خاتونِ جنت سیّدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا شہنشاہِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چھوٹی،  مگر سب سے پیاری اور لاڈلی شہزادی ہیں، آپ کا نام" فاطمہ" اور لقب"زہراء بتول" ہیں، اعلانِ نبوت سے 5 سال قبل آپ کی ولادت ہوئی۔

خاتونِ جنت سیّدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی سیرت تمام مسلمان عورتوں کے لئے ایک کامل نمونہ ہے، آپ کی زندگی اور سیرتِ مبارکہ میں ہمارے لئے درس کے بے شمار مدنی پھول ہیں۔

خاتونِ جنت کا ذوقِ عبادت:

حضرت سیدنا علامہ شیخ عبدالحق محدّث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ مدارج النبوۃ میں نقل کرتے ہیں: حضرت سیدنا اِمام حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں"میں نے اپنی والدہ ماجدہ حضرت سیّدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ آپ رضی اللہ عنہا بسااوقات گھر کی مسجد کے محراب میں رات بھر نماز میں مشغول رہتیں، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی۔"

شہزادی کونین سیّدہ فاطمہ کی مبارک سیرت سے درس ملتا ہے کہ اللہ پاک کی عبادت میں ہمیں زندگی بسر کرنی چاہئے، گھر کے کام کاج یا مصروفیت کا بہانہ بنا کر ہرگز نماز نہیں چھوڑنی چاہئے۔

امیر المؤمنین حضرت سیّدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیّدہ کھانا پکانے کی حالت میں بھی قرآن پاک کی تلاوت جاری رکھتیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے تشریف لاتے اور راستے میں سیدہ کے مکان پر سے گزرتے اور گھر سے چکّی کی آواز سنتے تو نہایت درد ومحبت سے بارگاہِ ر بّ العزت میں عرض کرتے "یاا رحم الرٰحمین فاطمہ کو ریاضت وقناعت کی جزائے خیر عطا فرما اور اسے حالتِ فقر میں ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرما۔

عشقِ رسول:

خاتونِ جنت کو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت محبت تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت فاطمہ سے بے حد محبت تھی، محبت کی علامات میں سے ایک علامت یہ بھی ہے کہ جس سے محبت ہو، اس کی ہر ادا اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے، حضرت سیدنا فاطمہ رضی اللہ عنہانے خود کو ہر اعتبار سے سنت کے سانچے میں ڈھال رکھا تھا، عادت و اطوار سیرت و کردار، نشست و برخاست، چلنے کے انداز، گفتگو اور صداقتِ کلام میں آپ رضی اللہ عنہا سیرتِ مصطفی کا عکس اور نمونہ تھیں۔

خاتونِ جنت کی سیرت مبارکہ سے جہاں عبادت، عشقِ رسول، سنت سے محبت، زہدو تقوٰی کا درس ملتا ہے، وہیں آپ رضی اللہ عنہا باحیا، باکردار، عاجزی اور اخلاص کا بھی نمونہ ہیں۔

آپ رضی اللہ عنہا اس قدر باحیا اور پردے کی پابند تھیں کہ اپنے جنازے کے لئے بھی پردے کا حکم اِرشاد فرمایا: آپ کی سیرت مبارکہ سے درس ملتا ہے کہ اپنی زندگی عبادت میں گزاری جائے، اور اپنے شوہر کے حقوق سے غفلت اختیار نہ کی جائے، آپ ایک کامل و اَکمل بیٹی کامل و اکمل بیوی اور کا مل واکمل ماں ہیں، آپ کی سیرت مبارکہ میں ایک بیٹی کے لئے بھی درس کے مدنی پھول ہیں، ایک بیوی کے لئے بھی اور ایک ماں کے لئے درس کے مدنی پھول ہیں، حسن وحسین جیسے شہزادے آپ کی عظیم تربیت کے شاہکار ہیں۔

مخدومۂ کائنات حضرت سیّدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سیرت مبارکہ سے یہ بھی درس ملتا ہے کہ اِسلامی بہن کو گھر کے کام کاج کرنے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

بخاری شریف کی روایتوں سے پتہ چلتا ہے کہ سیدہ رضی اللہ عنہا کا یہی معمول تھا کہ آپ اپنے گھر کے کام کاج خود اپنے ہاتھوں سے کر لیتیں، کنویں سے پانی بھر کر اپنی مقدس پیٹھ پر مشک لاد کر پانی لایا کرتیں، چکی پیسا کرتیں، جس سے ہاتھوں میں چھالے پڑجاتے، گھرمیں جھاڑو خود لگالیا کرتی تھیں۔

