تنہائی کی ساتھی ہوتی ہیں کتابیں،
زندگی کی راہی ہوتی ہیں کتابیں،
کبھی کھولو انھیں تم کھلے آسماں میں،
ہر ورق، ہر لفظ، میں زندگی سموتی ہیں
کتابیں،
ہر لفظ لگے گا دل کو اچھا،
جب پڑھو گے تم اس کو سمجھ کر سچا،
مجھے نہیں ضرورت کسی کے ساتھ کی،
اے دوست
کیونکہ—
میری تنہائی کی ساتھی ہیں میری
کتابیں،
میری زندگی کی راہی ہیں میری کتابیں.
(بنت چوہدری محمد اشرف)
کتابیں اور ان کا ادب ایک ایسا موضوع ہے کہ جس کا علم ہوتا تو ہم سب کو ہے پر عمل کوئی
کوئی کرتا ہے کتابیں ہماری زندگی بناتی ہیں کتابیں ہی ہمیں جینا سکھاتی ہیں پھر چاہے وہ دینی ہوں یا دنیاوی۔ہم مسلمانوں کے
لیے سب سے مقدس کتاب ہمارا قرآن پاک ہے جو ہماری زندگی کو بہتر سے بہترین بناتا ہے
بشرطیکہ ہم اس پر عمل کریں۔ہماری زندگی کے شروع ہوتے ہی کتابیں ہمارا مقدر بن جاتی
ہیں جیسے کورس کی کتابیں ، مختلف علماء کی کتابیں اور تو اور اب اس جدید دور میں
اگر ہمیں کسی الیکٹرونک آلے کو سمجھنے کی ضرورت ہو تو اس کے لیے بھی کتاب ہوتی ہے۔
مختصرا کتابیں زندگی ہیں اور ان کا ادب ہم پر لازم ہے ادب سے
مراد یہ نہیں کہ ہم انہیں اپنے گھر کے سب سے اوپری حصے میں رکھ دیں جیسے کہ ہم
قرآن پاک کو رکھ کر بھول جاتے ہیں نہیں
بلکہ ان کا ادب یہ ہے کہ آپ انہیں عزت و تعظیم سے بیٹھ کر پڑھیں اور ان پر عمل
کریں اور ان کے علم کو آگے پہنچائیں۔کتابوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالی نے
تمام انبیاء پر کتابیں نازل کیں یعنی انبیاء کی آمد بھی کتابوں کے ساتھ ہوئی۔
مختصرا یہ کہ ہمیں
کتابوں کا ادب و احترام کرنا چا ہیے ان کو شہید ہونے سے بچانا چاہیے اور ان کے علم
سے خود کو اور باقی سب کو فیضیاب کرتے رہنا چاہیے۔
کتابوں کا ادب اس لیے بھی کرنا چاہیے کہ جب ہم ان کی قدر کریں
گے تو ہی وہ ہمیں کچھ فائدہ دے پائیں گی کیونکہ جب ہم ان کی قدر نہیں کریں گے انہیں احتیاط سے نہیں رکھیں گے تو وہ پھٹ
جائیں گی اور پھر وہ ضائع ہوکر ڈسٹبن کی نظر ہوجائیں گی تو جس چیز کی ہم نے کئیر
نہیں کی اسے اس کے حق کے ساتھ نہیں پڑھا تو ہمیں کیا معلوم کہ اس میں ہمارے لیے
کیا سبق تھا اور جب سبق معلوم نہ ہو تو بندہ فیل ہی ہوتا ہے۔اس لئے زیادہ سے زیادہ
کتابیں پڑھنا اپنا مقصد بنائیں اور ان کی قدر کریں ان کی کئیر کریں اور سب سے مقدس
کتاب قرآن پاک پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو بہترین علم حاصل
کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