میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  18 مارچ 2021ء بروز جمعرات رکن مجلس و رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے روزنامہ جنگ اخبار کے سینئر صحافی تجمل گرمانی سے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ (اسرار حسین عطاری ۔ کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


شعبہ ٔ تعلیم دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام ولی خان یونیورسٹی مردان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سیدو شریف میڈیکل کالج، سوات اور دیگر تعلیمی اداروں کے کوالیفائیڈ پرسنز نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری صاحب نے دینی کاموں کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور 26٫27,28 مارچ کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم پشاور زون، لاہور ریجن)


دعوت اسلامی کے شعبے دار الافتاء اہلسنت کے زير اہتمام  19 مارچ 2021ء بروز جمعہ ڈیفنس فیز 7 فیضان اسلام مسجد میں احکام زکوٰۃ کے موضوع پر تربیتی سیشن ہوا جس میں مفتی محمد حسان عطاری المدنی نے زکوٰۃ کے احکام پر تربیت فرمائی ۔

اس سیشن میں بڑی تعداد میں ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے مقامی تاجران، ڈیفنس کابینہ کے ذمہ داران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس کابینہ)


22مارچ 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضاعطاری نے لکی مروت میں  کمشنر بنوں اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ کے نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ تعارف پیش کیا اور دینی کاموں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کی دعوت بھی دی۔


پچھلے دنوں نثار کھوڑو ( سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر) نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور دیگر ذمہ داران نے نثار کھوڑو کو خوش آمدید کہا اور انہیں فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ )، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا اور ان شعبہ جا ت کے بارے میں بریفنگ دی۔

سابق صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سےبھی ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات کے متعلق گفتگو کی اور انہیں فیضان مدینہ کا وزٹ کرتے رہنے کی دعوت دی۔ 


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمدجنید عطاری مدنی اور حاجی بغداد رضا عطاری نے شعبہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس کا وزٹ کیا۔ اراکین شوریٰ کو دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کی تفصیلات پر مشتمل پریزنٹیشن پیش کی گئی جبکہ دینیات ڈیپارٹمنٹ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، H.R، I.T، ایجوکیشن مینجمنٹ، ایڈمن اینڈ ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کروایا گیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ نے دار المدینہ کے دینی تعلیمی نظام اور دیگر کاموں کے انداز کوخوب سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیر اہتمام بستی ملوک میں تاجران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں بستی ملوک کے صدر راؤ مقیم انجم، نائب صدر رانا ہارون، سینئر نائب صدر چوہدری رضوان، حاجی تقی عطاری، مقصود عطاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ بالعلماء پاکستان مولانا محمدافضل عطاری مدنی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا ۔

بعد ازاں تاجران نے فیضان مدینہ بستی ملوک کا دورہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوسراہا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ امیر اہل سنت (مدنی چینل)کی مشترکہ کاوش سے iOSکے صارفین کے لئے ”مولانا الیاس قادری“ موبائل ایپلیکیشن اپڈیٹ کردی گئی ہے۔

صارفین اس ایپلیکیشن میں درجِ ذیل چیزیں ملاحظہ کرسکیں گے:

٭امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مختصر تعارف ٭ امیر اہلِ سنت سے بیعت و طالب ہونے کے لئےمرید فارم ٭مختلف زبانوں میں کتب و رسائل ٭ دلچسپ موضوعات پر مبنی Category wiseمدنی مذاکرے کے سوالات اور ان کے جوابات ٭ امیر اہل سنت کے آفیشل سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ ٭ مدنی چینل (Radio)

ایپلی کیشن کی خصوصیات: ٭ تیز اور زیادہ اعلی درجے کی تلاش کے لئے اس کی درجہ بندی کی گئی ہے(1) بذریعہ میڈیا (2) آڈیو کے ذریعہ (3) کتاب کے ذریعہ ٭ یوزر کسی بھی ویڈیو یا ویڈیو لنک کو فیس بک ، ٹویٹر ، اسکائپ اور دیگر سوشل سائٹس کے ذریعے شیئر کرسکتا ہے

نوٹ: یہ ایپلی کیشن Google Playپر Android صارفین کے لئے بھی موجود ہے ۔

اس ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے۔:

https://apps.apple.com/kr/app/maulana-muhammad-ilyas-qadri/id979818437?l=en

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مارچ 2021ءبعد نماز عشاء  جزیرہ بھٹ، حسینی مسجد، مین جیٹی کیماڑی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے درخواست ہے۔


قبر وحشر کی تیاری کے حوالے سے اہم اور ضروری معلومات پر مشتمل کتاب

قبر میں آنے والا دوست

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

115صفحات پر مشتمل یہ کتاب2010 ء سے اب تک10 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً90 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف  رضوی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

 مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف صدیقی زون کی عطاری کابینہ  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئےشعبان اور رمضان میں ڈونر اسلامی بہنوں سےملاقات کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