اس میں ہماری اِسلامی بہنوں کے لئے درس کے بے شمار مدنی پھول ہیں، خاتونِ جنت کی سیرت سے ہمیں بے شمار مدنی پھول ملے، مثلاً ہماری زندگی کا مقصد ہمیشہ عبادتِ الہی ہونا چاہئے، تقویٰ وپرہیزگاری کو اختیار کئے ر کھیں، پردے کے دامن کو مضبوطی سے تھام لیں، عاجزی و انکساری کی پیکربن جائیں، اپنے شوہر کی اطاعت کرنے والی بن جائیں۔

اللہ پاک شہزا دی کونین کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


سیّدہ فاطمہ کے چلنے کا انداز:

حضرت سیّدنا مسروق رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:"ہم اللہ عزوجل کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اَزواجِ مطہرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع تھیں اور ہم میں سے کوئی ایک بھی غیرحاضر نہ تھی، اتنے میں حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا وہاں تشریف لائیں، آپ رضی اللہ عنہا کا چلنا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چلنے سے ذرہ بھر مختلف نہ تھا۔( المعجم الکبیر، ماروت عائشہ ام المومنین عن فاطمہ، ج 9، ص373)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے حضرت سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کیسی محبت تھی کہ آپ رضی اللہ عنہا کی ہر ہر اَدا سنتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی، ابھی آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کے چلنے کا انداز حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چلنے کے انداز کی طرح تھا، ہم بھی اپنے اُوپر غور کر لیتی ہیں کہ ہم جب گھر سے نکلتی ہیں تو ہمارا کیا انداز ہوتا ہے؟جاذبِ نظر بننے کے لیے ہم کس کس طرح کے فیشن اپناتی ہیں؟ہمارے چلنے کا انداز کیا ہوتا ہے اور چلنے میں ہم کس کی نقل کرتی ہیں؟اِسلامی بہنوں کو گھر سے نکلتے وقت کن کن اِحتیاطوں کی ضرورت ہے۔

مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ397 صفحات پر مشتمل کتاب "پردے کے بارے میں سوال جواب" صفحہ 268 تا 270پر امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری فرماتے ہیں:

عورت کا میک اپ کرنا کیسا؟

گھر کی چار دیواری میں صرف اپنے شوہر کی خاطر جائز طریقے پر میک اپ کر سکتی ہیں، بلا اجازتِ شرعی مثلاً محارم رشتے داروں کے یہاں جانے کے موقع پر گھر سے باہر نکلنے کے لئے لالی پاؤڈر اور خوشبو وغیرہ لگانا اور فیشن کے کپڑے پہن کر معا ذ اللہ غیر مردوں کے لئے جاذبِ نظر بننا جیسا کہ آج کل عام رواج ہے، یہ سخت ناجائز و گناہ ہے ، خوش قسمت ہیں وہ اِسلامی بہنیں جن کو دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آ گیا کہ دعوتِ اسلامی نے اُنہیں نمازیں پڑھنے کا ذہن دیا، حیا کا درس دیا، مدنی بُرقع پہنا یا، اِسی ماحول کی برکت سے انہیں تلاوتِ قرآن کا ذہن ملا، دُرودوسلام کی ترغیب ملی، گھر درس کی سعادت نصیب ہوئی، مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کا ذہن ملا اور اس کے علاوہ اچھی اچھی نیتیں کرنے، اذان کا جواب دینے، توبہ کےنوافل ادا کرنے، سنت کے مطابق سونے، فضول سوالات سے بچنے، غصّہ کا علاج کرنے، آنکھ، کان، زبان کی حفاظت کرنے، باوُضو رہنے، جھوٹ، غیبت، چُغلی،حسد، تکبر، وعدہ خلافی، مذاق مسخری، طنز ، دل آزاری، نفاق سے بچنے کا ذہن اِسی مدنی ماحول سے ملا۔

یا اللہ عزوجل ہمیں سیّدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کے چلنے کے انداز کے صدقے چلتے وقت نگاہیں نیچی رکھنے کی توفیق عطا فرما۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم


اللہ پاک کے آخری نبی،  محمدِ عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سب سے چھوٹی، سب سے پیاری اور لاڈلی شہزادی کے بارے میں فرمایا:"فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، جو اسے ناگوار، وہ مجھے ناگوار، جو اسے پسند وہ مجھے پسند ۔"

الحمدللہ اہلِ سنت وجماعت دیگر تمام صحابہ و اہل بیت کی طرح حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا سے بھی نہایت محبت کرتے ہیں اور محبت محبوب کی سیرت کو اپنانے پر اُبھارتی ہے ۔

