دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  آل پاکستان میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضانِ تجوید و نماز کورس کو پاکستان کے ہر ریجن میں علاقہ سطح تک بہترین مدرسہ کے ذریعہ کروانےکاذہن دیا اور کورس کروانے کے حوالے اسلامی بہنوں کو نکات دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


پاکستان بھر میں  ناظرہ کی تکمیل کرنے والی طالبات کی تعداد:179

پاکستان بھر میں مدنی قاعدہ مکمل کرنے والی طالبات کی تعداد: 1 ہزار 8

پاکستان بھر میں مدرستہ المدینہ بالغات کا اضافہ:107

نئی داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1504


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ کے محلہ ملانہ میں فیضان تلاوت ِقراٰن کورس کاانعقادہواجس میں پینالہ ڈویژون فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اور ذیلی حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کورس کے اختتام پر دعوت اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور فنانس ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن حافظ آباد زون میں 3 دنرمضان بخشش کا سا مان کورس کاانعقادہواجس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومسجد بیت میں اعتکاف کرنے کے فضائل بتاتےہوئے نماز کی پابندی کرنے،اعتکاف کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن و دفن  کےتحت گزشتہ دنوں کسو کی روڈ محلہ خانپورمیں ذوقِ قراٰن کورس کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کفن دفن زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز  کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن شرقی کے علاقہ ہاؤسنگ کالونی ، محلہ قادر آباد اور محلہ شریف پورہ میں فیضانِ تلاوت قراٰن کورس کاانعقاد ہوا جن میں شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار ، شعبہ ذمہ دار، ڈویژن ذمہ داراسلا می بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور نیکی کی دعوت کے مدنی پھول کےساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو 3 دن پر مشتمل رمضان بخشش کا سامان کورس کا تعارف بھی پیش کیا اور اس کورس کو کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسی طرح شعبہ شارٹ کورسز کے تحت حافظ آباد شرقی ڈویژن کے علاقہ عمر ٹاؤن میں رمضان بخشش کا سامان کورس منعقدہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  برائےنیکی کی دعوت کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون میں فیضان ِتلاوت کورس کاانعقادہواجس میں لاہور جنوبی زون شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے لینے کا ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن گلگت زون بلتستان استور کابینہ کے ڈویژن استور میں  مدنی حلقہ کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

گلگت بلتستان زون نگران اسلامی بہن نے شبِ قدر کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سےمعلومات فراہم کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں حصہ لینے کاذہن دیا نیز ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں   فیصل آباد ریجن، لیہ زون میں ماہانہ ٹیلیفونک مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران و اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

لیہ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشنز کا فالو اپ کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اہداف پورا کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18 مئی 2021 ء کو عالمی مجلس بین الاقوامی امور کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے،کینیڈا،یورپین یونین،ہند،ساؤتھ افریقہ،تنزانیہ،کوریا اور ایران کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیزماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے ، دینی کاموں کو مزید بڑھا نے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء  کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں آرتیگاس (Artigues)، لا سالوت (La Salut)، سانت کرست (Sant Crist)، سانتا کلوما (Snata Coloma) اور بیسوسمار (BesosMar) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 161 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”علمِ دین کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے  شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے” حیا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوشرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