دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں(Sheffield, Doncaster, Rotherham, Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Saviletown, Witikerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 851 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے”وضو کے طبی فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے شہر ایسٹ برمنگھم(East Birmingham) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام پاکستان، ہند اور بنگلہ دیش میں قراٰن کریم تقسیم کرنے کے لئے مختلف ممالک میں رقم جمع کی جارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں يوکے بریڈفورڈ(Bradford)ریجن کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر میں ابھی تک3ہزار743 قراٰن کریم کی رقم جمع کرائی گئی ہے ۔ 

دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان1442ھ میں یوکے لندن(London)ریجن میں 14 مقامات پر”ذوقِ تلاوت قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 171اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورسز میں شریک اسلامی بہنوں نے کورس کوبہت سراہا اور 13 نئی اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن ویسٹ لندن(West London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ہفتہ وار اجتماعات منعقد ہونے کی صورت میں اس کے ضروری نکات اور دَرپیش مسائل کےحل بھی ارشاد فرمائے نیز نئے فارم فِل کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

مَزارَاتِ اَولیَاء کی حِکایات

(مؤلف: ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

50 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں تقریباً50 ہزار500کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now

دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بریڈفورڈ ریجن کی کابینہ ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر(South and West Yorkshire )میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔

مَزارَاتِ اَولیَاء کی حِکایات

(مؤلف: ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

50 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں تقریباً50 ہزار500کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now

گزشتہ دنوں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے گھر پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  تاجروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو معاشرے میں دعوتِ اسلامی کی اہمیت سے آگاہ کیا اور تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے تاجران پاکستان) 

گزشتہ دنوں لاہور میں جنرل سیکٹری انجمن تاجران منٹگمری وایبٹ روڈ( خدمت گروپ) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آٹوز  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گھر مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس تاجران پاکستان ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ برائے تاجران پاکستان)

شعبہ رابطہ برائے وکلا ء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہزارہ زون میں جدول  کا سلسلہ ہوا جہاں وکلا ء میں مدنی حلقے کی صورت میں نیکی کی دعوت دی گئی۔ مزید اس موقع پر شرکا کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کی دعوت بھی پیش کی گئی۔آخر میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے وکلا ہزارہ زون)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 مئی 2021ء بروز بدھ  لاہور ریجن، حافظ آباد زون، اطراف پنڈی بھٹیاں کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران زون حافظ آباد زون محمد وسیم عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے بالخصوص صدائے مدینہ کا ذہن دیا اور رمضان کے حوالے سے تحائف پیش کئے گئے ۔(رپورٹ: محمد جواد حسن عطاری)