بدکاری بہت
بڑا گناہ ہے اسے کرنے سے انسان عذاب کا حقدار ہے ہمیں بدکاری جیسے گناہوں سے بچنا
چاہیے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اَلزَّانِیَةُ
وَ الزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ۪-وَّ لَا
تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ
بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِۚ-وَ لْیَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآىٕفَةٌ مِّنَ
الْمُؤْمِنِیْنَ(۲) (پ
18، النور: 2) ترجمہ: جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے
لگاؤ اور تمہیں ان پر ترس نہ آئے اللہ کے دین میں اگر تم ایمان لاتے ہو اللہ اور
پچھلے دن پر اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ حاضر ہو۔
آیت مبارکہ کے
ساتھ ساتھ حدیث مبارکہ میں بھی اس چیز کی مذمت فرمائی ہے:
احادیث
مبارکہ:
1۔میری امت اس
وقت تک بھلائی پر رہے گی جب تک ان میں زنا سے پیدا ہونے والے بچے عام نہ ہو جائیں
گے اور جب ان میں زنا سے پیدا ہونے والے بچے عام ہو جائیں گے تو اللہ انہیں عذاب
میں مبتلا کر دے گا۔ (مسند امام احمد، 10/246، حدیث: 26894)
2۔ جب بندہ
زنا کرتا ہے تو اس سے ایمان نکل کر سر پر سائبان کی طرح ہو جاتا ہے اور جب اس فعل
سے جدا ہوتا ہے تو اس کی طرف ایمان لوٹ آتا ہے۔ (ترمذی، 4/283، حدیث: 2634)
3۔ نبی کریم ﷺ
نے اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: زنا کے بارے میں تم کیا کہتے
ہو؟ انہوں نے عرض کی: زنا حرام ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے اسے حرام کیا ہے اور
وہ قیامت تک حرام رہے گا، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: دس عورتوں کے ساتھ زنا
کرنا اپنے پڑوسی کی عورت کے ساتھ زنا کرنے سے ہلکا ہے۔ (مسند امام احمد، 9/226،
حدیث: 23915)
4۔ تین شخصوں
سے اللہ پاک نہ کلام فرمائے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ ان کی طرف نظر رحمت
فرمائے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا: بوڑھا زانی، جھوٹ بولنے والا بادشاہ
اور تکبر کرنے والا فقیر۔ (مسلم، ص 68، حدیث: 172)
5۔ عورت ابلیس
کے تیروں میں سے ایک تیر ہے جس نے کسی حسن و جمال والی عورت کو دیکھا اور وہ اسے
پسند آگئی اور پھر اس نے اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لیے اس سے نگاہوں کو پھیر
لیا تو اللہ پاک اسے ایسی عبادت کی توفیق عطا فرمائے گا جس کی لذت اسے حاصل ہوگی۔(
جمع الجوامع، 3 / 46، حدیث: 7201)
ہمیں معلوم
ہوا کہ ہمیں زنا جیسے برے فعل سے بچنا چاہیے یہ ایمان کو تباہ و برباد کر دیتا ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ سب کو اس برے فعل سے بچائے۔ آمین