حضرتِ علّامہ مولانا الحاج مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی کی سیرت پر مشتمل رسالہ

تَذْکِرَۂ صَدْرُ الشَّرِیْعَہ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْوَرٰی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

52 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2008ء سے اب تک2مختلف ایڈیشنز میں تقریباً22ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



وہ حضرات جواپنے گھرو مساجد میں درست سمت قبلہ(Direction of Qibla) معلوم کرنے کے لئے تذب کا شکار رہتے ہیں اور سارا سال ہی اسے معلوم کرنے میں کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ایسے افراد 27 اور 28 مئی 2021ء کو سورج کی مدد سےآسانی کےساتھ سمت قبلہ معلوم کرسکتے ہیں۔

سمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ:

سال میں 2 مرتبہ (27،28مئی اور 15،16 جولائی )سورج عین کعبہ معظمہ کے اوپر آتا ہے۔اس وقت کسی شے (Object) کے بننے والے سائے(Sun Shadow) کی مدد سے (مساجداور گھروںوغیرہ کے لیے)بآسانی درست سمت قبلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

طریقہ : 27،28 مئی کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق دن 12:18 (پاکستان کے وقت کے مطابق دن 02:18 )پرکسی بھی لکڑی یا سریے (Iron Rod) وغیرہ کو عموداً (Vertical)اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔

اب درج شدہ وقت پر بننے والے سائے پر کوئی نشان لگادیں۔ اب سائے کے نشان پر کھڑے ہو کر اس لکڑی ،سریے یا ڈوری کی جانب رخ کرنے سے عین کعبہ کو رخ ہو جائے گا۔(اگر یہ عمل 4,2منٹ قبل یا بعد بھی کیا تو کوئی حرج نہیں)

نوٹ: اگر عین قبلہ سے (سیدھی یا الٹی جانب) 45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہو گئی۔ (بہارِ شریعت، ۳؍۴۸۷، حصہ ۳ ماخوذاً ، مکتبۃ الدینہ کراچی)

چند مشہور ممالک میں درست سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات :

٭گھانا، گمبیا، ماریطانیہ، مالی، ٹوگووغیرہ 9:18 AM ٭برطانیہ(U.K)،آئس لینڈ ،آئر لینڈ ،بینن،نائجر،نائجیریا،کونگو وغیرہ10:18 AM ٭البانیہ ،آسٹیریا،ڈنمارک، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈ، ناروے، اسپین، سویڈن، مصر،بوٹسوانا،لیسیتھو، ملاوی، موزمبیق سائوتھ افریقہ وغیرہ11:18AM ٭سعودی عرب، بحرین، عراق، کینیا، کویت، قطر، تنزانیہ، یمن، سوڈان، بلغاریہ ، گریک، ترکی، جوڑڈن، لبنان، اسرائیل، شام وغیرہ 12:18 PM ٭عرب امارات،عمان،موریشس وغیرہ 1:18 PM ٭ایران، افغانستان 1:48 PM ٭پاکستان، تاجکستان وغیرہ 2:18 PM ٭انڈیا ، سری لنکا2:48 PM٭نیپال3:03 PM ٭بنگلادیش 3:18 PM ٭انڈونیشیا (جاوا) ، تھائیلینڈ4:18 PM ٭چین، ھانگ کانگ ، ملائیشیا، فلپائن،سینگاپور ،تائیوان، انڈونیشیا (کالیمنٹن) وغیرہ5:18 PM ٭جاپان، کوریا6:18 PM

شعبہ اوقاتُ الصلاۃ (دعوت اسلامی) Email:prayer@dawateislami.net


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 22 مئی 2021ء کو کوئٹہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12دین کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور انہیں 12 دینی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔نگران پاکستان مشاورت نے ان اسلامی بھائیوں کو خود بھی مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔

مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس ہاتھوں ہاتھ تین اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے بھی پیش کیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی زون بن قاسم زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بن قاسم زون کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس ہاتھوں ہاتھ تین اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے بھی پیش کیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ اور دار الافتاء اہل سنت کے تحت دو شعبہ جات اسلامک فنانس اور حلال فوڈ کااضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی فضیل رضا عطاری سمیت دیگر مفتیانِ کرام اور اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

