دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ڈربن کابینہ کے نئے علاقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت چار ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےوہاں کی مقیم اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ رسائل بھی بطور تحفہ پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مئی 2021ء کو عالمی مجلس بین الاقوامی امور کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداً تربیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی جس میں ماہانہ شیڈول،ماہانہ کارکردگی ،مدنی مشورے ، میلز کا رپلائی،رسالہ نیک اعمال کا جائزہ اور دیگر کارکردگیاں شامل تھیں ۔

بنگلہ دیشی زبان بولنے والی اسلامی بہنوں کے لئے پوری دنیا میں کام کرنے کے لئے ذمہ دار کا تقرر ہو گیا ۔اب جہاں جہاں بنگلہ دیشی زبان بولنے والی اسلامی بہنیں ہیں ان کے لئے نکات بنائے گئے جس سے دینی کاموں میں مزید ترقی ہوگی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یکم جون2021ءبروز منگل جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بنگلہ دیش ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر کارکردگی دینے، اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کی اطاعت کرنے،رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور اپنی ذمہ دار کو ہر ماہ جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے نیو کراچی فیض مدینہ مسجد میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری حاجی فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان فرمایا ۔ اس اجتماع میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے شرکت فرمائی۔ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی محمد فیضان عطاری نے کی۔

اس موقع پر نگران مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری لاہور،رکن کراچی ریجن محمد عمران عطاری ، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری اور محمد بلال عطاری سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری رکن زون پاکپتن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ )

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ فیصل آباد فیضان مدینہ ڈسکہ روڈ میں ہوا جس میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سمیت مبلغ دعوت اسلامی و رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری نے خصوصی شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دروہ برائے نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں رکن ریجن فیصل آباد محمد سلطان عطاری نے خصوصی شرکت کی نماز مغرب کے بعد رکن ریجن نے خصوصی بیان کیا جس کی محمد عابد عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری رکن زون پاکپتن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ) 

ماہنامہ فیضان مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 مئی 2021ء بروز پیر مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس میں  ماہنامہ فیضان مدینہ کے اکاونٹس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں HOD ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

شعبہ خدام المساجد والمدارس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، پشاور زون، مردان کابینہ  میں رکن شوری نگران لاہور ریجن الحاج یعفور رضا عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے مردان میں جامع مسجد نور کا سنگ بنیاد رکھا جس میں پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس مردان اور دیگر سیاسی و سماجی و شخصیات نے شرکت کی اور رکن شوری کے مدنی پھول بھی حاصل کئے۔ اس موقع پر علمائے کرام نے بھی خصوصی شرکت کی۔ (شعبہ خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن)

فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31،مئی 2021ء کو فیضان مدینہ اوکاڑہ میں معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ ابو محمد محمدمزمل عطاری نے اوکاڑہ زون کا وزٹ کیا جہاں فنانس نظام کی چیکنگ ، رسید بکس ،ای رسید ، جامعات و مدارس میں فنانس نظام کی چیکنگ کا سلسلہ ہوا ۔اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔

شعبہ ٔتعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 مئی 2021ء کو لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون،  نوشہرہ ورکاں میں ہونے والے بلڈ کیمپ میں MS سول ہسپتال ڈاکٹر عرفان ریاض، بشیر صاحب صدر پریس کلب، راؤ ثقلین ایڈووکیٹ نے وزٹ کیا اور خون بھی عطیہ کیا۔دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کے دینی اور فلاحی کاموں کا تعارف کروایا گیا۔(رپورٹ: شعبۂ تعلیم، گوجرانوالہ زون)

ڈیفنس کابینہ دعوت اسلامی کے تحت کابینہ سطح کا مدنی مشورہ 28 مئی 2021ء  بروز جمعہ کو فیضان اسلام مسجد ڈیفنس فیز 7 میں ہوا جس میں رکن شوریٰ و نگران زون حاجی محمد علی عطاری نے شرکت کی۔

شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اپنے علاقے و شعبے میں دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ نے بہتر کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی بھی کی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے و کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد حماد رضا سوشل میڈیا ڈیفنس کابینہ کراچی)


Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a 7-day course, ‘Blessings of Faith’ has continued since 27th May 2021 in France (European Union Region). Approximately, 22 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

In the course, the attendees [Islamic sisters] are having the opportunity to learn about beliefs, incidents of the blessed life of the Holy Prophet, incidents based on love of the blessed companions for the Holy Prophet, Shara’i terminologies, importance and blessings of acting upon the method of becoming pious, etc.