گزشتہ دنوں Chandka Medical College کے کم و بیش 20 اسٹوڈنٹس سمیت ڈاکٹرز نے دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔

اس دوران شعبہ تعلیم لاڑکانہ کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران فدا حسین عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا ماہنامہ فیضانِ مدینہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام یو ای ٹی لاہور کے ایک ہاسٹل میں 14 اپریل 2022 بروز جمعرات کو افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے کثیر اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداء ًمبلغِ دعوتِ اسلامی نے نعت پڑھی جبکہ نعت خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔انجینئر الطاف عطاری  نے’’روزہ کے طبعی فوائد‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور بیان کے بعد مناجات پڑھی، مزید اسٹوڈنٹس کے لئے افطاری کابھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ:حسن علی یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ غیاث الدین عطاری)


15 اپریل 2022ء جمعہ نارتھ ناظم آباد ابوالحسن اصفہانی نیوکراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن سیل لگایا گیا جس میں ذمہ داران نے مختلف شعبہ جات کے لئے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار ذاکر عطاری، نعیم عطاری، سلیمان عطاری اور شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہوم والی دینی و فلاحی دے آگاہ کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ غیاث الدین عطاری)


نئے تعلیمی سال کے آغاز پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے 13مختلف شہروں میں اپنے نئے کیمپسز کا آغازکرچکا ہے۔ان میں فیصل آباد ریجن کے شہر ساہیوال، سمندری، اوکاڑہ، پاک پتن اورعارف والابھی شامل ہیں۔

ان کیمپسز میں ان دنوں داخلے جاری ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، قرآنی ایجوکیشن اور بنیادی اسلامی تعلیمات جیسی خصوصیات دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی نمایاں خوبیاں ہیں۔ اسی طرح دینی ماحول میں معیاری تعلیم کے ذریعے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے بلکہ اخلاق اور کردار سنوارنے والی بہت سی سرگرمیاں دارالمدینہ کے نصاب میں شامل ہیں

اس کے علاوہ طلبہ کو روزانہ ہی اسلامی اقدار سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے اُن کی کردار سازی کے لئے ہفتہ وار تربیہ تھیم پر بھی کامیابی سےعمل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں دارالمدینہ کے تحت مختلف شہروں میں awareness سیمینارز کا سلسلہ ہواجس میں لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے اراکین حاجی فضیل رضاعطاری اور حاجی اسلم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران حاجی منیر عطاری، حاجی سرفراز عطاری، عبدالوہاب عطاری نے اپنے بیانات کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت اور دارالمدینہ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔بعدازاں دارالمدینہ کے ذمہ داران نے دارالمدینہ کے نظام تعلیم ،طریقہ تعلیم اور نصاب کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو آگاہی دی ۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


ماہ ِ رمضان المبارک والدین کے لئے بچّوں کی تربیت کے حوالے سے ایک بہترین موقع ہے۔رمضان المبارک کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے رمضان تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے۔

اس تربیہ ہوم ورک کو بچّوں کی ذہنی سطح اور سیکھنے کی استعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئےنماز، قراٰنِ پاک، دُرودِ پاک، مدنی مذاکرہ، دُعاؤں، نماز کے اذکار، اخلاق و آداب، بزرگان دین کے اعراس اور نیکیاں بڑھانے والی دیگر باتوں سے مزین کیا گیا ہے۔

اس تربیہ ہوم ورک کے ذریعے بچوں میں مثبت تبدیلیاں پیداہوں گی۔ان شاء اللہ عزوجل اس تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پربھی رکھا گیا ہے تاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر: غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 اپریل 2022ء بروز جمعرات لاہور میں افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں سے کمپنیوں کے CEO اور سیل مینجر سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’شانِ مضان‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رمضانُ المبارک کی برکتوں کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:ندیم عطاری مدنی لاہور ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد: 225

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 39

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 4 


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات  کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی پیش خدمت ہے:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:88

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:205

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 149

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 5


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

روحانی علاج للبنات کا بستہ : 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:41

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 27


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  ساؤتھ افریقہ ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

روحانی علاج للبنات کا بستہ : 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:36

ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 36

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 4


کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لئے شیڈول بنانا اور پلاننگ کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی سلسلے میں عالمی مجلس اور مجلس بین اقوامی امور کی اراکین کامدنی مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ 11اپریل 2022 ء کو ہوا جس میں ملک وبیرون ملک کی اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں باہمی مشاورت سے آئندہ کے لئے کچھ نکات طے کئے گئے اور اس کے نفاذ کرنے پر طریقہ کار پر غور کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی جانب سے 13 اپریل  2022ء بروز بدھ علاقہ طارق روڈ میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی سیرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