ذیل میں خاتونِ جنت، بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سیرت سے ملنے والے چند پہلو درج ہیں:

مدارج النبوۃ میں ہے : اِمام حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں"میں نے اپنی والدہ ٔماجدہ حضرت سیّدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ آپ (بسااوقات) گھر کی مسجد کے محراب میں رات بھر نماز میں مشغول رہتیں، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی۔"( شان ِخاتون جنت، ص77-76)

سبحان اللہ!خاتونِ جنت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کس قدر عبادت کا ذوق تھا کہ پوری پوری رات اللہ کی عبادت میں گزار دیتی تھیں، آپ رضی اللہ عنہا سے حقیقی اُلفت و محبت کا تقاضا ہے کہ ہم نہ صرف فرائض بلکہ سُنن و نوافل کی ادائیگی کو بھی اپنا معمول بنائیں۔

حضرت سیدنا ضمرہ بن حبیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امورِ خانہ داری(گھر کے کام کاج وغیرہ) اپنی شہزادی کے ذمّہ لگائے اور باہر کے کام حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سپُرد فرمائے۔"( شان خاتونِ جنت، ص272)

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سیرت کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ رضی اللہ عنہا گھر کے کام کاج کرنے کے لئے کبھی کسی پڑوسن یا رشتہ دار کو اپنی مدد کے لئے نہیں بُلاتی تھیں اور نہ ہی کام کی کثرت اور کسی قسم کی محنت و مُشقّت سے گھبراتی تھیں، بلکہ آپ رضی اللہ عنہا کو تو ذکروتلاوت کا اِس قدر ذوق و شوق تھا کہ گھریلو مصروفیت کے دوران بھی زبان سے تلاوت کا وِرد جاری رکھتیں۔

چنانچہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں ایک مرتبہ حضورِ انور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دیکھا کہ حضراتِ حسنینِ کریمین سو رہے تھے اور آپ رضی اللہ عنہا ان کو پنکھا جھل رہی تھیں اور زبان سے کلامِ الہی کی تلاوت جاری تھی، یہ دیکھ کر مُجھ پر ایک خاص حالتِ رقت طاری ہوگئی۔"

( شانِ خاتون جنت، ص83)

اُمّ المؤمنین سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا شہزادی کونین بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سچائی کے بارے میں فرماتی ہیں:"میں نےحضرت فاطمہ سے سچا، ان کے والد کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھا۔"

( شان ِخاتون جنت، ص131)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک منادی ندا کرے گا "اے اہلِ مجمع!اپنی نگاہیں جھکا لو تاکہ حضرت فاطمہ بنتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پُل صراط سے گُزریں۔"( شانِ خاتون جنت، ص314)

سبحان اللہ!نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آغوش میں تربیت پانے والی شہزا دی کے مرتبے کی ایک جھلک آپ نے ملاحظہ کی کہ اللہ پاک نے آپ کو با پردہ رہنے کا ایک یہ صلہ دیا کہ روزِ محشر آپ کی خاطر اہلِ محشر کو نگاہیں جھکانے کا حکم دیا جائے گا۔

خاتونِ جنت کی سیرت سے ملنے والے درس کا خلاصہ:

آپ رضی اللہ عنہا نہایت عبادت گزار* ذکراذکار کا ذوق رکھنے والی* باپردہ * نہایت سچی* گھر کے کام کاج خود انجام دینے والی* اور اس دوران تلاوتِ قرآن کرنے والی تھیں۔

اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمیں سیرت خاتونِ جنت سے ملنے والے درس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈی ایس پی DSP پنڈی بھٹیاں قاسم محمود، سی او میونسپل کارپوریشن پنڈی بھٹیاں عنصر چیمہ عطاری سے پنڈی بھٹیاں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں سے آگاہ کیا۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔ آخر میں ماہنامہ فیضان مدینہ و عطر تحفہ میں پیش کی۔(رپورٹ: محمد ابرار عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنڈی بھٹیاں ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن)

گزشتہ دنوں بلوچستان میں ضلع نصیر آباد کے رکن ڈیرہ مراد جمالی میں غلام مصطفیٰ عطاری ڈومکی اور غلام مرتضی عطاری ڈومکی کے والد مرحوم وڈیرہ خداداد ڈومکی اور والدہ کے انتقال کی خبر ملنے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

دوسری جانب گوٹھ آدم خان پہنور ضلع جیکب آباد میں سابق صوبائی وزیر سندھ قبائلی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار منظور خان پہنور سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت و دعا کے ساتھ فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام اوتھل بلوچستان  میں سات دن کا فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں مولانا شاہد رضا مدنی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع میں چیف ٹرائیل سردار غلام فاروق شیخ سمیت کئی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مولانا شاہد رضا مدنی عطاری نے اجتماع کے اختتام پر شرکا کو فیضان نماز کتاب تحفے میں دی۔

