13 اپریل 2022 ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو تنظیمی اسٹرکچر سے متعلق انڈونیشیا، نارتھ امریکہ اور آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں نئے اسٹرکچر کے مطابق نگران اسلامی بہنوں کو تقرری کے اہداف دیئے اور انہیں ماہانہ کارکردگی شیڈول سمجھایا ۔


12اپریل 2022ء کو  دعوت اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ کی ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے جن میں ہفتہ وار اجتماع میں نیک اعمال کے جائزہ کا فالو اپ کرنے کا ہدف دیا اور زیادہ سے زیادہ سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی کوشش تیز کرنے کی ترغیب دلائی ۔


سینٹرل افریقہ  میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کی مارچ2022ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 54

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 16

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 84

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:18

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 242

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 73

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 46

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :174

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 64


دعوتِ اسلامی کے تحت  12اپریل 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح ادارتی و غیر ا دارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ بزرگان دین کی نماز سے محبت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ متفرق دینی کاموں سے متعلق مدنی پھولوں کو سمجھایا اور ماہانہ و متفرق کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے سافٹ ویئر کی کارکردگی، تقرری انٹری رپورٹ نیز سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا ۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت 13اپریل 2022ء بروز بدھ راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی پیر ودھائی کابینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ ذکر اللہ کی عادت کیسے بنائیں ؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور زکوۃ کون لے سکتا ہے؟ اس حوالے سے شرعی مسائل بتائے ۔ اجتماع کے آخر میں اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ دعوت ِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کروائے ۔


گزشتہ دنوں  پولیس اسٹیشن تحصیل کوٹ رادھا کشن میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایچ او تحصیل کوٹ رادھا کشن ، سینئر پولیس افسران و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار محمد عبد الرحمن عطاری نےبیان کیا ،اس موقع پر کوٹ رادھا کشن کابینہ کے نگران محمد منہال عطاری ، اور ڈویژن نگران محمد شہریار مدنی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


14 اپریل 2022 ء کو سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بحالی اور ریلیف محکمہ حاجی رسول بخش چانڈیو سے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات مشیر رسول بخش کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف کے بارے میں بتایااور شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے عصر تامغرب فیضان مدینہ میں وقت گزارنے کی نیت کی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت شالیمار ٹاؤن ڈسٹرکٹ لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں سب انسپکٹرز ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز پولیس جوانوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں ایس ایچ او عاصم سے بھی ملاقات ہوئی ، پولیس جوانوں کو سنت اعتکاف کرنے کا ذہن دیا اور رسائل تحفہ میں پیش کئے۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیا ت ڈسٹرکٹ لاہور کے تحت ڈی ایس پی سرکل  ٹبی سٹی لاہور میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں پولیس جوانوں سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

افطار اجتماع میں حاضرین کو رمضان المبارک میں خوب نیکیاں کرنے اور عبادات کرنے کا ذہن دیا بالخصوص ڈی ایس پی کے بیٹے کو سنت اعتکاف کرنے کا ذ ہن دیا۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گوجرانوالہ میں ایس پی سٹی ارسلان ، ڈی ایس پی کوتوالی اسد اسحاق ، ایس ایچ او سبزی منڈی ندیم خالد  اور ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ عدنا ن اعجاز سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کا تعارف کرایا اور فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں اعتکاف کر نے کا ذہن دیا اور افطار اجتماع میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


13 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنرجھنگ شاہد عباس جوئیہ   سے ان کے آفس میں ملاقات کی، دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور مدنی کاموں کے حوالے سے شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کیساتھ مشورہ کیا اور فیضان مدینہ جھنگ میں آنے کی دعوت دی۔

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سید حسن اسد علوی ، ڈی ایس پی طاہر کھچی ، انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ جھنگ محمد ہارون، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ انچارج عابد عطاری ، سیکیورٹی آفیسر ڈی پی او محمد فاروق ، ہیڈ آف جنرل برانچ ڈی سی آفس غلام ربانی ڈوگر ودیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رمضان المبارک میں جمعہ کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ، پولیس لائن میں افطار اجتماع کرنے کا طے ہوا اور فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک تاجر شخصیت سے اُن کے گھر پر ملاقات کی۔

اس دوران ملتان سٹی کے نگرانِ محمد راشد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کُتُب و رسائل ’’ترجمہ کنزالعرفان‘‘، ’’نماز کا طریقہ‘‘ اور ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ تحفے میں دیئے۔

اس موقع پر ملتان کے ڈویژن تاجران ذمہ دار طارق امتیاز عطاری، شاہ رکنِ عالم ٹاؤن کے نگران حاجی عاصم عطاری، محمد اخلاق عطاری اور شاہ رکنِ عالم ٹاؤن تاجران کے ذمہ دار محمد مدثر رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  سرگودھا ڈویژن تحصیل سلانوالی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے مسلمانوں کی خیر خواہی و دینی کاموں کے سلسلے میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا جس میں ڈی ایس پی سلانوالی ملک محمد جہانگیر جوئیہ ، تحصیلدار سلانوالی کلیم اللہ خان نیازی ، ایس ایچ او انسپکٹر راجہ ظفر عبا س ، سابقہ چیئر مین MC سلانوالی ملک محمد ارشد کھوکھر و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں ناظم جامعۃ المدینہ نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا نیز شخصیات سے مختلف امور پر اور اداروں میں افطار اجتماع کروانے کے حوالے سے مشورہ ہوا ۔ (رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )