں گزشتہ دنوں میں 98 ذیلیوں میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں288 اسلامی بہنوں نے اکثر شرکت کی جبکہ 129 اسلامی بہنوں نے ایک یا دو بار شرکت کی، شعبہ علاقائی دورہ کے تحت 324 رسائل اور 16 کتب تقسیم ہوئیں نیز 4 محارم اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں شرکت بھی کروائی گئی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت کراچی زون ساؤتھ 2 کابینہ بلدیہ میں ماہ رمضان 1442ھ کے ابتدائی دو عشروں میں63 مقامات پر تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں 1100 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں تجوید کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت مع قرآنی واقعات سننے کی سعادت حاصل کی۔ اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور دعوت اسلامی کیساتھ مالی تعاون کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبے  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 03مئى2021ء کراچی کے علاقے لیاری میں تلاوت قراٰن کورس کا اختتام ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کورس کے دوران ختم قرآن پاک ہوا جس کے بعد ذمّہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائى ۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”مولا علی کے 72 ارشادات “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 879 اسلامی بہنوں نے رسالہ” مولا علی کے 72 ارشادات“پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہرتھورن کلف (Thorncliph)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” علم دین کے فضائل “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہر مونٹریال(Montreal) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین کی خدمت اور فرمانبرداری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن(Brampton) کے ذیلی حلقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”وضو کےطبی فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وضو کو شرعی اصولوں کے مطابق کرنے کا ذہن دیا اور صدقات وفطرہ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