ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”میٹھی عید اور میٹھی باتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار411 ، لندن ریجن سے 2ہزار10، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار623، برمنگھم ریجن سے 6ہزار399، آئرلینڈ سے 70 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 480 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 17ہزار993 بار رسالہ ”میٹھی عید اور میٹھی باتیں“ پڑھا یا سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ  ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

436اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

399اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

392اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار273 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

777 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

434 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دiنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ چنانچہ مئی2021ء کی پہلی پیر شریف کو یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ(London, Manchester, Birmingham, Scotland, Bradford) میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! 415 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 1 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی،ر 322 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 583 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہِ رمضان1442ھ میں  یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے سینٹرل برمنگھم (Central Birmingham) ڈویژن میں 3 مقامات پر کورس”ماہ رمضان بخشش کا سامان“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 124 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں رمضان کے فضائل، لیلۃ القدر کے فضائل، اعتکاف جیسی اہم عبادت، صلاة التسبیح، صدقہ فطر ، عید کیسے گزاریں، نفلی روزوں کے فضائل رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ رہا ۔ اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات دئیے مزید کورسز میں شرکت مدنی مذاکرے میں شرکت کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  یوکے لندن ریجن کی کابینہ و وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 202اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”وضو کے طبی فوائد“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ڈویژن میں گزشتہ دنوں کورس بنام”ماہِ رمضان بخشش کا سامان“ کروایا گیا جس میں شبِ قدر کے فضائل، صدقۂ فطر کی تفصیلات، عید منانے کا درست انداز، اور ماہِ رمضان کے بعد بھی عبادت پر استقامات پانے کے متعلق مدنی پھول دیئے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کو ڈونیشنز دینے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 17 مئی2021ءکو  یوکے مانچسٹر ریجن لانکشائر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے مانچسٹر ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور پورے کابینہ میں”جنت کا راستہ“ کورس کروانے اور رمضان کے بعد اصلاح اعمال اجتماعات بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دئیے نیز اس کے ساتھ ساتھ یہ ہدف دیا گیا کہ ہر ذمہ دار اسلامی بہن مدنی مذاکرہ خود بھی دیکھیں اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ  ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش123 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”وضو کے طبی فوائد“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام ماہ اپریل 2021ء میں یوکے برمنگھم(Birmingham) ریجن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کم وبیش 93 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  بریڈفورڈ ریجن کی ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بریڈ فورڈ ، لیڈز ، ہیلی فیکس، اسٹاکٹن کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی لسٹ بنانے ، مزید اسلامی بہنوں کو درس وبیان کے لئے تیار کرنے کے بارے میں کلام کیا اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ اپریل 2021ءمیں یوکے بریڈفورڈ(Bradford)ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی تعداد:66

مدرسات کی تعداد: 52

پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:517

اجتماع میں والی اسلامی بہنوں کی تعداد:265

محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:164

مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:202

ماہ اپریل 2021ء میں 4 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا اور2طالبات نے ناظره قراٰنِ پاک کا ٹیسٹ پاس کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  بریڈفورڈ ریجن کے علاقے نیوکاسل(Newcastle)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور ذیلی سطح کی 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیوکاسل ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جدول پر کلام کیا نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور شعبہ اِزدیادِ حُب کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے۔ اجتماعات میں مبلغات کی تعداد میں اضافہ کرنے کے بارے میں بھی غور و خوض کیا، مختلف کمیونٹی کی اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کے طریقوں پر بھی کلام ہوا ۔