قراٰنِ پاک اللہ کا کلام ہے، یقیناً تلاوتِ
قراٰن کی بےشمار برکتیں ہیں۔ قراٰنِ کریم انتہائی اثر انگیز کلام ہےجسے سُن کرخوف
و خشیت کے پیکر لوگوں کے دِل دَہل جاتے ہیں اور وہ عذابِ الٰہی پر مشتمل آیات سُن
کر خوب گریہ و زاری کرتے ہیں۔
حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ا رشاد فرمایا: قراٰن غم کے ساتھ
نازل ہوا ، لہٰذا جب تم اس کی قرأت کرو تو غم ظاہر کرو۔(معجم اوسط ،2/166،حدیث:2902)
چند بزرگ ہستیوں کے واقعات ملاحظہ
کیجئے:
پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم قراٰنِ پاک کی تلاوت میں خوب رویا
کرتے تھے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہُ
عنہ کا بیان ہے کہ پیارے آقا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منبر پر موجود تھے کہ آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا:
میرے سامنے تلاوت کرو۔میں نے عرض کی: میں آپ کے سامنے کیا پڑھوں؟ آپ پر ہی تو قراٰن
نازل ہوا ہے۔ارشاد فرمایا :میں چاہتا ہوں کہ کسی دوسرے سے سنوں۔(یہ حکم سُن کر)
میں نے سورۂ نساء کی تلاوت شروع کی،جب میں اس آیت پر پہنچا:﴿فَكَیْفَ
اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ
شَهِیْدًاﳳ(۴۱)﴾ ترجمۂ
کنزالایمان: تو کیسی ہوگی جب ہم ہر اُمت سے ایک گواہ لائیں اور اے محبوب تمہیں ان
سب پرگواہ اور نگہبان بنا کر لائیں۔(پ5،النساء:41) تو حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: بس اتنا کافی ہے۔ میں نے چہرۂ انور کی طرف
دیکھا تو مقدس آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔(مشکاة المصابیح، 1/411، حدیث:2195)
امیرُ المؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ عنہ جب قر اٰنِ پاک کی تلاوت
فرماتے تو آپ کو اپنے آنسوؤں پر اختیار نہ رہتا یعنی زار و قطار رویا کرتے۔(شعب
الایمان ،1/493، رقم:806)
حضرت
امام حسن رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے
کہ ایک بار امیرُ المؤمنین حضرت عمر فاروق رضی
اللہُ عنہ نے ان آیات کی تلاوت کی: ﴿اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ(۷)مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ(۸)﴾
ترجمۂ کنزُ الایمان: بےشک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے ۔اسے
کوئی ٹالنے والا نہیں۔(پ27، الطور : 7 ، 8) ان
آیات کو سن کرآپ پر خوفِ خدا کے غلبے کے سبب ایسی رقت طاری ہوئی کہ آپ کی سانسیں
ہی اُکھڑ گئیں اور یہ کیفیت کم و بیش بیس روز تک طاری رہی۔
(فیضانِ فاروق اعظم ، 1/151)
حضرت زُرارہ بن ابی اَوفی رحمۃُ اللہِ علیہ نہایت عابد و زاہد اور
خوفِ الٰہی میں ڈوبے ہوئے عالمِ باعمل تھے۔ تلاوت ِقراٰن کے وقت وعید و عذاب کی
آیات پڑھ کر لَرزہ بَراَندام بلکہ کبھی کبھی خوفِ خدا سے بے ہوش ہوجاتے تھے۔ ایک
دن فجرکی نماز میں جیسے ہی آپ نے یہ آیات تلاوت کیں:﴿فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِۙ(۸)فَذٰلِكَ یَوْمَىٕذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌۙ(۹)﴾ترجمۂ
کنزُ الایمان: پھر جب صور پھونکا
جائے گاتو وہ دن کرّا (سخت) دن ہے۔(پ
29، المدثر: 8 ،9) تو آپ پرنماز کی حالت میں ہی خوفِ الٰہی کا اس قدر غلبہ ہوا کہ
لرزتے کانپتے ہوئے زمین پر گرپڑے اور آپ کی روح پرواز کر گئی۔(اولیائے رجال الحدیث،
ص110)
عطا کر مجھے ایسی رقت خدایا
کروں روتے روتے تلاوت خدایا
اللہ پاک ہمیں قراٰنِ پاک کے معانی کو
سمجھتے ہوئے اور خوب گریہ و زاری کرتے ہوئے تلاوتِ قراٰن کی توفیق مرحمت فرمائے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
عطا کر مجھے ایسی رقت خدایا
کروں روتے روتے تلاوت خدایا
قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے رونا مستحب ہے اور
یہ اللہ تعالی کے جلیل القدر بندوں کا طریقہ ہے کہ بلند مراتب پر پہنچنے کے باوجود
بھی ان کی دلی کیفیات یہ ہوتی ہیں کہ جب ان کے سامنے کلامِ الہی کی آیات پڑھی جاتی
ہیں تو انہیں سُن کر وہ اللہ تعالی کے خوف سے رونے لگتے۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی
اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا:"یہ قرآن غم کے ساتھ نازل ہوا تھا، جب تم اسے پڑھو تو روؤ اور اگر رو
نہ سکو تو رونے کی شکل بنا لو۔"(ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیہا، 129/2، الحدیث1337)
روایت ہے کہ حضرت ابنِ عباس عباس
سے، فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ
بوڑھے ہو گئے، فرمایا: مجھے سورہ ہود، سورہ واقعہ، سورۃ المرسلات اور عَمَّ یَتَسَاءَلُوْنَ اور اِذَالشّمسُ کُوِّرَتْ نے بوڑھا کر دیا۔یعنی ان صورتوں میں عذابِ الہی کا
ذکر ہے، جن سے مجھے اپنی اُمّت کی فکر ہے،
( مرقات) اُمّت کی استقامت بڑی مشکل چیز ہے، جس کی فکر حضور کو ہے۔
ترجمہ کنزالایمان:"اور جب سنتے ہیں، وہ جو رسول کی طرف اترا تو ان کی آنکھیں دیکھو
کہ آنسوؤں سے ابل رہی ہیں۔"
جب حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے صحابۂ کرام رضی
