دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ایسٹ لندن کابینہ میں 3دن پر مشتمل ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان قراٰن و حدیث کی روشنی میں ،زکوۃ کی حکمت ،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے ،زکوۃ نکالنے کا طریقہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر چشم ( Chesham)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز (West Midlands)کابینہ میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ اور بلیک کنٹری کابینہ  کے مختلف علاقوں ساؤتھ، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم اور کوونٹری سینڈول، اسٹوک، بلیک کنٹری (North, East, Central, South Birmingham and Coventry Sandwell, Stoke, Black Country )میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 623 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” سفر معراج اور نماز کی اہمیت“ کے موضوع پرسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) کابینہ میں 16 مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش539 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم (Birmingham)ریجن میں شعبہ فائننس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ویسٹ یورکشائر کے علاقے بریڈ فورڈ(Bradford) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 120 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ” اپنی اصلاح کیسے کریں “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء اورنگی کابینہ ابنِ مصطفےٰ ان بینکویٹ،پلاٹ نمبرL-S-34 ،سیکٹر 13،بلاک Dاورنگی ٹاؤن کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سیمینار میں مفتی جمیل عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔

زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر کے علاقے اسٹاکٹن آن ٹیز، مڈلز برو اور نیو کاسل ( Stockton on Tees, Middlesbrough and New Castle )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 15 اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن کےشہر  گلاسگو اور ایڈنبرگ(Glasgow and Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 124 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں (Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, Wakefield, Heckmondwike, Ravensthorpe, Westtown, Batley, Saviletown, Witikerbatley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 941 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام لندن ریجن کے شہر ہنسلو(Hounslow) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