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مختلف شخصیات( قبائلی رہنما وائس پریذیڈنٹ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نصیر آباد حاجی میر سرور رند، نائب تحصیلدار ریونیو ڈیپارٹمنٹ ضلع ہرنائی میر غلام مرتضیٰ رند ،سینیٹر سرفراز بگٹی ، قبائلی شخصیت ، مرکزی رہنما تحریک انصاف اور بلوچستان ریجن کے جنرل سیکٹری میر عطاء اللہ کلپر بگٹی ، جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان در محمد بگٹی ، عاشق رسول سابق وزیر اعظم پاکستان مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی کے صاحبزادے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان قبائلی رہنما میر عمر خان جمالی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت قبائلی رہنما میر حاجی محمد خان لہڑی، ایس ایس پی جعفر آباد افتخار احمد اور آر پی او سی ٹی ڈی فورس عطاء الرحمن ترین) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ان شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیاگیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں معلومات دی گئیں مزید فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سرگودھا میں  رکن شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ مکتبۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے شرکا کو کتب خریدنے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کےلئے دوسروں میں رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں،  جس نے خائفین کی آنکھوں کو خوف و وعید سے رُلایا تو ان کی آنکھوں سے چشموں کی مانند آنسو جاری ہوگئے اور ان ہستیوں کی آنکھوں سے آنسوؤں کے بادل برسائے، جن کے پہلو بستروں سے جدا رہتے ہیں۔(حکایتیں اور نصیحتیں، ص129)

رونے کی فضیلت:

ربّ تعالی نے ارشاد فرمایا:

ترجمہ کنزالایمان:جب ان پر رحمٰن کی آیتیں پڑھی جاتیں، گرپڑتے، سجدہ کرتے اور روتے۔( پ16، مریم: 58)(آیت سجدہ ہے) شہنشاہ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مغفرت نشان ہے:اللہ عزوجل کو کوئی شے دو قطروں سے زیادہ پسند نہیں(1) خوفِ الہی عزوجل سے بہنے والا آنسو کا قطرہ اور(2)اللہ کی راہ میں بہنے والا خون کا قطرہ ۔(جامع ترمذی الحدیث1449، ص1823)

منقول ہے ایک دن حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ نے اس آیتِ مبارکہ کی تلاوت فرمائی ترجمہ کنزالایمان: (اور تم کسی کام میں ہواوراس کی طرف سے کچھ قرآن پڑھو اور تم لوگ کوئی کام کرو ہم تم پر گواہ ہوتے ہیں جب تم اس کو شروع کرتے ہو) (پ11، یونس:61)

تو اس شدت سے گریہ وزاری کرنے لگےکہ گھر والوں نے آپ رضی اللہ عنہ کی آواز سن لی، آپ رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ حاضر ہوئیں اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے رونے کے سبب بیٹھ کر خود بھی رونے لگیں اور پھر ان دونوں کے رونے کی وجہ سے تمام گھر والے بھی رونے لگے۔( کتاب حکایتیں اور نصیحتیں، صفحہ381)

ایک دن کسی نے حضرت سیّدنا امام شافعی کے سامنے اس آیت کی تلاوت کی،

ترجمہ کنزالایمان:یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے اور نہ انہیں اجازت ہے کہ عذرکریں۔ ( پ 29، المرسلت36، 35)

تو آپ رضی اللہ عنہ کا رنگ متغیر ہو گیا، رونگٹے کھڑے ہوگئے اور جسم کے جوڑ کپکپانے لگے اور آپ رضی اللہ عنہ بے ہوش ہو کر زمین پر تشریف لے آئے، جب افاقہ ہوا تو عرض کی، یا الہی میں جھوٹوں کے ٹھکانے اور غافل لوگوں کے منہ پھیرنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ اہلِ معرفت کے دل تیرے لئے جھک گئے اور مشتاق لوگوں کی گردنیں تیری ہیبت کے سامنے جھک گئیں۔ ( کتاب حکایتیں اورنصیحتیں، ص399)

کتاب حکایتیں اور نصیحتیں کے صفحہ 492 پر ایک بہت خوبصورت دلچسپ واقعہ بیان کیا گیا ہے حضرت سیّدنا ربیع بن خثیم کے متعلق منقول ہے جو کہ (مکمل وہاں سے مطالعہ فرمائیے، میں اس اللہ والی کے چند الفاظ، ان کا قرآن سن کر رونا اور تڑپنے کے متعلق تحریر نقل کئے دیتی ہوں)اےربیع! مجھے میرے مالک کا کلام تو سنائیے، مجھے اس کے سننے کا بہت شوق ہے تو میں نے تلاوتِ قرآن شروع کردی،