اللہ عنہم نجاشی کے دربار میں جمع تھے اور مشرکینِ مکہ کا وفد بھی وہاں موجود تھا تو اس وقت نجاشی نے حضرت جعفر طیار
رضی اللہ عنہ سے عرض کی، کیا آپ رضی اللہ
عنہ کی کتاب میں حضرت مریم رضی اللہ عنہا کا ذکر ہے؟ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے
فرمایا:قرآن پاک میں ایک مکمل سورت حضرت
مریم رضی اللہ تعالی عنہا کی طرف منسوب ہے، پھر سورہ مریم اور سورۃ طٰہ کی چند آیات تلاوت
فرمائیں تو نجاشی کی آنکھوں سے سیلِ اشک رواں ہو گیا۔
اس طرح جب پھر حبشہ کا وفد سرکارِ
دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جس میں ستر آدمی تھے، تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے
سامنے سورہ یٰسین کی تلاوت فرمائی تو اسے سن کر وہ لوگ بھی زارو قطار رونے لگے، اس آیت میں ان واقعات کی طرف اشارہ ہے۔(مدارک، المائدہ، تحت الآیۃ، 83، ص299)
انہی سب کے متعلق فرمایا گیا کہ
جب یہ لوگ اس کو سنتے ہیں، جو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نازل کیا گیا تو تم دیکھو گے کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے
اُبل پڑتی ہیں، کیونکہ وہ حق کو پہچان گئے
اور وہ کہتے ہیں، اے ہمارے ربّ عزوجل! ہم
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور ہم نے ان کے برحق ہونے کی شہادت
دی، پس تو ہمیں حق کی گواہی دینے والوں کے
ساتھ لکھ دے اور ہمیں اس حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت میں داخل فرما، جو روزِ قیامت تمام اُمّتوں کے گواہ ہوں گے(اور
یہ بات انہیں انجیل سے معلوم ہو چکی تھی۔)
ذکرِ الہی کے وقت عشق و محبت میں رونا اعلیٰ
عبادت ہے۔
اس طرح عذابِ الہی کے خوف اور
رحمتِ الہی کی امید میں رونا بھی عبادت ہے، بہت سے عاشقانِ قرآن قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے جھو متے ہیں، یہ قرآن کریم سے
لذّت و سُرور حاصل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، صبح کی خوشگوار ہوا سے نرم شاخیں حرکت کرتی ہیں
اور تلاوت کرنے والا رحمتِ الہی کی نسیم سے ہلتا ہے۔
ہمیں بھی چاہیئے کہ جب خاموش رہیں تو ربّ کی
نعمتیں، اس کی قدرتیں سوچوں اور جب بولوں
تو اللہ کی حمد، تلاوت، قرآن تبلیغ لوگوں کی رہبری کروں، کوئی نا جائز بات منہ سے نہ نکالوں، ہر دنیاوی گفتگو میں اللہ کا ذکر شامل رکھوں، گنہگار کو اللہ کے عذاب کا خوف ہو، خواہ نیکوکار کو اللہ تعالی کی ہیبت ہو، دوزخ سے نجات، ذوق و شوق کا رونا، اس سے افضل ہے، اس کی جزا ان شاءاللہ جنت کی عطا ہوگی۔
الہی خوب دے دے شوق قرآن کی
شرف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں
شہادت کا
حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا:"یہ قرآن غم کے ساتھ نازل ہوا تھا، جب تم اسے پڑھو تو روؤ اور اگر رو نہ سکو تو
رونے کی شکل بنا لو۔( ابن ماجہ، کتاب
اقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیھا، باب فی حسن
الصوت بالقرآن 2/129، الحدیث1337)
تلاوتِ قرآن کے وقت رونا مستحب ہے۔(صراط الجنان،
ج3 ص10)
ہمارے بزرگان دین علیہم الرحمۃ قرآن پاک کی
تلاوت کرنے کے وقت رویا کرتے تھے، آئیے ان
میں سے چند کا ذکرِ خیر کرتے ہیں۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی
ہیں، میرے والدِ ماجد حضرت ابوبکر صدیق
رضی اللہ عنہ جب قرآن پاک کی تلاوت فرماتے تو آپ کو اپنے آنسو پر اختیار نہ رہتا
یعنی زاروقطار رویا کرتے ۔ (شعب الایمان باب فی الخوف من اللہ تعالی، 1/493)
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ:
حضرت سیدنا حسن بصری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
کہ ایک بار امیر المؤمنین حضرت سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ان آیات کی تلاوت
کی اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍ(پ27،
الطور: 7،8)
ترجمہ کنزالایمان : بے شک تیرے ربّ کا عذاب ضرور ہونا ہے، اسے کوئی ٹالنے والا نہیں۔
آپ پرخوفِ خدا کے غلبے کے سبب ایسی
رقت طاری ہوئی کہ آپ رضی اللہ عنہ کی سانس اکھڑ گئی اور یہ کیفیت کم و بیش بیس روز
تک طاری رہی۔( فیضان فاروق اعظم ، 1/151)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ:
حضرت نافع رضی اللہ عنہ فرماتے
ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب اس آیت مبارکہ اَلَمْ
یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ (پ27، الحدید:16)
ترجمہ
کنزالایمان: کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت
نہ آیا کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد( کے لئے)کی تلاوت کرتے تو آپ کی آنکھوں
سے آنسو جاری ہو جاتے اور اتنا روتے کہ آپ بے حال ہو جاتے۔( ابن عساکر، عبداللہ بن عمر بن الخطاب الخ، 31/127)
حضرت حاتم اصم رضی اللہ عنہ:
حضرت حاتم اصم رضی اللہ عنہ نے
