
دعوت اسلامی کا شعبہ تعلیم
کے تحت چیچہ وطنی میں 30مارچ 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ زون اور اراکین
کابینہ ساہیوال نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار سید عاصم
عطاری نے رمضان عطیات، استقبال رمضان اجتماعات اور تعلیمی اداروں میں سحری
اجتماعات کروانے
کے حوالے سے گفتگو کی۔ریجن ذمہ دار نے تعلیمی اداروں میں مثبت انداز میں کیسے کام
کیا جائے اس حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد حیدر عطاری، رکن زون ساہیوال شعبہ تعلیم)
.jpeg)
دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ
کے تحت26مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو محمد خان میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔
نگران ریجن حیدر آباد
شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ اشرف عطاری مدنی نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات، طبی علاج
اور خیر خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اورشعبےکے نظام
کو مزید مضبوط بنانے پر مدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)
.jpg)
جامعۃ المدینہ کے زیر
اہتمام ہونے والےتدریسی کورس کے طلبہ کے
لئے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد
کیا گیا جس میں 9 مقامات ( کراچی،
حیدر آباد، اسلام آباد، لاہور، گجرات ، گجرانوالہ ،اوکاڑہ،ملتان، فیصل آباد) سے بذریعہ
ویڈیو لنک 735 طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
تربیتی نشست میں نگران
مجلس جامعۃ المدینہ مولانا محمد ظفر عطاری مدنی ، نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی، معاون نگران تعلیمی امور
مولانا اعظم مدنی، نگران شعبہ عربی تکلم مولانا شاہدعطاری مدنی اور مولانا محمد
عرفان حفیظ عطاری مدنی نےمختلف موضوعات پر وقتاً فوقتاً بیانات کئے اور
نئے اساتذہ ٔکرام کومختلف تدریسی اور تنظیمی امور پر تربیت دی ۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز)
پاکستان)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
26 مارچ 2021ء کو ایبٹ آباد خیبر پختونخواہ
پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن لاہور میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
محمد عثمان عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی
و فلاحی کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے آگاہ
کیا۔ اس موقع صدر پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری پریس کلب سردار شفیق، سینئر صحافی جمیل احمد اور سینئر صحافی حفیظ
قریشی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
26 مارچ 2021ء کو حویلیاں خیبر پختونخواہ
پریس کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سینئر صحافی و عہدیداران سمیت میڈیا
سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
رکن ریجن لاہور میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی محمد
عثمان عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے آگاہ
کیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی قادر بخش اور جنرل سیکرٹری نثار احمد خاکساربھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)

دعوتِ اسلامی بہنوں کےتحت گزشتہ دنوں دینی کاموں
کےحوالےسے کوئٹہ کے مختلف مقامات پر دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوتِ اسلامی بہنوں نے دینی حلقے میں
تربیت کے دوران نیک اعمال کے حوالے سے اسلامی بہنوں کومعلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو شجرہ شریف کے اوراد پڑھائے مزید مسافر کی
نماز کےموضوع پر بیان کیا اور مسافر کی نماز کے اہم مسائل بھی بتائے نیز اجتماع پاک میں شرکت کرنےمدنی
مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ناظم آباد کابینہ میں اجتماع کاانعقادہواجس میں کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ
داراسلامی بہن نے نیک اعمال محاسبہ
کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا ذہن دیااور ایپلیکیشن
استعمال کاطریقہ بھی سمجھایا نیزاسلامی بہنوں کو اجتماع پاک
میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام اوکاڑہ میں ”گرین پاکستان مہم“ کا آغاز ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی رفیع
عطاری نے سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافت سے وابستہ افراد کے ساتھ مل کر پودے
لگائے۔
اس موقع پر رکن شوریٰ نے مدنی پھول بیان کرتے
ہوئے فرمایا کہ ماحول کو پاک صاف بنانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ہمیں اپنے بچوں کو
پاکیزہ ماحول فراہم کرنا ہے تو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔
اس موقع
پر میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد یار عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں ایک اہل ثروت
اسلامی بہن کے آفس میں اجتماع کاانعقادہواجس
میں7 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ ذمہ
داراسلامی بہن نے اولاد کی تربیت اور راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیااورادارے میں
پنک بکس رکھنےاور انہیں ماہانہ اجتماع میں
شرکت کی دعوت دی اور آفس میں درس کا سلسلہ کرنےکاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی
نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ
ہواجس میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کی کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے جم
لیڈی انسٹرکٹراور لیڈی ڈاکٹر کودعوت
ِاسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےاجتماعِ پاک میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ
سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت حیدرآباد ریجن کے لاڑکانہ زون میں اجتماع
کاانعقادہواجس میں 26 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
اصلاح ِاعمال
کی زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پر کرنے اور روزانہ رسالہ نیک
اعمال کےذریعہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں پیش کی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ
کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں
40 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں بہتری کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور پابندی سے جدول فارم
فل کرکےجمع کروانےاور نئے مدارس کھولنےکےحوالےسے اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے نیزاجتماع
میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں
کااظہارکیا۔