ترجمہ کنزالایمان: (اے جھرمٹ مارنے والے! رات میں قیام فرما سوا کچھ رات کے۔(پ۲۹، المزمل۱۔۲)'')

وہ سنتی رہیں اور وہ تڑپتی رہیں، یہاں تک کہ جب میں اللہ تعالی کے اس فرمان پر پہنچا،

ترجمہ کنزالایمان: بے شک ہمارے پاس بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ اور گلے میں پھنستا کھانااور درد ناک عذاب۔(پ29،مزمل:12تا13)

تو اس نے چیخ ماری اور نیچے گر گئی اور اس کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی، میں اس کی اس حالت پر پریشان تھا کہ اچانک خواتین کا ایک قافلہ آیا۔(Continue)

حضرت سیدناحسن کرابیسی فرماتےہیں میں نےکئی بارحضرت سیدناامام شافعی کی معیت میں رات گزاردی، میں نے دیکھاکہ آپ رضی اللہ عنہ ایک تہائی رات نمازپڑھتےاورکبھی پچاس(50) آیات سےزیادہ تلاوت نہ کرتے، اگرکبھی زیادہ پڑھتےتوبھی سو(100)آیات تک پہنچتے۔( کتاب حکایتیں اورنصیحتیں، ص395)

حضرت سیّدناحبان فرماتےہیں میں نے حضرت سیّدناعمربن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کےپیچھےصبح کی نمازاداکی، آپ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی،

ترجمہ کنزالایمان: اور انہیں ٹھہراؤ ان سے پوچھنا ہے۔''(پ۲۳،الصّٰفّٰت:۲۴)

پھراس کودہراتےرہےیہاں تک کہ بہت زیادہ رونے کی وجہ سے تجاوزنہ فرمایئنگے۔ ( کتاب حکایتیں اورنصیحتیں، ص381)

پیارے پیارےمسلمانو! جب اللہ بندوں کےدلوں کی زمین سنوارتا ہے تواسےخشیت کےہل سے الٹتاپلٹتاہےاوراس میں محبت کابیج بوکرآنسؤوں کے پانی سے سیراب کرتاہے، توجوفصل اگتی ہےوہ یہ ہے،

ترجمہ کنزالایمان: وہ اللہ کے پیارے اور اللہ ان کا پیارا۔(پ6،المائدۃ:54)

اللہ تعالیٰ سے دعاگوہوں کہ ہمیں بھی خوفِ خدا، عشقِ مصطفیٰ اورتلاوت قرآن میں رونےکی اورسمجھنےکی توفیق عطافرمائے۔آمین


وَ اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّۚ-یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ

ترجمہ کنزالایمان:اور جب سنتے ہیں، وہ جو رسول کی طرف اترا تو ان کی آنکھیں دیکھو کہ آنسوؤں سے اُبل رہی ہیں، اس لئے کہ وہ حق کو پہچان گئے، کہتے ہیں اے ربّ ہمارے! ہم ایمان لائے تو ہمیں حق کے گواہوں میں لکھ لے۔"(پ7، المائدہ:83)

اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: جب حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نجاشی کے دربار میں جمع تھے اور مشرکینِ مکہ کا وفد بھی وہاں موجود تھا تو اس وقت نجاشی نے حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ سے عرض کی:

کیا آپ کی کتاب میں حضرت مریم رضی اللہ عنہا کا ذکر ہے؟

حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:" قرآن پاک میں ایک مکمل سورت حضرت مریم رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے، پھر سورۃ مریم اور سورۃ طٰہ کی چند آیات تلاوت فرمائیں، تو نجاشی کی آنکھوں سے سیلِ اشک رواں ہوگیا، اسی طرح جب پھر حبشہ کا وفد سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جس میں70 آدمی تھے اور تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے سورۃ یٰسین کی تلاوت فرمائی تو اسے سن کر وہ لوگ بھی زارو قطار رونے لگے، اس آیت میں ان واقعات کی طرف اشارہ ہے۔(تفسیر صراط الجنان، سورۃ المائدہ، تحت الآیۃ، جلد 3، صفحہ 11)

تلاوت قرآن کے وقت رونا مستحب ہے:

حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"یہ قرآن غم کے ساتھ نازل ہوا تھا، جب تم اسے پڑھو تو روؤ اور اگر رو نہ سکوتو رونے کی شکل بنا لو۔"(ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلوۃ والسنۃ فیھا، باب فی حسن الصوت با القرآن ، 129/2 ، الحدیث 1337)

اس سے معلوم ہوا کہ تلاوتِ قرآن میں رونا ایک مستحب عمل ہے، ہمارے بزرگانِ دین

رحمھم اللہ کا بھی یہ انداز رہا ہے، وہ بزرگ ہستیاں قرآن پاک سے بے پناہ محبت اور لگاؤ رکھتے، تلاوتِ قرآن کی کثرت کرتے اور اس کے معنی و مفاہم میں غورو فکر کرتے ہوئے خوب گریہ وزاری فرماتے، رحمتِ الہی کی آیات پر رحمت کی امید اور عذابِ الہی کی آیات پر ربّ کریم کے عذاب سے پناہ مانگتے، کچھ واقعات ملاحظہ کیجئے۔

تلاوت قرآن میں رونے والوں کے واقعات:

حضرت سیّدنا عکرمہ ابن ابو جہل رضی اللہ عنہ جب قرآن پاک کھولتے، تو آپ پر غشی طاری ہوجاتی اور فرماتے یہ میرے ربّ عزوجل کا کلام ہے۔( دین و دنیا کی انوکھی باتیں، جلد1، صفحہ 63)

امام اعظم علیہ الرحمہ اور تلاوتِ قرآن:

حضرت سیّدنا قاسم بن معن رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، ایک رات میں امام الائمہ، سراج الاُمّۃ، حضرت سیدنا امام اعظم علیہ الرحمۃ نے قیام فرمایا اور اللہ عزوجل کے اس فرمان بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ۔(پ 27، القمر: 46)

ترجمہ کنزالایمان:بلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت نہایت کڑی اور سخت کڑوی۔

کو طلوعِ فجر تک دہراتے رہے، روتے اور گریہ و زاری کرتے رہے۔( سیرت اعلام الانبیاء، الطبقۃ الخامسۃ من التابعین 163، ابو حنیفہ 401/6، موسۃ الرمالۃ بیروت)

امام شافعی علیہ الرحمہ کا اندازِ تلاوت:

فقہ کے مشہور امام محمد بن ادریس شافعی علیہ الرحمۃ تلاوتِ قرآن میں خوب گریہ و زاری فرماتے اور جب کبھی تلاوتِ قرآن سنائی دیتی تو آپ علیہ الرحمۃ پر بسااوقات بے ہوشی طاری ہوجاتی، جیسا کہ حضرت سیدنا ملّا علی قاری علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں، حضرت سیّدنا امام شافعی علیہ الرحمہ نے کسی قاری صاحب کو سنا، جو یہ تلاوت کر رہا تھا، هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ۔

ترجمہ کنزالایمان:یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں۔ 29 ، المرسلات: 35، 36)

تو آپ علیہ الرحمۃ کا رنگ متغیر ہو گیا، کپکپانے لگے اور بے ہوش ہو کر زمین پر تشریف لے آئے، جب افاقہ ہوا تو عرض کی:اے اللہ پاک! میں جھوٹوں کے ٹھکانے اور جاہل لوگوں کے منہ پھیرنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، مجھے اپنی رحمت عطا فرما اور اپنے پردہ بخشش میں چھپا لے اور اپنے کرم سے میری کوتاہیاں معاف فرما دے اور مجھے اپنے علاوہ کسی غیر کا محتاج نہ کر اور اپنی بھلائی سے مجھے مایوس نہ کر۔( مرقاۃ المفاتح، خطبۃ الکتاب، والی عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی، 69/1، دار الکتب العلمیہ)

تیرے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ

میں تھر تھر رہوں کانپتا یا الہی

امام مالک علیہ الرحمہ کی گریہ زاری:

حضرت سیدنا مغیرہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:لوگوں کے سو جانے کے بعد میں نکلا اور حضرت سیدنا امام مالک علیہ الرحمہ بن انس کے پاس سے گزرا، تو کیا دیکھتا ہوں کے آپ کھڑے ہو کر نماز ادا فرما رہے تھے، جب الحمدللہ(سورہ فاتحہ) سے فارغ ہوئے تو الھکم التکاثر کو شروع کیا اور جب ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(پ30، التکاثر: 8) پر پہنچے، تو کافی دیر روتے رہے اور اس کو بار بار پڑھتے اور روتے، پھر فرماتے ہیں کہ آپ طلوعِ فجر تک اس کو بار بار پڑھتے اور روتے رہے۔ (تدریب المدارک،باب فی ذکر عبادت)

