چیف
آفیسر ویسٹ مینجمنٹ محمد بلال فیروز جوئیہ کا فیضان مدینہ فیصل آباد کا دورہ
گزشتہ
روز چیف آفیسر ویسٹ مینجمنٹ محمد بلال فیروز جوئیہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد کا دورہ کیا جہاں نگران سٹی حافظ محمد عرفان عطاری نے ان کا استقبال کیا اور دعوت اسلامی کے چند
شعبہ جات کا تعارف کروانے کے بعد فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم ”فیضان قرآن آن لائن اکیڈمی “ کاخصوصی وزٹ کروایا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان و رکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی اور بعد عصر مدنی
مذاکرہ و مناجات افطار میں بھی شرکت کی۔ (رپورٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات
، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت 13 اپریل 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر قصور میں مدنی مشورے کا انعقادہوا جس
میں رات کے ناظمین نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئےذمہ داران کو ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ
بالغان شروع کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئے رمضانُ المبارک میں ہر گھر سے فطرہ جمع
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:صغیر
عطاری مدرسۃ المدینہ بالغان رکن زون لاہور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کی جانب سے رمضان، شوال اور ذوالقعدہ کا عربی سہ ماہی
میگزین بنام ”نفحات المدینہ“ کا نیا شمارہ منظر عام پرآچکا ہے۔
اس میگزین میں آپ یہ
مضامین پڑھ سکیں گے:
٭دین
اورعقل کے بارے میں اسلامی عقائد ٭صحابہ
و بزرگان دین کی سیرت اور ان کے اقوال ٭رمضان نفع بخش تجارت کا
مہینہ ٭تصوف کیا ہے اور صوفی
کسے کہتے ہیں؟٭فقہ اور اصول فقہ کی
تاریخ ٭ امیر اہلسنت علامہ
محمد الیاس عطارقادری دامت برکاتہم
العالیہ کی سیرت اور ان کی دینی خدمات ٭دعوت اسلامی کے دینی کاموں سمیت کئی علمی و اصلاحی مضامین کے ساتھ
ساتھ اور بہت کچھ۔
خوشخبری
علم دین سے آراستہ
کرنے، عربی زبان کا رجحان بڑھانےاورعاشقان رسول کی آسانی و سہولت کے لئےعربک
میگزین بنام ”نفحاتُ المدینہ“ کی سالانہ بکنگ 1600 کے بجائے اب
1000 روپے میں کی جارہی ہے جبکہ مکتبۃ المدینہ سے فی شمارہ اصل قیمت 300 کی جگہ 50 % ڈسکاونٹ کے ساتھ صرف 150 روپے
میں حاصل کر سکتے ہیں۔
تمام عاشقان رسول سے
درخواست ہے کہ اس سہولت سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔
مزید
معلومات اور بکنگ کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں:03131139278
اس
میگزین کو مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:
دعوت
اسلامی کے ذمہ دار مولانا بابر عطاری مدنی نے سید عزیر رضا (ایڈوکیٹ ہائی
کورٹ LLb،
LLMلندن) سے
ملاقات کی۔
مولانا
بابر عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا اور شعبہ
جات پر تفصیلی گفتگو کی۔ سید عزیرشاہ نے
دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔
پتوکی کے علاقہ گلشن ِسبحان کالونی میں جامعۃ المدینہ گرلز کاسنگِ بنیاد
رکھا گیا
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں واقع
علاقہ گلشن ِسبحان کالونی میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک شخصیت
نے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز کے لئے ساڑھے 9 مرلےکا پلاٹ وقف کیا۔
اسی سلسلے میں 13 اپریل 2022ء بروز بدھ شخصیات
کی موجودگی میں جامعۃ المدینہ گرلز کا سنگِ بنیاد رکھاگیا، اس دوران تحصیل نگران
پتوکی مولانا فیضان عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔اس موقع پر شخصیات
نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے تعمیرات کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذوالقرنین احمد (درجہ سابعہ
مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل
آباد ،پاکستان)
سیدنا آدم
علیہ السلام سے لے کر حضور خاتم النبیین صلی الله علیہ وسلم تک جتنے انبیاءعلیہم
السلام تشریف لائے اللہ پاک نے انبیائےکرام کی بعثت کے مقاصد کو اپنے کلام مقدس
میں جگہ جگہ بیان فرمایا:1۔ لوگوں کو اللہ پاک کی عبادت اور اسکی وحدانیت کی طرف
بلانا اور غیراللہ کی عبادت سے روکنا ہےاللہ پاک نے اس مقصد کو یوں بیان فرمایا:
ترجمۂ کنزالعرفان:اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا کہ(اے لوگو!)اللہ کی
عبادت کرواورشیطان سے بچو۔ (پ14 ، النحل:36)
2۔انبیائے کرام
مخلوق کے دلوں کو شرک جیسی غلاظتوں سے ستھرا کرنے والے ہیں: اس مقصد کو قرآنِ پاک میں یوں بیان فرمایا: ترجمۂ
کنزالعرفان:وہ ان کے سامنے اللہ کی آیتیں تلاوت فرماتا ہے اورانہیں پاک کرتا ہے۔(پ4،اٰلِ
عمرٰن:164)
3۔لوگوں سے
عذرکو ختم کرنا ہے اور حجت قائم کرنا ہے:قرآن پاک میں ہے:ترجمۂ کنزالعرفان:(ہم
نے)رسول خوشخبری دیتے اورڈرسناتے(بھیجے) تاکہ رسولوں (کو بھیجنے)کے بعد اللہ کے
یہاں لوگوں کے لئے کوئی عذر(باقی )نہ رہے۔(پ6،النساء:165)تفسیرصراط الجنان میں ہے:اس
میں حکمت یہ ہے کہ انبیائے کرام کی تشریف آوری کے بعد لوگوں کو یہ کہنے کا موقع نہ
مل سکے کہ اگرہمارے پاس رسول آتے تو ہم ضروران کاحکم مانتےاوراللہ پاک کے فرمانبردارہوتے۔(صراط
الجنان ،ج2،ص359)
4۔اللہ پاک نے
قرآن کریم میں ارشادفرمایا:ترجمۂ کنزالعرفان:اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس
لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔(پ5 ،النساء:64)تفسیرصراط الجنان میں
