.jpeg)
مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مارچ 2021ء کو اسلام آباد زون، راولپنڈی سٹی کابینہ میں محمد
وقار عطاری ناظم اعلیٰ نے مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسین نے شرکت کی۔
ناظم اعلی ٰمحمد
وقار عطاری نے مدنی منوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیے اور
خود کفالت کے حوالے سے مدرسین کا ذہن سازی کی۔(رپورٹ: شعیب اشرف
نقشبندی ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈیگھیب )
.jpeg)
شعبۂ
تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مارچ 2021ء کو راولپنڈی اسلام آباد زون میں
واقع ہاسٹل سٹی نزد چک شہزاد پارک لین
اسلام آباد کے ذمہ دار پرنسپل (ریٹائرڈ) نذیر عطاری صاحب کے گھر میں میٹنگ کا
سلسلہ ہوا جس میں ہاسٹل سٹی میں دینی کاموں اور رمضان عطیات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ذمہ داران
دعوتِ اسلامی نے ہاسٹل سٹی کے مالک چوہدری
اخلاق مہربان سے ملاقات کی دعوت اسلامی کی خدمات اور عطیات و اخراجات کے حوالے سے آگاہی دی مزید ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ یاد رہے کہ ہاسٹل سٹی اسلام
آباد میں کم وبیش 40 ہاسٹلز ہیں۔ (سیماب
عطاری، شعبہ تعلیم راولپنڈی اسلام آباد زون)
سینٹرل اینڈ
ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل
اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اسلامی بہن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان ِتلاوت ِقراٰن کورس کے حوالے سے اہم مور پر کلام ہوا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں
کو اس کورس کے نکات سمجھائے گئے ۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ !” فیضانِ تلاوت کورس“ سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ اور نارتھ امریکہ میں 12 اپریل 2021ء سے شروع
ہوگا۔
نگران ِمجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری کا مختلف ٹیچرز و فیکلٹی ممبران کے درمیان بیان
.jpeg)
شعبۂ
تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی
اسلام آباد زون میں نگران مجلس شعبہ تعلیم
عبد الوہاب عطاری نے راولپنڈی سٹی کابینہ
(دارالمدینہ سکستھ روڈ) میں مختلف ٹیچرز و
فیکلٹی ممبران کے درمیان بیان فرمایا۔ دارالمدینہ ا سکول کے علاوہ پنجاب کالج
راولپنڈی ، اور دیگر اداروں سے بھی شخصیات
نے شرکت کی۔
اس موقع پر
شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف دینی کاموں بالخصوص اعتکاف اور مدنی عطیات کا بھرپور
ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: سیماب عطاری، شعبہ تعلیم راولپنڈی اسلام آباد زون1)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جرمنی( Germany) میں دو مقامات پربذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرینکفرٹ (Frankfurt) کوبلنز( Koblenz )اور اوفنباخ (Offenbach) کی کم
و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے” اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع
پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل کرنے ، موت کی تیاری کرنےاور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کے حوالے سے اہم
نکات پیش کئے۔
بیلجیم میں
بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام”فیضان شب برات کورس “کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم ( Belgium )میں
بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام”فیضان شب برات کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں
انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان اور شب قدر کی
فضائل بیان کئے نیز شب و روزنیکیوں میں
گزارنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
5 اپریل 2021ءسے یورپین یونین ریجن کے ملک
ڈنمارک( Denmark )اور بیلجیم (Belgium) میں آن لائن”رمضان کیسےگزاریں
کورس “ شروع ہو رہا ہے۔ اس کی مدت 8دن
ہو گی۔
اس کورس میں روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال
رمضان ،لیلۃ القدر کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع
مل سکے گا۔
داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنےملک کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمالیں۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
نے رسالہ”درود شریف کی برکتیں“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار 2 سو 93 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”درود شریف کی برکتیں“
پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”آمدِ رمضان“ کے
موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کی برکتیں لوٹنے کا ذہن دیا اور رمضان میں اچھے اچھے اعمال کے ساتھ دعوت اسلامی کے دینی
کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مدرس کورس و تجویدوقراءت اور امامت کورس کے طلباء و مدرسین کے درمیان معلم عمرہ مدنی حلقہ
.jpeg)
اٹلی کی ڈویژن
میلان کے علاقے بوستو ارسیزیومیں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کی ڈویژن میلان (Milan ) کے علاقے بوستو ارسیزیو(Busto Arsizio) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 11
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز
مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
.jpeg)
شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 26 مارچ 2021ء بروز جمعہ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر
عطاری مدنی نے مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین،معاونین ،برانچ ناظم اور زون ذمہ دار
کا مدنی مشورہ لیا۔