دوران مدنی مشورہ دونوں شعبہ جات کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے پنجاب کے شہر سرگودھا میں دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور مقامی مکین بھی موجود تھے۔

سرگودھا اور اطراف کے عاشقان رسول اس برانچ سے امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر علمائے کرام کی کتابیں آسانی سے خرید سکیں گے۔


دعوت اسلامی جہاں شعبہ جامعۃ المدینہ کے ذریعے بوائز کو درسِ نظامی کرواہی ہے وہیں گرلزکے لئے بھی جامعۃ المدینہ قائم ہے جس میں انہیں درس نظامی (عالمہ کورس )تعلیم دی جارہی ہے۔

جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلوں کا آغاز ہوگیاہے۔اس سال سے داخلہ لینی والی طالبات کو درسِ نظامی (عالمہ کورس) کے ساتھ ساتھ مڈل، میٹرک اور ایف اے کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

داخلہ کی خواہشمند خواتین ان نمبر اور Emailپر رابطہ کریں:

03111753826

Jamiapak@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے U.S.A میں Androidاور I.O.S موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے ”اوقاتُ الصّلوٰۃ“ ایپلیکیشن متعارف کروادی گئی۔

شعبہ آئی ٹی کی اس شاندار کاوش پر U.S.A سے ایک قابل ڈاکٹر علی رضا عطاری نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے دعوت اسلامی کے اس کاوش کو سراہا اور نہایت خوش کا اظہار کیا۔

آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس ایپلیکیشن سے مغرب ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو بہت فائدہ ہوگاجبکہ اس ایپلیکیشن کی اہمیت کا اندازہ مقامی لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اس ایپلیکیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی ریسرچ اور اصول کے مطابق نماز کے پانچوں اوقات میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی آواز میں Recordedاذان شروع ہوجاتی ہے۔ آج کے اس پُر فتن دور میں تقریباً گھر میں ہر شخص کے پاس موبائل ہوتا ہے جس کی وجہ سے گھر کے ہر کونے میں اذان کی آواز گونجنے لگتی ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے نماز کا وقت ختم ہونے سے 15 منٹ قبل یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے تاکہ اگر آپ نے نماز نہیں پڑھی تو پڑھ لیں۔ ڈاکٹر علی رضا عطاری نے بانی دعوت اسلامی اور اس ایپلیکیشن پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے خوب دعائیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کے تحت  گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں پاکستان سطح پر ایک دن پر مشتمل    سیشن ’’مرشد دلوں کی راحت‘‘26 رمضان المبارک 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں  صاحبزادئی عطار سلمہ الغفار، عالمی مجلس مشاورت نگران ،عالمی مجلس مشاورت شعبہ تعلیم کی نگران ، پاکستان سطح مشاورت  نگران ،شعبہ تعلیم نگران، کراچی ریجن نگران، ڈاکٹرز و پرنسپلز و ٹیچرز  سمیت 98اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مشاورت شعبہ نگران اسلامی بہن  نے بیان کیا  اور صاحبزادئی  عطار سلمہ الغفار نے شخصیات کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کے جوابات دیئےاور اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایس ڈی او واپڈا کیسکو ہیڈ آفس  میں الحاج شیخ عبدالغنی چشتی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں سے ان کی بھتیجے کے انتقال پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ایاز بلوچ سے ان کی والدہ کے انتقال پر ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں کوئٹہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پھوپھی کے انتقال پر ان کے بھائی میر عبدالرازق سنجرانی منیجنگ ڈائریکٹر سیندک میٹلز لمیٹڈ

سے ملاقات کی۔ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ آخر میں کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)

اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت رمضان المبارک میں 1 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک کراچی ریجن میں کورس فیضان ذوق قراٰن کا انعقاد ہوا۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت 897 اور کورسز کے 59 درجوں جبکہ آن لائن کے بذریعہ 11 درجو میں یہ کورس ہواجن میں تقریباً 20,120 1اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی نیتیں کیں ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی میں اپنے ڈونیشن بھی جمع کروانے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