دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے کھارادر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ”معاف کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حسنِ اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گوادر زون لسبیلہ کابینہ کے ڈویژن بیلہ میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون مشاورت اور لسبیلہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسات کو ٹیسٹ مجلس سے تدریسی امتحان پاس کرنے اور آن لائن کورسز میں داخلہ لینےکا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  واہ کینٹ زون بستی ڈویژن کی کوہستان اینکلیو کالونی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کی اہمیت کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز زکوٰة دینے کے فضائل اور نہ دینے کی وعیدیں بھی بیان کیں۔دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی خدمات کا ذکر کیا اور زکوٰة ،صدقات و فطرہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئے جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران، ڈویژن نگرا ن اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف بروقت مکمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا ریجن نگران ،پاکستان نگران، کراچی ریجن نگران ،ادارتی شعبہ ذمہ داران اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کورس فیضانِ تلاوت ِ قراٰن کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور 20 دن اور 30 دن کے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا شیڈول بنایا۔ شعبہ تعلیم میں اس کورس کی ترکیب کیسے ہو اس پر بات چیت کی گئی، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ گرلز میں یہ کورس کس طرح ہو اس پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک عمان  میں15 مقامات پر ون ڈے سیشن اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور سیشن و اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  بحرین میں 3 مقامات پر بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 41اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے ، نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


26 مارچ 2021ء کو میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن عارف عطاری اور نگران کابینہ حیدر آباد دانش عطاری نے ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف جنید خانزادہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے کتابیں تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ) 


میڈیا ڈیپاڑٹمنٹ آف دعو ت اسلامی کے زیر اہتمام 26 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سینئر صحافی میاں افتخار الحسن کے والد مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائیں کیں۔

میاں افتخار الحسن کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔ (رپورٹ: اسرار حسین عطاری، کارکردگی ذمہ دار میڈیاڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنین کے زیر اہتمام 31 مارچ 2021ء کو نیو کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نارتھ کراچی کابینہ میں قائم  مدارس المدینہ للبنین کے تمام مدرسین اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی قاری بغداد رضا عطاری نے ”استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدرس کا منصب ، طلباء کی تعلیم و اخلاقی تربیت کرنے ، ہر ہر بچے کو صاحب ترتیب نمازی بنانے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے عملی طور پرخود بھی اور ہر بچے کو وابستہ ہوکرنے، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کئے گئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورطلبہ کو بھی خوف خدا کا عامل بنانے کے حوالے مدنی پھول بیان کیا۔ (رپورٹ: قاری بغداد رضاعطاری، شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنین)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت 19 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی بھٹیاں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں خادمین اوراق مقدسہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد عمران عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے رمضان عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا اور مدنی پھول بیان کئے۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)