دعوتِ محاسبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! وہ وقت یاد کرو جب سورج جو آج کروڑوں میل دور ہے، صرف سوا میل دور ہو گا، آج اس کی پشت ہماری جانب ہے، اس دن اس کا اگلا حصّہ ہماری طرف ہوگا ، زمین
تانبے کی ہوگی اس دہکتی ہوئی زمین کا تصور کرو اور اس گرم توے کو دیکھو کہ یہ تو
دنیا کی آگ سے گرم ہوا ہے، اس کی تپش تو
انگارے کی مانند دہکتی ہوئی، تانبے کی زمین کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، پھر آپ نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی ثُمَّ
لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ (پ30، التکاثر:8)
ترجمہ
کنزالایمان: بے شک ضرور اس دن تم سے نعمتوں
سے پُرسش (پوچھ گچھ) ہوگی، یہ سن کر لوگ
دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ (تذکرۃ الاولیاء،1/222بتصرف ما)
حضرت سیّدناحسن طوسی رحمۃ اللہ علیہ :
حضرت سیدناابوعبداللہ علیہ الرحمہ
فرماتے ہیں ایک دن حضرت طوسی علیہ الرحمہ کابچہ زورزور سے رونے لگا، اس کی امی جان چپ کروانے کی کوشش کر رہی تھیں، میں نے کہا بچہ آخر اس قدر کیوں رو رہا ہے؟ بی
بی صاحبہ نے فرمایا: اس کے ابو حضرت طوسی
علیہ الرحمہ اس کمرے میں داخل ہو کر تلاوتِ قرآن کرتے ہیں اور روتے ہیں، تو یہ بھی ان کی آواز سن کر رونے لگتا ہے۔(حلیۃ
الاولیاء، 9/245)
1۔حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ
عنہ جب کسی آیتِ عذاب کو سنتے تو غش کھا کر گر پڑتے اور اتنا بیمار ہوجاتے کہ آپ کے
ساتھی آپ کی عیادت کے لئے جایا کرتے تھے، آپ کے چہرہ مبارک پر کثرت سے آنسو بہانے
کے سبب دولکیریں بن گئی تھیں، آپ فرمایا کرتے تھے ''کاش میری ماں نے مجھے جنا ہی
نہ ہوتا''، ایک دن آپ کہیں سے گزر رہے تھے کہ یہ آیت سنی۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ(پ27، الطور: 7،8)
ترجمہ کنزالایمان :بے شک تیرے ربّ کا
عذاب ضرور ہونا ہے اسے کوئی ٹالنے والا نہیں۔
تو آپ پر غشی کی کیفیت طاری ہوگئی اور آپ سواری
سے گر پڑے، لوگ آپ کو گھر لے آئے پھر آپ
ایک مہینہ تک گھر سے باہر نہ نکل سکے ۔ (خوف خدا ، ص50، 51)
2۔حضرت عبید بن عمر رضی اللہ عنہ
فرماتےہیں کہ ہمیں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فجر کی نماز پڑھائی اور سورہ
یوسف کی قراءَت کی جب اس آیت پر پہنچے: وَ ابْیَضَّتْ
عَیْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِیْمٌ۔
ترجمہ کنزالایمان:اور اس کی آنکھیں غم سے سفید ہوگئیں تو وہ غصہ کھاتا رہا۔
( پ 13، یوسف 84)
تو وہ رونے لگے اور خوفِ خدا کے
غلبہ کی وجہ سے آگے نہ بڑھ سکے اور رکوع کر دیا تھا۔ (خوفِ خدا، ص 52)
3۔حضرت سیّدنا عبداللہ بن رواحہ
رضی اللہ عنہ اپنی زوجہ محترمہ کی گود میں سر رکھ کر لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک رونے
لگے ان کو روتا دیکھ کر زوجہ بھی رونے لگی، آپ نے ز وجہ سے پوچھا تم کیوں روتی ہو
؟انہوں نے جواب دیا آپ کو روتا دیکھ کر مجھے بھی روناآگیا، انہوں نے فرمایا مجھے تو اللہ تعالی کا یہ قول
یاد آ گیا تھا وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا ۚ-كَانَ عَلٰى رَبِّكَ
حَتْمًا مَّقْضِیًّا ۚ
ترجمہ کنزالایمان:اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو۔ تمہارے رب کے ذمہ پر یہ ضرور ٹھہری
ہوئی بات ہے ( پ 16، مریم: 71)
اور میں نہیں جانتا کہ اس سے بہ
عافیت گزر جاؤں گا یا نہیں۔
قرآن پاک اللہ ربّ الانام کا مبارک کلام
ہے، اس کی تلاوت کرنا، سننا سنانا سب ثواب
کا کام ہے، قرآن پاک کا ایک حرف پڑھنے پر
دس نیکیاں ملتی ہیں۔
تلاوت کی توفیق دے دے الہی
گناہوں کی ہو دور دل سے سیاہی
ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے آخری وقت آپ کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو آپ نے حکم فرمایا کہ حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ نماز پڑھائیں تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی کہ جب وہ قرآن
کی تلاوت کریں گے، تو لوگوں کو ان کے رونے
کی آواز کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا۔
ایک مرتبہ حضرت سیّدنا عمر بن عبدالعزیز
علیہ رحمۃاللہ العزیز نے ممبر پر آیت پڑھی،
وَنَضَعُ
الْمَوَازِیْنَ الْقِسْطَ لِیَوْمِ الْقِیٰمَۃِ۔ (پ 17، الانبیاء: 47)
ترجمہ
کنزالایمان: ''اور ہم عدل کے ترازو رکھیں
گے، قیامت کے دن''۔
تو خوف سے ایک طرف کو جھک گئے، گویا زمین پر گر رہے ہیں۔
حضرت سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب یہ
آیت مبارکہ:اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُہُمْ لِذِکْرِ اللہِ۔(پ27، الحدید: 16)
ترجمہ
کنزالایمان:"کیا ایمان والوں کو
ابھی وہ وقت نہ آیا کہ ان کے دل جھک جائیں،
اللہ کی یاد کے لئے۔
تلاوت کرتے تو رونے لگتے، یہاں تک کہ روتے ہوئے آپ کی ہچکیاں بندھ گئیں۔
تلاوت میں رونا اس قدر پسندیدہ عمل ہے، حضرت سیّدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا:" میں تمہارے سامنے
سورۃالتکاثر پڑھتا ہوں، تم میں سے جو روئے
گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔"
چنانچہ سرکارَ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے
پڑھا، ہم میں سے کچھ تو روئے اور کچھ نہ
روئے، جو نہیں رو سکے، انہوں نے عرض کی"یارسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم! ہم نے رونے کی کوشش کی مگر نہ رو سکے، آپ صلی اللہ وسلم نے فرمایا" میں تمہارے
سامنے دوبارہ پڑھتا ہوں، جو روئے گا اس کے
لئے جنت ہوگی اور جو نہ رو سکے وہ رونے کی سی شکل بنا لے۔"
عبادت میں ریاضت میں تلاوت میں
لگادے دل
رجب کا واسطہ دیتا ہوں، فرما دے کرم مولا
حضرت عبداللہ بن شخیر رضی اللہ
عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا فرما رہے
تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے سے رونے کی وجہ سے چولہے پر رکھی ہوئی
ہنڈیا جیسی آواز نکل رہی تھی۔
قرآن پاک پڑھتے ہوئے رونا مستحب
ہے کہ مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"قرآن پڑھو
اور روؤ، اگر تمہیں رونا نہ آئے تو رونے
جیسی صورت بنا لو۔"(سنن ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلوۃ و السنۃ
فیھا، باب فی حسن الصوت بالقرآن، الحدیث 1337، جلد 2 ، صفحہ 129، بتغیراً)
ایک روایت میں ہے:"دلوں کو
بھی زنگ لگ جاتا ہے، جس طرح لوہے کو زنگ
لگ جاتا ہے، عرض کی گئی؟یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی جلا کس چیز سے ہو
گی؟ارشاد فرمایا:تلاوتِ قرآن پاک اور موت کی یاد سے۔"( شعب الایمان للبہیقی، باب فی تعظیم القرآن، فصل فی ارمان تلاوتہ،
الحدیث 202، جلد 2 ، صفحہ 353)
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ترجمہ کنز الایمان:"ایمان والے وہی ہیں کہ جب اللہ یاد کیا جائے، ان کے دل ڈر جائیں اور جب ان پر اس کی آیتیں پڑھی جائیں، ان کا ایمان ترقی پائے اور اپنے ربّ ہی پر
بھروسہ کریں۔"( پ9، الانفال:2)
دو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ
فرماتے ہیں:"کتنے ہی قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ قرآن ان پر لعنت کرتا ہے۔"(احیاءالعلوم،
جلد 1، صفحہ 827)
مسلمان قرآن پاک میں غور و فکر
کرنے سے ضرور غمگین ہوں گے، اگر اس پر غم
اور رونے کی کیفیت طاری نہ ہو، جیسے صاف
دل والوں پر طاری ہوتی ہے تو اسے نہ رونے اور غمگین نہ ہونے پر رونا چاہئے، کیونکہ یہ سب سے بڑی مصیبت ہے۔"
حضرت سیدنا حضرمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی خوش
الحان قاری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بارگاہِ عالیہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی تو حضرت سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کے
علاوہ تمام حاضرین رونے لگے، سرکارِ دو
عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عبدالرحمن بن عوف کی آنکھیں اگرچہ اشکبار نہ ہوئیں مگر ان کا دل رو رہا ہے۔(المطالب العالبۃ بن حجر
العسقلانی، کتاب المناقب، الحدیث 3978، ج8، ص 406)
حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ
سے مروی ہے کہ جب سجدہ سبحان پڑھو تو سجدے میں جلدی نہ کرو، یہاں تک کہ رو لو، اگر کسی کی آنکھ نہ روئے تو اس کا دل رونا چاہئے۔"(
التفسیر الکبیر للرازی، مریم، تحت الآیۃ 58، جلد 7 ، صفحہ 551)
اور دل کے رونے سے مراد اس کا غم
اور خوف کی کیفیت میں مبتلا ہونا ہے۔
اللہ عزوجل کا فرمانِ عالیشان:"اور پتھروں
میں تو کچھ وہ ہیں جن سے ندیاں بہہ نکلتی ہیں"(پ1، البقرہ 74)کی تفسیر میں
منقول ہے کہ یہاں زیادہ رونے والی آنکھ مراد ہے۔
حضرت سیّدنا ثابت بنانی قدس سرہ النورانی فرماتے
ہیں:میں نے خواب میں دیکھا گویا کہ میں بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوں اور قرآن کریم
کی تلاوت کر رہا ہوں، جب میں پڑھنے سے
فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے استفسار فرمایا:"یہ تو محض قرآن کریم
کی تلاوت تھی، رونا کہاں ہے؟(تاریخَ مدینہ
دمشق، الرقم 8235، یزید بن ابان الرقاشی جلد 65، صفحہ 84، قول یزید الرقاشی)
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، حضرت عمر
فاروق رضی اللہ عنہ نے یہ آیت"اِنَّ عَذَابَ
رَبِّکَ لَوَاقِعُ"(پ27، الطور: 7)تلاوت
فرمائی تو آپ کا سانس پھول گیا اور اس کی
وجہ سے بیس دن تک بار بار یہی کیفیت بنتی رہی۔(کنز العمال، کتاب الفضائل، فضائل الصحابۃ، فضائل الفاروق رضی
اللہ عنہ 264/6 ، الجزء الحا دی عشر ، الحدیث 35827)
ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک نو
جو ان کے پاس سے گزرے ، وہ نوجوان یہ آیت
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَکَانَتْ وَرْدَۃً کَالدِّھَانِ۔(پ27، الرحمن: 37) پڑھ رہا تھا، آپ وہیں رک گئے اور دیکھا کہ اس نوجوان پر کپکپی
طاری ہو گئی اور آنسوؤں نے اس کا گلا بند کر دیا، وہ روتا رہا اور یہی کہتا رہا، اس دن میری خرابی ہوگی، جس دن آسمان پھٹ جائے گا، سیّد المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نوجوان