ہے: یہاں رسولوں کی تشریف آوری کا مقصد بیان کیا گیا ہے کہ اللہ پاک رسولوں کو
بھیجتا ہی اس لئے ہے کہ اللہ کے حکم سے ان کی اطاعت کی جائے۔(صراط االجنان ،ج2،تحت
الآیہ، ص 233)
5۔جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنا:جیسے قرآن پاک میں
ہے:ترجمۂ کنزالعرفان:اورانہیں کتاب اورحکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ یہ لوگ اس سے
پہلے یقیناًکھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔(پ28،الجمعۃ:2)
6۔انبیاء علیہم
السلام کی تشریف آوری کا ایک مقصد نیک اعمال پر ثواب کی بشارت اور برے اعمال پر
عذاب سے ڈرانا:قرآن حکیم میں ہے : ترجمۂ کنزالعرفان:(ہم نے)رسول خوشخبری دیتے
اورڈر سناتے(بھیجے)۔(پ6،النساء:165)
7۔اللہ پاک نے
لوگوں کی ہدایت کےلئے انبیائے کرام علیہم السلام کو بھیجا:اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ترجمۂ کنزالعرفان:وہی(اللہ)ہے جس نے اپنے
رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا۔(پ10،التوبہ:33)
8۔لوگوں کے درمیان اختلاف کو ختم کرکے ان کا فیصلہ فرمانے
کے لئے اللہ پاک نے انبیاء کی بعثت فرمائی
:جیسا کہ ہم اس آیت پاک میں مشاہدہ کرسکتے ہیں:ترجمہ کنزالعرفان:ان کے ساتھ سچی
کتاب اتاری تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان کے اختلافات میں فیصلہ کردے ۔ (پ2 ،ا لبقرۃ
: 213)
9۔مرسلین کرام
مخلوقِ خدا پرگواہ ہو جائیں کہ اللہ پاک نے کفار مکہ کو دنیا کے ہولناک عذاب سے
ڈراتے ہوئے ارشاد فرمایا: ترجمۂ کنزالعرفان:بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے
جوتم پر گواہ ہیں۔(پ29،المزمل:15)
10۔انبیاءاللہ کی
طرف سے مخلوق پررحمت ہیں: اس مقصد کو اللہ پاک نے اپنے کلام میں فصاحت و بلاغت کے
ساتھ کچھ یوں بیان فرمایا:ترجمۂ کنزالعرفان:اورہم نے تمہیں تمام جہانوں کیلئےرحمت
بنا کرہی بھیجا۔(پ17،الانبیاء:107)
اعلی حضرت
فرماتے ہیں:
ڈرتھا کہ عصیاں کی سزا اب ہوگی
یا روزجزا
دی ان کی رحمت نے صدا یہ بھی
نہیں وہ بھی نہیں
)حدائق بخشش ،صفحہ:110)
13 اپریل 2022ء بروز بدھ کراچی کے علاقے
محمودآباد میں محفلِ ختمِ قراٰن کا انعقاد ہوا جس میں تاجران اور ذمہ داران سمیت
مقامی عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ محفل دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی کے
مولانا سعید عطاری مدنی نے ’’نزولِ قراٰن‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور
رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود
آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں مانگا منڈی
لاہور میں ڈیف صدر رانا بشیر علی کی رہائش گاہ پر اسپیشل پرسنز کے لئے افطار
اجتماع منعقد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز
سمیت لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری، اقبال ٹاؤن لاہور ذمہ دار محمد ابرار
حسین عطاری اور قصور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ
پاک سے ہوا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز ( ڈیف اسلامی بھائیوں) کی دینی
و اخلاقی تربیت کی۔آخر میں دعا و مناجات
ِافطار کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پیارے آقا ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول کے لئے
ایک ماہ کے اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ
رسول سمیت اسپیشل پرسنزنے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ اعتکاف اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران (جن میں محمد بدر
عطاری، محمد شاہد عطاری، محمد وسیم عطاری اور فیضان عطاری) مختلف اوقات میں
اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت
کرتے رہتے ہیں۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائی اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے، مناجاتِ افطار
اور دعا کی بھی ترجمانی کرتے ہیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ناظمِ
آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز (برائے نابینافراد) ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں سے اعتکاف کے لئے عاشقانِ رسول
کو تیار کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔ بعد ازاں ذمہ
داران نے ایک اسپیشل پرسنز کے سرپرست سے عیادت
بھی کی۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کشمیر
کے قصبے ہجیرہ ضلع پونچھ میں واقع جامع مسجد مکی میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ٹیچرز اور ائمہ کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ
اوقات الصلوٰۃ مولانا وسیم عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا نیز علمِ توقیت کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات اسلامی بہنوں کی
تربیت کا سلسلہ
14 اپریل 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے پردے میں موجود جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات اسلامی
بہنوں کی تربیت کی، اس دوران شعبے کے اہم ذمہ داران کی بھی شرکت رہی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے ’’تقوی و پرہیزگاری‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے
اہم امور پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو ماہِ
رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات
کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)