دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیراہتمام مارچ 2021ءکے آخری ہفتے  میں اٹلی کی ڈویژن میلان میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں گلراتے (Gallarate ) اور کاراتے( Carate) شامل ہیں ۔ان اجتماعات میں50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہنوں ”فیضان نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی اہمیت اور نماز کی فضیلت پر اہم نکات پیش کئےنیز اپنے شب و روز رسالہ نیک اعمال کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا ۔


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مارچ 2021 ء بروز ہفتہ رکن شورٰی حاجی عبدالحبیب عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ فیضان آن لائن اکیڈمی کے Professional Teachers کی تربیت کی۔ اس دوران تدریس کی احتیاطیں بیان فرماتے ہوئے انکے سوالات کے جوابات دئیے۔

سیشن کے اختتام پر رکن شورٰی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی، آئی ٹی منیجر یونس عطاری اور کراچی ریجن ذمہ دار تبریز عطاری مدنی کے ساتھ مدنی مشورہ بھی فرمایا۔

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے سکھر میں رکن شورٰی ایاز عطاری کے مشورے میں شرکت کی نیز فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کے حوالے سے ہمدرد سوسائٹی میں جگہ کا وزٹ کیا۔رکن شوری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کے حوالے سے دعائے خیر فرمائی۔


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف  ہے جس سے نہ صرف مسلمانوں کو فائدہ ہورہا ہے بلکہ کئی ممالک میں غیر مسلم بھی دعوتِ اسلامی کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں اور مبلغین دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں سے وہ اسلام قبول کرتے ہیں اور ان نو مسلم کےلئے اسلامی تربیت کا اہتمام بھی کیا جاتاہے۔

گزشتہ دنوں الحمدللہ پرتگال لسبن میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کر لیا جن کا اسلامی نام محمد احمد رکھا گیا ۔ (رپورٹ:سید احسن عطاری مجلس بیرون ملک )

 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کے آخری ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن ( Sweden)میں ون ڈے سیشن بنام ”فیضانِ شب برات کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ سطح پر شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان المعظم کی اہمیت و فضیلت، صحابہ کرام علیہم الرضوان کا انداز ، ماہ شعبان المعظم میں استقبالِ رمضان کی تیاری اور شب برات کی عظمت و فضیلت جیسی معلومات بیان کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  مارچ 2021ء کے آخری ہفتے میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”استقامت کامیابی کا راز ہے“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ 63 نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزانے اور اس کے ذریعے روزانہ اپنا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء  کےآخری ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona)کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، بئیر امات (Virrei Amat)، لا سالوت (La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat)، سانتا کلوما (Santa Coloma)، بیسوس (Besós)، سانت کرست (Sant Crist)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور مونتقادہ (Montcada) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 316 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”معاف کرنے کے فضائل اورظلم کا انجام“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء کےآخری ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں ”فیضان شب برات کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش113 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان اور شب قدر کی فضائل بیان کئے نیزاپنی زندگی نیکیوں میں گزارنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام29 مارچ 2021ء کو اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا اسٹال لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے17 تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ15 اسلامی بہنوں کی کاٹ بھی کی گئی۔ اسلامی بہنوں کو اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مارچ 2021ء کو مانسہرہ پریس کلب میں صحافی اجتماع ہوا جس میں سینئر صحافی و عہدیداران سمیت میڈیا سے  وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا۔صحافیوں نے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر ”گرین پاکستان مہم“ کا حصہ بنتے ہوئے پریس کلب میں پودے بھی لگائے۔ اس موقع پر رکن مجلس و رکن لاہور یجن محمد عثمان عطاری بھی ساتھ موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن  گلاسگو اور ایڈنبرگ(Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش171 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پرسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کے ڈویژن ولزڈن گرین (Willesden Green)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھاتے ہوئے کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ دعوت اسلامی کے کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا بھی ذہن دیا۔