سبحان اللہ! یہ اللہ والوں کا ہی شیوہ ہے کہ بلند مقام پر فائز ہونے کے باوجود بھی ان کی کیفیات یہ ہوتی ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ پاک کا کلام پڑھا جاتا، تو خوفِ خدا کے سبب کانپ اٹھتے، خوب گریہ و زاری کرتے، یہاں تک کہ بے ہوش ہو کر گر پڑتے، یقیناً یہی لوگ اس آیت کے مصداق ہیں، ربّ کریم سورہ زمر کی آیت نمبر 23 میں فرماتا ہے: اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ ﳓ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْۚ-ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ(۲۳)

ترجمہ کنز الایمان: اللہ نے اُتاری سب سے اچھی کتاب کہ اوّل سے آخر تک ایک سی ہے دوہرے بیان والی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یادِ خدا کی طرف رغبت میں یہ اللہ کی ہدایت ہے راہ دکھائے اسے جسے چاہے اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں۔

اللہ پاک ان نیک ہستیوں کے صدقے میں ہمیں بھی تلاوتِ قرآن میں آہ و زاری کرنے اور غور و فکر کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم


تمھید:

سب خوبیاں اللہ عزوجل کے لئے، جس نے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کے ذریعے بندوں پر احسان فرمایا، قرآن مجید کو دنیا کی فصیح ترین زبان عربی میں نازل کیا گیا، تاکہ لوگ اسے سمجھ سکیں، یہ وہ کتاب ہے جس نے اوّلین اورآخرین کی رہنمائی فرمائی، اس مبارک کلام کی شان یہ ہے کہ اس کو بار بار پڑھنے سے اُکتاہٹ نہیں ہوتی، بلکہ لذّت ملتی ہے اور کیوں نہ ہو کہ قرآن کو قرآن کہتے ہی اس لئے ہیں کہ قرآن کا معنیٰ ہے بار بار پڑھی جانے والی کتاب، یعنی یہ کتاب بار بار پڑھی جاتی ہے، لیکن پھر بھی اس سے اُکتا ہٹ نہیں ہوتی، جیسا کہ باقی کتب ہیں کہ ایک آدھ دفعہ پڑھنے کے بعد دوبارہ پڑھنے کا جی نہیں کرتا، احادیثِ مبارکہ میں تلاوت قرآن کے بہت فضائل بیان کئے گئے ہیں:

ایک حدیث مبارکہ ملاحظہ فرمائیے، فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم:اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ تِلَاوَۃُ الْقُرْآنِ۔ یعنی میری امت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔(احیاءُ العلوم، جلد 1، صفحہ 823)

تلاوت کرنے والے پر لازم ہے کہ اخلاص کے ساتھ تلاوت کرے، تلاوت سے مقصود صرف رِضائے الٰہی کا حصول ہو، کسی دنیاوی مقصد کے پیشِ نظر نہ ہو، با ادب انداز میں تلاوت کرے اور اِس بات کو ذہن میں رکھے کہ اپنے ربّ عزوجل سے مناجات کر رہا ہے اور اُس کی کتاب پڑھ رہا ہے، تلاوت کے وقت ایسی کیفیت طاری ہو کہ گویا وہ اللہ عزوجل کو دیکھ رہا ہے، اگر یہ ممکن نہ ہو تو یہ خیال جمائے کہ اللہ عزوجل اسے دیکھ رہا ہے، قرآن پاک پڑھتے ہوئے رونا مستحب ہے،

اس کے متعلق تین فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم:

1۔مصطفٰی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:"قرآن پڑھو اور روؤ، اگر تمہیں رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت بنا لو۔"

2۔حضرت سیّدنا صالح مری علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں:"میں نے خواب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قرآن پاک کی تلاوت کی تو آپ نے اِستفسار فرمایا"اے صالح!یہ تلاوتِ قرآن ہے تو رونا کہاں ہے؟

3۔حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اِرشاد فرمایا:"قرآن غم کے ساتھ نازل ہوا، لہذا جب تم اس کی قرءت کرو تو غم ظاہر کرو۔"(احیاء العلوم، جلد ، 1 صفحہ 836)

غم کی کیفیت پیدا کرنے کا طریقہ:

یہ کہ اس میں وارد تنبیہات وعیدات اور عہد و پیمان کو یاد کرے، پھر اس کے اوامرو نواہی کے معاملے میں اپنی کوتاہیوں میں غور و فکر کرے تو بالیقین وہ غمگین ہو گا اور رونے لگے گا، اگر اس پر غم اور رونے کی کیفیت طاری نہ ہو، جیسے صاف دل والوں پر طاری ہوتی ہے تو اسے نہ رونے اور غمگین نہ ہونے پر رونا چاہئے کہ یہ سب سے بڑی مصیبت ہے۔

