اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے تحت کراچی زون ساؤتھ 2 کابینہ بلدیہ میں ماہ رمضان 1442ھ کے ابتدائی دو عشروں میں63 مقامات پر تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں 1100 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں تجوید کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت مع قرآنی واقعات سننے کی سعادت حاصل کی۔ اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور دعوت اسلامی کیساتھ مالی تعاون کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبے  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 03مئى2021ء کراچی کے علاقے لیاری میں تلاوت قراٰن کورس کا اختتام ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کورس کے دوران ختم قرآن پاک ہوا جس کے بعد ذمّہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائى ۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”مولا علی کے 72 ارشادات “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 879 اسلامی بہنوں نے رسالہ” مولا علی کے 72 ارشادات“پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہرتھورن کلف (Thorncliph)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” علم دین کے فضائل “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہر مونٹریال(Montreal) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو والدین کی خدمت اور فرمانبرداری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن(Brampton) کے ذیلی حلقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”وضو کےطبی فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وضو کو شرعی اصولوں کے مطابق کرنے کا ذہن دیا اور صدقات وفطرہ دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ رمضان1442ھ میں کینیڈا کے مختلف شہروں مسی ساگا( Mississauga)، برامپٹن( Brampton)، مانٹریال( Montreal)، ریجائنا( Regina)، سرے (Surry)، تھورن کلف(Thorncliph) میں 20 دن پر مشتمل کورس ”فیضان تلاوت قراٰن“ کا اختتام ہواجن میں کم و بیش 150 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے آخری دن مبلغہ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے درست قراٰن کریم پڑھنے کا ذہن دیا نیز شارٹ کورسز کے ذریعے گھر بیٹھے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی نیزہر اسلامی بہن کو انفرادی کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات اکٹھے کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 02 مئی 2021ء  بہادرآباد میں تلاوت قراٰن کورس کا اختتام ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن سمیت کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں ختم قرآن کے بعد خصوصی دعا کی گئی ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”مولا علی کے 72 ارشادات “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) سے 1ہزار4 اسلامی بہنوں نے رسالہ”مولا علی کے 72 ارشادات “پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام 2 0مئی  2021ء کراچی کے علاقے طارق روڈ میں ہونے والے کورس ذوقِ قراٰن کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بنت عطار سلمھاالغفار اور زون نگران نے بھی شرکت کی۔

کورس میں ختم قراٰن کے بعد بنت عطار سلمھاالغفار نےرقت انگیز دعا کی۔ اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔ مخیر اسلامی بہنوں سے بھی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے ملاقات کی مزید اسلامی بہنوں نےدعوت اسلامی کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, Bensonhurst Avenue) نیویارک میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 118 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی بہنوں نے”وضو کے طبی فوائد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