شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں مئی 2021ء کی پہلی پیر شریف کو اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 141 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 68 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 9 اسلامی بہنوں نے ایام قفل منانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء  کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مونتقادہ (Montcada)، ترینیتات (Trinitat)، بئیر امات (Virrei Amaat) اور کورنییا (Cornella) وغیرہ شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”علمِ دین کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


فیصل آباد ریجن میں اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ماہ اپریل 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 1 ہزار 7

اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 247

ماہ میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 385

انفرادی کوشش سے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن ماہ اپریل 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 980

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 534

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 846

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد : 650

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 369

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 463

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 33 ہزار 9

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 199

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسط تعداد: 86 ہزار 374

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 8 ہزار 184


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ  میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam) اور دينحگ (Den Haag) کی تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈچ (Dutch) میں ”قبر کا عذاب“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں آخرت کی تیاری کرنےکا ذہن دیا نیز ماہ رمضان کے آخری دنوں میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands) اور ایسٹ برمنگھم(East Birmingham) کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 704 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان المبارک1442ھ میں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands ) میں 5 مقامات پر کورس ”فیضانِ تلاوت قراٰن “ کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 226 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ تھا۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ ہوا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن  کے علاقے ٹوٹنگ(Tooting) میں فون کے ذریعے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 4اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے شہرچشم (Chesham)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 40اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے شہر سینڈول اور بلیک کنٹری(Sandwell and Black Country) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن  سلاؤ (Slough) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سلاؤ کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔ 


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں بریڈفورڈ شارٹ کورسز ریجن کی کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بریڈفورڈ شارٹ کورسز ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کس طریقے سے کورسز کے لنکس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اس حوالے سے مشاورت کی۔