سے فرمایا:"اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، تیرے رونے کی وجہ سے فرشتے بھی روئے ہیں۔(
درمنثور، الرحمن، تحت الآیۃ37، 7/703)
اس سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی
وہ آیات جن میں اللہ تعالی کے عذاب کا ذکر ہے، ان کی تلاوت کرتے وقت اللہ تعالی کے عذاب سے ڈر
جانا ہمارے بزرگانِ دین کا طریقہ ہے، لہذا
ہمیں بھی چاہئے کہ ایسی آیات کی تلاوت کرتے وقت اپنے دل میں اللہ تعالی کے عذاب کا
خوف پیدا کریں اور خود کو عذابِ الہی سے ڈرائیں۔
اللہ عزوجل ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
بجاہ نبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
ایک روایت میں ہے:"دلوں کو
بھی زنگ لگ جاتا ہے، جس طرح لوہے کو زنگ
لگ جاتا ہے، عرض کی گئی؟یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی جلا کس چیز سے ہو
گی؟ارشاد فرمایا:تلاوتِ قرآن پاک اور موت کی یاد سے۔"( شعب الایمان للبہیقی، باب فی تعظیم القرآن، فصل فی ارمان تلاوتہ،
الحدیث 202، جلد 2 ، صفحہ 353)
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ترجمہ کنز الایمان:"ایمان والے وہی ہیں کہ جب اللہ یاد کیا جائے، ان کے دل ڈر جائیں اور جب ان پر اس کی آیتیں پڑھی جائیں، ان کا ایمان ترقی پائے اور اپنے ربّ ہی پر
بھروسہ کریں۔"( پ9، الانفال:2)
دو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ
فرماتے ہیں:"کتنے ہی قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں کہ قرآن ان پر لعنت کرتا ہے۔"(احیاءالعلوم،
جلد 1، صفحہ 827)
مسلمان قرآن پاک میں غور و فکر
کرنے سے ضرور غمگین ہوں گے، اگر اس پر غم
اور رونے کی کیفیت طاری نہ ہو، جیسے صاف
دل والوں پر طاری ہوتی ہے تو اسے نہ رونے اور غمگین نہ ہونے پر رونا چاہئے، کیونکہ یہ سب سے بڑی مصیبت ہے۔"
حضرت سیدنا حضرمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی خوش
الحان قاری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کی بارگاہِ عالیہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی تو حضرت سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کے
علاوہ تمام حاضرین رونے لگے، سرکارِ دو
عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عبدالرحمن بن عوف کی آنکھیں اگرچہ اشکبار نہ ہوئیں مگر ان کا دل رو رہا ہے۔(المطالب العالبۃ بن حجر
العسقلانی، کتاب المناقب، الحدیث 3978، ج8، ص 406)
حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ
سے مروی ہے کہ جب سجدہ سبحان پڑھو تو سجدے میں جلدی نہ کرو، یہاں تک کہ رو لو، اگر کسی کی آنکھ نہ روئے تو اس کا دل رونا چاہئے۔"(
التفسیر الکبیر للرازی، مریم، تحت الآیۃ 58، جلد 7 ، صفحہ 551)
اور دل کے رونے سے مراد اس کا غم
اور خوف کی کیفیت میں مبتلا ہونا ہے۔
اللہ عزوجل کا فرمانِ عالیشان:"اور پتھروں
میں تو کچھ وہ ہیں جن سے ندیاں بہہ نکلتی ہیں"(پ1، البقرہ 74)کی تفسیر میں
منقول ہے کہ یہاں زیادہ رونے والی آنکھ مراد ہے۔
حضرت سیّدنا ثابت بنانی قدس سرہ النورانی فرماتے
ہیں:میں نے خواب میں دیکھا گویا کہ میں بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوں اور قرآن کریم
کی تلاوت کر رہا ہوں، جب میں پڑھنے سے
فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے استفسار فرمایا:"یہ تو محض قرآن کریم
کی تلاوت تھی، رونا کہاں ہے؟(تاریخَ مدینہ
دمشق، الرقم 8235، یزید بن ابان الرقاشی جلد 65، صفحہ 84، قول یزید الرقاشی)
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، حضرت عمر
فاروق رضی اللہ عنہ نے یہ آیت"اِنَّ عَذَابَ
رَبِّکَ لَوَاقِعُ"(پ27، الطور: 7)تلاوت
فرمائی تو آپ کا سانس پھول گیا اور اس کی
وجہ سے بیس دن تک بار بار یہی کیفیت بنتی رہی۔(کنز العمال، کتاب الفضائل، فضائل الصحابۃ، فضائل الفاروق رضی
اللہ عنہ 264/6 ، الجزء الحا دی عشر ، الحدیث 35827)
ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک نو
جو ان کے پاس سے گزرے ، وہ نوجوان یہ آیت
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَکَانَتْ وَرْدَۃً کَالدِّھَانِ۔(پ27، الرحمن: 37) پڑھ رہا تھا، آپ وہیں رک گئے اور دیکھا کہ اس نوجوان پر کپکپی
طاری ہو گئی اور آنسوؤں نے اس کا گلا بند کر دیا، وہ روتا رہا اور یہی کہتا رہا، اس دن میری خرابی ہوگی، جس دن آسمان پھٹ جائے گا، سیّد المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نوجوان
سے فرمایا:"اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، تیرے رونے کی وجہ سے فرشتے بھی روئے ہیں۔(
درمنثور، الرحمن، تحت الآیۃ37، 7/703)
اس سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی
وہ آیات جن میں اللہ تعالی کے عذاب کا ذکر ہے، ان کی تلاوت کرتے وقت اللہ تعالی کے عذاب سے ڈر
جانا ہمارے بزرگانِ دین کا طریقہ ہے، لہذا
ہمیں بھی چاہئے کہ ایسی آیات کی تلاوت کرتے وقت اپنے دل میں اللہ تعالی کے عذاب کا
