دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ٹوٹنگ(Tooting)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل( Govanhill ) اور پولک شیلڈز( Pollockshields)میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں 5 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ2021ء کے آخری ہفتے آئر لینڈ ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے اولڈہم ڈویژن(Oldham Division) میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے کے دینی و دنیاوی فوائد، علم دین کے فضائل اور پیر و مرشد کی برکتوں کے متعلق نکات دئیے نیز باقاعدگی سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کے مانچسٹر ریجن میں تین دن پر مشتمل ”کفن دفن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ سکھایا اور پانی کے اسراف سے بچنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن کے زیر اہتمام 27 مارچ 2021ء کو ملیر کابینہ میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر کے بالمقابل مدنی حلقہ ہوا ۔

مدنی حلقے میں ملیر کورٹ کے ذیلی نگران نےشب براءت کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیاجبکہ سابق جوڈیشنل مجسٹریٹ کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ (رپورٹ: ایڈوکیٹ محمد صہیب عطاری، شعبہ رابطہ برائے وکلاء)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر  ریجن کے علاقے بلیکبرن(Blackburn) اور پریسٹن (Preston) ڈویژن اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ”فکر آخرت اور آسان نیکیوں “کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے متعلق نکات بیان کئے نیزاسلامی بہنوں نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور ہر ماہ ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے شہر برٹن( Burton)اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے کی مانچسٹر (Manchester)ریجن میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشنز کے اہداف کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی نیز کفن دفن اجتماعات میں دعوت اسلامی کو ڈونیشنز دینے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ بستی ملوک کے ناظم الامور محمد ناصر قادری نے سابق صوبائی جیل خانہ جات جناب زوار حسین وڑائچ سے ان کے آفس ملاقات کی۔ محمد ناصر قادری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ بستی ملوک آنے کی دعوت دی۔ زوار حسین وڑائچ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سراہا اور فیضان مدینہ آنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس ملاقات میں قاری کاشف عطاری اور حاجی اللہ بخش قادری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ: محمد اسلم قادری، مجلس رابطہ بستی ملوک)


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آئر لینڈ میں ”فیضان شب برات کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے 15شعبان کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نفلی روزوں اور نفلی عبادت کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لندن سلاؤ کابینہ کے شہر ریڈنگ(Reading) میں”فیضان شب برات کورس “ کا انعقاد کیا گیاجس میں 42اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے 15شعبان کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نفلی روزوں اور نفلی عبادت کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