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا:"میرے سامنے تلاوت کرو، آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، پس میں نے سورہ نساء پڑھنی شروع کی ، جب اس آیت پر پہنچا:

فَكَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ شَهِیْدًاﳳ(پارہ 5، سورہ نساء 41)

ترجمہ کنزالایمان:"تو کیسی ہوگی جب ہم پر امت سے ایک گواہ لائیں اور اے محبوب! تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بنا کر لائیں۔"تو میں نے آپ کی آنکھیں اشکبار دیکھیں، آپ نے ارشاد فرمایا:" اب بس کرو "یہ کیفیت اس وجہ سے تھی کہ اس حالت کے مشاہدے نے آپ کے دل کو مکمل طور پر اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا۔(احیاء العلوم، جلد 1، صفحہ 864)

خشیتِ الہی رکھنے والوں میں ایسے لوگ بھی تھے کہ وعید کی آیاتِ تلاوت کے وقت ان پر غشی طاری ہوجاتی اور بعض کا تووصال بھی ہوجاتا، تلاوت میں رونے والوں کے واقعات ملاحظہ فرمائیں: چار واقعات

1۔امیر المؤمنین حضرت سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ جب قرآن کریم کی کوئی آیتِ کریمہ تلاوت کرتے، تو آپ رضی اللہ عنہ کا سانس رُک جاتا، اس قدر روتے کہ زمین پر تشریف لے آتے، پھر گھر سے باہر تشریف نہ لاتے، یہاں تک لوگ آپ رضی اللہ عنہ کو مریض سمجھ کر عیادت کے لئے آتے۔(اللہ والوں کی باتیں، جلد 1، صفحہ 123)

2۔ حضرت سیّدنا قاسم بن ابو بُزہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے سُننے والے ایک شخص نے مجھے یہ بات بیان کی، ایک مرتبہ آپ رضی اللہ عنہ نے سورۃ مطففین کی تلاوت شروع کی اور جب اس آیتِ مبارکہ پر پہنچے:یَوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔

ترجمہ کنزالایمان: "جس دن سب لوگ ربّ العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے۔"

تو رونے لگے، حتٰی کہ زمین پر گئے اور اس کے بعد قراءت نہ کر سکے۔

4۔حضرت سیّدنا نافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب یہ آیتِ مبارکہ:اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُھُمْ لِذِکْرِ اللہِ۔

(پارہ 27، الحدید14)

ترجمہ کنزالایمان:کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ ان کے دل جھک جائیں، اللہ کی یاد کے لئے۔"تلاوت کرتے تو روتے، یہاں تک روتے روتے آپ رضی اللہ عنہ کی ہچکیاں بندھ جاتیں۔(اللہ والوں کی باتیں، جلد 1، صفحہ 535،537)

4۔حضرت سیّدنا ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نجاشی نے حضرت سیّدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بُلوایا اور نصاریٰ کو جمع کیا، پھر آپ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ انہیں قرآن سنائیں، حضرت سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے سورہ مریم کی تلاوت کی، جسے سن کر وہ رونے لگے اور حضور نبی کریم، رؤف الرحیم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی۔(اللہ والوں کی باتیں، جلد 1، صفحہ 229)

تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّۚ

(پارہ 7، المائدہ 83)

ترجمہ کنزالایمان:تو ان کی آنکھیں دیکھو کہ آنسوؤں سے اُبل رہی ہیں، اس لئے کہ وہ حق کو پہچان گئے۔"

اللہ اللہ اللہ! کیسی تلاوت کرتے تھے یہ اللہ والے، کیسا خوفِ خدا تھا ان حضرات رضی اللہ عنہم اجمعین کا اور ایک ہم ہیں کہ تلاوت کرتے ہیں تو بھی ذہن کہیں اور گھوم رہا ہوتا ہے، اے کاش!اللہ تعالی ہمیں بھی دلجمعی کے ساتھ خشوع و خضوع کے ساتھ قرآن پاک زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 مئی 2021ء بروز منگل فیضان مدینہ  گوجرانوالہ، شیخوپورہ موڑ بس اسٹاپ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون ، اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس شاہ نواز عطاری و رکن ریجن رضا عطاری نے احساس ذمہ داری کے ساتھ ساتھ نماز پڑھنے کے فضائل اور نہ پڑھنے کے عذابات پر بیان کیا نیز اس موقع پر شعبے کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر کرنے پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد دلشاد عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ و کارکردگی ذمہ دار)