بلاس پور کابينہ میں 2 مقامات پر اور ممبئی سینٹرل کی ماہم کابینہ میں تربيتی اجتماع کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےزیراہتمام گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن کے رائے پور زون بلاس پور کابينہ میں 2 مقامات پر اور ممبئی سینٹرل کی ماہم کابینہ میں تربيتی اجتماع
کاانعقاد ہوا جن میں 68 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالے
سے متعلق معلومات فراہم کیں نیز نیک اعمال رسالہ سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیااور
اجتماع پاک میں شرکت کرنے مدنی مذکرہ سننےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے
اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہند ممبئی ریجن پونے
زون ،ناسک اور یروڈہ کابينہ میں دینی حلقہ منعقد ہواجن میں 52 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
جن میں مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے ا
ور وضو کا طریقہ ، غسل کے مسائل ، نفل روزے و نفل عبادات کے فضائل بتائے۔ ان اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ گھر درس دینے ، مدنی
حلقے میں شرکت کرنے ، روزانہ کم از کم 313
مرتبہ درود شریف پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا گیا۔
کینیڈا کے شہر
کیلگری کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں کینیڈا کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیزرسالہ کارکردگی بڑھانے اور
سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے
سے کلام ہوا ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کےشہر مانٹریال میں بذریعہ
اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”درود شریف کی برکتیں“ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار142 اسلامی بہنوں نے رسالہ”درود
شریف کی برکتیں“پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
کینیڈا کے شہر سرے اور ریجینا میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر سرے ( Surrey) اور ریجینا(Regina) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ” اموات سے عبرت حاصل کیجئے“کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی موت کو یاد کرنے
اور نیک کام کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
کے شہر اوٹاوا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کینیڈا کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے”شب براءت“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کواپنی زندگی نیکیوں میں گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے
کی ترغیب دلائی۔
امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات
پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ
کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، برائٹن بیچ، فوسٹر ایوینیو،
اوقیانوس ایونیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, Bensonhurst Avenue) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 125 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے”معاف کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو معاف کرنے فضائل بتاتے ہوئے گھروں میں صدقہ بکس رکھنے نیز
اپنے صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار نیکی کی دعوت کے تربیتی حلقے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار نیکی کی دعوت کا تربیتی حلقہ منعقد ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت کے فضائل کے حوالے سے بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت میں حصہ لینے
اور دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی
ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے شہر
تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے ، گناہوں سے بچنے
اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب د لائی۔
کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں مقامی زبان میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مانٹریال
میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”شعبان کے فضائل “کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نفلی روزہ رکھنے اور نمازوں کی پابندی کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
کے شہر مانٹریال میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ڈویژن کی تمام مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز جو اسلامی بہنیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت نہیں کرپاتی ان کو اجتماع میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی اورڈونیشن
جمع کرنے کے اہداف دئیے۔