8 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ء کےآخری ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے کئی علاقوں میں ”فیضان شب
برات کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش113 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان اور شب قدر کی فضائل بیان کئے نیزاپنی
زندگی نیکیوں میں گزارنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا۔