امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں طلباء کی راہنمائی کرنے والی تحریر

امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

منفرد موضوع پر لکھا گیا رسالہ’’امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟‘‘ ۔ اس رسالے میں اُن تمام مسائل کا حل بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک طالب علم کو امتحانات کی تیاری کے دوران درپیش ہوسکتے ہیں ۔ یہ رسالہ بنیادی طور پردرسِ نظامی کے طلباء اسلامی بھائیوں کو مدِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے لیکن اسکول وکالج میں پڑھنے والے طلباء (Students)کے لئے بھی یکساں مفید ہے ۔ اس لئے انفرادی کوشش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو چاہیئے کہ وہ یہ رسالہ اِن طلباء تک بھی پہنچائیں کیونکہ اس رسالہ میں اپنے مدنی مقصد’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ‘‘ کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے بہت سے مقامات پر نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی ہے ۔

یہ رسالہ دعوت ِ اسلامی کے جامعات کے انتظامی وتعلیمی امور کو چلانے والے شعبہ جامعۃ المدینہ کی طرف سے طلباء اسلامی بھائیوں کی تعلیم میں مزید بہتری کے جذبہ کے تحت پیش کیا جارہا ہے اور اسے مرتب کرنے کی سعادت المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر)کے شعبۂ اصلاحی کتب کوحاصل ہوئی ۔

32صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2010ء سے اب تک4 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً37ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now