خوف پیدا کریں اور خود کو عذابِ الہی سے ڈرائیں۔
اللہ عزوجل ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
بجاہ نبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ترجمہ کنز الایمان:"اور وہ لوگ ٹھوڑی کے بل گر گئے، روتے ہوئے اور ان کی خشوع میں اضافہ ہوا۔"
(پ15، الاسراء:109)
تلاوت قرآن کے وقت رونا مستحب
ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے
ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:وہ شخص جہنم میں داخل نہیں
ہوگا، جو اللہ کے خوف کی وجہ سے روتا ہے۔(ترمذی
فی الجہا د، احمد 10565/3، نسائی 3108 ، ابنِ ماجہ، حاکم4/260)
اس حوالے سے تین فرامینِ مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم ملاحظہ ہوں:
(1) قرآن غم کے ساتھ نازل ہوا ، لہذا
جب تم اس کی قراءت کرو تو غم ظاہر کرو۔"(مجمع
الزوائد، کتاب التفسیر، باب القراءۃ بالحزن، الحدیث: 11694، ج7، ص351، مفھوماً)
(2)"قرآن پڑھو اور روؤ، اگر تمہیں رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت بنا لو۔"(
سنن ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلوۃ والسنۃ
فیھا، باب فی حسن الصوت با القرآن،الحدیث
1337،ج2، ص129، تبغيراً)
(3) لوگوں میں سب سے اچھی آواز سے قرآن پڑھنے والا وہ شخص ہے کہ جسے تم جب قرآن پڑھتے سنو تو محسوس کرو کہ وہ اللہ تعالی سے ڈر رہا ہے۔"(سنن
ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلوۃ۔۔الخ، باب فی حسن الصوت بالقرآن، الحدیث 1339، ج2،
ص135، مفھوماً)
میں ادب قرآن کا ہر حال میں کرتار ہوں
ہر گھڑی اے میرے مولا تجھ سے میں ڈرتا رہوں
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
کسی آیت کی تلاوت فرماتے تو آپ کی ہچکی بندھ جاتی اور کئیں دن آپ گھر میں پڑے رہتے، آپ کی عیادت کی جاتی تو لوگ آپ کو مریض گمان کرنے لگ جاتے۔"(اخرجہ الامام
احمد بن حنبل فی الزھد:126)
حضرت سیدنا یحییٰ بن فضل انیسی علیہ رحمۃ اللہ القوی سے مروی ہے کہ حضرت سیّدنا
محمد بن منکدر رحمۃ اللہ علیہ ایک رات
نماز پڑھتے پڑھتے رونے لگے اور اس قدر روئےکہ گھر والے گبھرا گئے، انہوں نے رونے کی وجہ پوچھی تو آپ نے کوئی جواب نہ
دیا، بلکہ مزید رونے لگے، گھر والوں نے حضرت سیّدنا ابو حازم رحمۃ اللہ علیہ کو بلوا کر سارا واقعہ عرض کیا، آپ نے انہیں روتے دیکھ کر پوچھا"اے بھائی! کس چیز نے تمہیں رُلایا کہ تم نے گھر
والوں کو بھی پریشان کر دیا، کسی بیماری کے
سبب رو رہے ہیں یا کوئی اور وجہ ہے؟ حضرت سیّدنا محمد بن منکدر رحمۃ اللہ علیہ نے
فرمایا :"ایک آیتِ مقدسہ میری نظر سے گزری"، پوچھا" کون سی آیت؟ فرمایا: اللہ تعالی
ارشاد فرماتا ہے" ترجمہ کنز الایمان: انہیں اللہ کی طرف سے وہ بات ظاہر
ہوئی، جو ان کے خیال میں نہ تھی۔"(پ
24، الزمر:47)
یہ سن کرحضرت سیدنا ابو حازم رحمۃ
اللہ علیہ بھی رونے لگے اور بہت زیادہ روئے، گھر والوں میں سے کسی نے کہا: ہم نے
آپ کو اس لئے بلایا تھا کہ آپ انہیں اس کیفیت سے نکالیں، لیکن آپ نے تو اس میں مزید اضافہ کر دیا، آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اہلِ خانہ کو اپنے اور ان
کے رونے کا سبب بتا دیا۔(اللہ والوں کی باتیں، ج3، ص215)
حضرت سیدنا حضرمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی خوش الحان
قاری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی بارگاہِ عالیہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی تو حضرت سیدنا عبد الرحمن رضی اللہ عنہ کے علاوہ تمام حاضرین رونے لگے، سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا: عبدالرحمن بن عوف کی آنکھیں اگرچہ اشکبار نہ ہوئیں مگر ان کا دل رو رہا ہے۔(المطالب العالبۃ بن حجر
العسقلانی، کتاب المناقب، الحدیث 3978، ج8، ص 406)
منقول ہے کہ حضرت سیّدنا ابراہیم علیہ
رحمۃ اللہ القوی جب یہ ارشادِ ربّانی:
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ۔(پ 30، الانشقاق:1)
ترجمہ کنزالایمان: جب آسمان شق ہو۔
سنتے تو بے چین ہو جاتے، یہاں تک
کہ آپ کے جوڑ تھرتھرانے لگتے۔(احیاء العلوم، ج4، ص519)
بتکلف رونے کا طریقہ یہ ہے کہ دل میں غم کو حاضر کرے
کہ اس سے رونا پیدا ہوتا ہے، حقیقت میں
پسندیدہ حالت وہی ہے کہ جو اللہ تعالی بندہ مؤمن کو قرآن کی آیات سمجھ لینے کی
توفیق عطا فرماتا ہے، قرآن پاک کی تلاوت کا مقصد یہی ہے کہ دل پر یہ احوال پیش آئیں
اور اس پر عمل کیا جائے۔ اللہ عزوجل ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
تنبیہ:
سب خو بیاں اللہ عزوجل کے لئے، جس نے اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کے
ذریعے بندوں پر احسان فرمایا، قرآن پاک کی
شان بیان کرتے ہوئے اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
باطل کو اس کی طرف راہ نہیں، نہ اس کے آگے سے، نہ اس کے پیچھے سے، اتارا ہوا ہے، حکمت والے سب خوبیوں سرا ہے۔"(احیاء العلوم مترجم، جلد اول ، صفحہ
نمبر 821)
ارشادِ باری تعالیٰ ہے!
اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا
ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ
لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ (پ 21، سجدہ:15)
ترجمہ کنز الایمان:ہماری آیتوں پرو ہی ایمان لاتے ہیں کہ جب وہ انہیں یا
دلائی جاتی ہیں، سجدہ میں گر جاتے ہیں اور
اپنے ربّ کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے۔"( احیاء
العلوم، جلد اوّل، صفحہ نمبر837)
فرمانِ مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم:
مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا:" قرآن پڑھو اور روؤ، اگر
تمہیں رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت بنا لو۔
ایک روایت میں ہے:"جو شخص
قرآن کو اچھی آواز میں نہیں پڑھتا، وہ ہم میں سے نہیں۔"(احیاء العلوم، جلد اوّل، صفحہ نمبر836)
بزرگوں کے اقوال :
٭ حضرت سیدنا صالح فری علیہ رحمۃ
اللہ الوالی فرماتے ہیں:"میں نے خواب
میں حضور
صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے قرآن پاک کی تلاوت
کی تو آپ نے استفسار فرمایا: اے صا لح!یہ
تلاوت قرآن ہے تو رونا کہاں ہے۔"
٭ حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس
رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:" جب تم اللہ کے لئے آیتِ سجدہ تلاوت کرو تو سجدہ کرنے میں جلد ی نہ کرو، یہاں تک
کہ رونے لگو، اگر تم میں سے کسی کی آنکھ نہ روئے تو اس کے دل
کو رونا چاہئے۔"
رونے والی آنکھیں مانگو رونا سب
کا کام نہیں
ذکرِ محبت عام ہے لیکن سوزِ محبت عام نہیں
بتکلف رونے کا
طریقہ:
یہ کہ دل میں غم کو حاضر کر کے اس سے رونا پیدا ہوتا ہے، پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
قرآن غم کے ساتھ نازل ہوا لہذا جب تم اس کی قراءت کرو تو غم ظاہر کرو۔
غم کی کیفیت پیدا کرنے کا طریقہ:
یہ ہے کہ اس میں تنبیہات و وعیدات
اور عہد و پیمان کو یاد کرے۔
ارشاد ِباری تعالیٰ:
وَ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ یَبْكُوْنَ وَ
یَزِیْدُهُمْ خُشُوْعًا
(پ15، بنی اسرائیل، 109)
ترجمہ کنز الایمان: اور ٹھوڑی کے بل گرتے ہیں، روتے ہوئے اور یہ قرآن ان کے دل کا جھکنا بڑھاتا ہے ۔
(ا حیاء العلوم، جلد اول، صفحہ نمبر838)
واقعہ:
ایک روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا:" میرے سامنے
تلاوت کرو، عرض کی"میں آپ کے سامنے
کیا پڑھوں" آپ پر ہی تو قرآن اترا ہے، ارشاد فرمایا:"میں چاہتا ہوں کہ دوسرے سے
سنو " چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ تلاوت کرتے رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی چشمانِ مبارک سے آنسو بہتے رہے۔
(ا حیاءالعلوم، جلد اول، صفحہ نمبر844)
حضرت سیّدنا عکرمہ بن ابی جہل رضی
اللہ عنہ جب قرآن پاک کھولتے تو ان پر غشی
طاری ہو جاتی تھی اور فرماتے" یہ
میرے ربّ کا کلام ہے، یہ میرے ربّ کا کلام
ہے۔"(احیاء العلوم، جلد اول، صفحہ نمبر848)
جو شخص خوف خدا عزوجل سے روتا ہے،
وہ ہرگز جہنم میں داخل نہیں ہوگا، جس طرح دودھ دوبارہ تھنوں میں واپس نہیں جاتا
۔(مصنف ابن شیبہ ج4، ص570، حدیث62،
دارالفکر بیروت)
حضرت سیدنا یحییٰ
علی نبینا و علیہ الصلوۃ والسلام کا خوفِ خدا عزوجل:
حضرت سیدنا یحییٰ علیہ السلام جب
نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو خوف خدا عزوجل سے اس قدر روتے کہ درخت اور مٹی کے ڈھیلے بھی ساتھ رونے لگتے، حتٰی کہ آپ علیہ السلام کے
والدِ ماجد حضرت سیّدنا زکریا علیہ السلام بھی آپ علیہ السلام کو دیکھ کر رونے
لگتے، یہاں تک یہ بے ہوش ہو جاتے ، آپ علیہ السلام اسی طرح مسلسل آنسو بہاتے رہتے،
یہاں تک کہ ان مسلسل بہنے والے آنسوؤں کے سبب آپ علیہ السلام کے رخسار مبارک پرزخم
ہوگئے۔
یہ دیکھ کر آپ علیہ السلام کی
والدہ ماجدہ نے آپ علیہ السلام کے رخساروں پر اُونی پٹیاں چپٹا دیں، اس کے باوجود جب آپ علیہ السلام دوبارہ نماز کے
لئے کھڑے ہوتے تو پھر رونا شروع کر دیتے، جس کے نتیجے میں وہ اُونی پٹیاں بھیگ جاتیں، جب آپ علیہ السلام کی والدہ انہیں خشک کرنے کے
لئے نچوڑ تیں اور آپ علیہ السلام اپنے
آنسؤوں کے پانی کو اپنی والدہ کے بازو پر گرتا ہوا دیکھتے تو بارگاہِ الٰہی عزوجل میں اس طرح عرض کرتے:
"اے اللہ عزوجل یہ میرے آنسو
ہیں، یہ میری ماں ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، جبکہ تو سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے۔"( ماخوذ از احیاء العلوم
الدین، ج4، ص225، دار صادر بیروت)
حضرت سیدنا عمر رضی
اللہ عنہ اورحشیتِ الہی عزوجل:
حضرت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب
قرآن مجید کی کوئی آیت سنتے تو خوفِ خدا
عزوجل سے بے ہوش ہو جاتے، ایک دن ایک تنکا
ہاتھ میں لے کر فرمایا:
"کاش! میں تنکا ہوتا، کوئی قابلِ ذکر چیز نہ ہوتا، کا ش میری ماں نہ جنتی، خوفِ خدا عزوجل سے آپ رضی اللہ عنہ اتنا
رویا کرتے تھے کہ آپ رضی اللہ عنہ کے چہرے پر آنسوؤں کے بہنے کی وجہ سے دو سیاہ نشان پڑ گئے تھے۔( مکاشفۃ القلوب، ص12، دارالکتب العلمیہ بیروت)
تفسیر آیت 83 سورۃ المائدہ: وَ
اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ (پ7، المائدہ: 83)
ترجمہ کنز الایمان: اور جب سنتے ہیں وہ جو رسول کی
طرف اترا۔
جب حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے صحابہ کرام رضی
اللہ عنھم نجاشی کے دربار میں جمع تھے اور
مشرکینِ مکہ کا وفد بھی وہاں موجود تھا تو
اس وقت نجاشی نے حضرت جعفر طیار رضی اللہ عنہ سے عرض کی:کیا آپ رضی اللہ
عنہ کی کتاب میں حضرت مریم رضی اللہ
عنہا کا ذکر ہے؟
حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:" قرآن پاک میں ایک مکمل سورت
حضرت مریم رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے، پھر سورۃ مریم اور سورۃ طٰہ کی چند آیات تلاوت فرمائیں، تو نجاشی کی آنکھوں سے سیلِ اشک رواں ہوگیا، اسی طرح جب پھر حبشہ کا وفد سرکارِ دو عالم صلی
اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جس
میں70 آدمی تھے اور تاجدارِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے سورۃ یٰسین
کی تلاوت فرمائی تو اسے سن کر وہ لوگ بھی زارو قطار رونے لگے، اس آیت میں ان واقعات کی طرف اشارہ ہے۔(مدارک، المائدہ، تحت الآیۃ :83،
ص299)
حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا:"یہ قرآن غم کے ساتھ نازل ہوا تھا، جب تم اسے
پڑھو تو روؤ اور اگر رو نہ سکوتو رونے کی شکل بنا لو۔"(ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلوۃ والسنۃ فیھا، باب فی حسن الصوت با لقرآن ، 129/2 ، الحدیث 1337)
قرآنِ مجید بے مثال اور جامع کتاب ہے، یہ ایسا سمندر ہے
جس کے روحانی، جسمانی، ظاہری و باطنی فوائد کا احاطہ محال ہے۔ اس کی ان گنت خصوصیات
میں سے یہ بھی ہے کہ قرآن مجید میں سوز و گداز ہے بغیر سوچے سمجھے پڑھیں تب بھی
تڑپا دیتا ہے۔
اللہ پاک فرماتا ہے: تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ
الدَّمْعِ ترجمہ کنزالایمان: تو ان کی آنکھیں دیکھو کہ آنسوؤں سے ابل رہی ہیں
۔ (پ ۷،المائدہ:٨٣)
(تفسیر نعیمی پارہ ٩،الاعراف تحت الآیۃ : ١۴۵ ، ٩/٢٠٩ )
دورانِ تلاوت رونے کا حکم:
قرآن مجید پڑھتے ہوئے رونا "مستحب" ہے۔(احیاء
العلوم ج١،ص٨٣٦)
تلاوت میں رونے کی فضیلت وترغیب:
اس کی فضیلت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ یہ انبیاء کرام علیھم السلام کا طریقہ ہے اللہ تبارک وتعالٰی انبیاء کرام علیھم السلام کا شعار بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے: ترجمۂ کنزالایمان:"جب ان کے سامنے رحمٰن کی آیتیں پڑھی جاتیں
گِر پڑتے سجدہ کرتے اور روتے۔
(پ ١٦، مریم : ۵٨)
نیز متعدد احادیث مبارکہ میں بھی اس کی ترغیب ہے۔
ایک جگہ فرمایا: جب تم اسے پڑھو تو روؤ۔
(سنن ابن ماجہ،کتاب اقامۃ الصلوة والسنّہ فیہا
ج٢،ص١٢٩،حدیث١٣٣٧)
یہ اللّہ تعالی ٰکے جلیل القدر بندوں کا طریقہ ہے کہ بلند مراتب
پر پہنچنے کے باوجود بھی ان کے دل کی کیفیات یہ ہوتی ہیں کہ جب ان کے سامنے کلامِ
الٰہی پڑھا جاتا ہے تو وہ رونے لگتے ہیں۔
(تفسیرِ صراط الجنان ج٣،ص١٢)
ترغیب و حصول برکت کے لئے چند واقعات ملاحظہ فرمائیے۔
1) سرکارِ اقدسﷺ کا دورانِ تلاوت رونے کا
واقعہ
ایک روز حضور نبئ کریم ﷺ نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: "میرے
سامنے تلاوت کرو، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ تلاوت کرتے رہے اور حضور ﷺ کی چشمانِ
مبارک سے آنسو بہتے رہے"۔
(ماخوذ از صحیح البخاری،کتاب
فضائل القرآن باب البکاء ج٢،ص۴١٨،حدیث۵٠۵۵) 2) سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکا قراءت میں رونے کا واقعہ
حضرت محمّد بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: " میں نے ایک صبح دیکھا
کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا چاشت کی نماز کے دوران اس آیتِ مبارکہ ترجمۂ کنزلایمان: "تو اللہ نے
ہم پر احسان کیا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا" (پ ٢٧، الطور:٢٧) کی بار بار تلاوت کرکے روئے جارہی ہیں میں
فراغت کے انتظار میں کھڑے کھڑے تھک گیا مگر آپ اسی حالت میں رہیں یہاں تک کہ میں
بازار چلا گیا پس جب واپس آکر دیکھا تو ابھی بھی آپ رضی اللہ عنہا مسلسل وہی آیت
مبارکہ پڑھ کر روئے جارہی ہیں"۔
(احیاء العلوم ج ۵،ص٣٧۴)
3)امام اعظم علیہ الرحمہ کا تلاوت کے
دوران رونے کا واقعہ
حضرت قاسم بن معن رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
" ایک رات امام اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ اس آیت ترجمہ کنزالایمان:"بلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت
نہایت کڑی اور سخت کڑی"(پ٢٧، القمر:۴٦)کو
طلوعِ فجر تک دہراتے رہے اور روتے رہے"۔
(کتاب اللہ کی باتیں، ص٣٣٦)
4) تلاوت میں رونے کے سبب بینائی جاتی رہی
حضرتِ سیّدنا علاء علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: "میری ایک
چچا زاد بہن تھی جو بہت عبادت کرنے والی اور بکثرت تلاوت کرنے والی تھی جب وہ ایسی
آیت پر پہنچتیں جس میں جہنّم کا تذکرہ ہوتا تو وہ بے اختیار رونے لگتی یہاں تک کہ
مسلسل گریہ وزاری کے سبب ان کی بینائی چلی گئ"۔
(احیاء العلوم ج۵، ص٣٨۵)
سبحان اللہ! یہ نفوسِ قدسیہ کس طرح ظاہری آداب بجالاتے
ہوئے باطنی خشوع و رقّتِ قلبی کے ساتھ تلاوتِ قرآن کیا کرتے۔ اللّہﷻ ان کے طفیل ہمیں
خوب خوب تلاوت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے اور اس میں سوز و گداز کی سعادت بھی
بخشے۔
عطا کر مجھے ایسی
رقّت خدایا
کروں روتے روتے
تلاوت خدایا
آمین بجاہ النّبیّ الامین ﷺ
Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters from Slough Kabinah
(London Region, UK)
Under the
supervision of Dawat-e-Islami, a Madani
Mashwarah of responsible Islamic sisters from Slough Kabinah (London Region, UK) was conducted in previous days.
Division Nigran Islamic sisters had the
privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Nigran Islamic sister (Slough Kabinah) analysed the
Kaarkardagi
(performance) of
the attendees
(Islamic sisters),
did their Tarbiyyah and appreciated over the outstanding performance.
Furthermore, she gave them the mindset of improving the religious activities.
Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters conducted in Bradford
Region, UK via Skype
Under the supervision
of Dawat-e-Islami, a Madani
Mashwarah of responsible Islamic sisters was conducted in Bradford Region, UK in previous days via Skype.
Kabinah Mashawarat Nigran Islamic sister (Bradford Short Courses Region) had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Region
responsible Islamic sister (Bradford Short Courses) analysed the
Kaarkardagi (performance)
of
the attendees
(Islamic sisters),
did their Tarbiyyah and had a discussion on the way of improving the links of
courses.