وَ
لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةًؕ-وَ سَآءَ سَبِیْلًا(۳۲) (پ15، بنی اسرائیل:32) ترجمہ
کنز الایمان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ
بےشک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بُری راہ۔
تفسیر صرا ط الجنان: اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ۔ اس آیت میں دوسرے گناہ کی حرمت
و خباثت کو بیان کیا گیا ہے اور وہ ہے، زنا۔اسلام بلکہ تمام آسمانی مذاہب میں زنا
کو بدترین گناہ اور جرم قرار دیا گیاہے۔ یہ پرلے درجے کی بے حیائی اور فتنہ و فساد
کی جڑ ہے بلکہ اب تو ایڈز کے خوفناک مرض کی شکل میں اس کے دوسرے نقصانات بھی سامنے
آرہے ہیں، جس ملک میں زنا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ایڈز پھیلتا جارہا ہے۔
یہ گویا دنیا میں عذاب ِ الہٰی کی ایک صورت ہے۔ ( تفسیر
صراط الجنان، 5/454)
زنا کی مذمت پر احادیثِ مبارکہ:
(1) جس قوم میں زنا ظاہر ہوگا، وہ قحط میں گرفتار ہوگی اور
جس قوم میں رشوت کا ظہور ہوگا، وہ رعب میں گرفتار ہوگی۔(مشکاۃ
المصابیح،1/656،حدیث:3582)
(2) جس بستی میں زنا اور سود ظاہر ہوجائے تو انہوں نے اپنے
لیے اللہ پاک کے عذاب کو حلال کرلیا۔ ( مستدرک، 2 / 339، حدیث: 2308)
(3) جب بندہ زنا کرتا ہے تو اُس سے ایمان نکل کر سر پر
سائبان کی طرح ہوجاتا ہے اور جب اس فعل سے جدا ہوتا ہے تو اُس کی طرف ایمان لوٹ آتا
ہے۔( ترمذی، 4 / 283، حدیث: 2634)
(4) آدھی رات کے وقت آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،
پھر ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے کہ ہے کوئی دعا کرنے والا کہ ا س کی دعا
قبول کی جائے، ہے کوئی مانگنے والا کہ اسے عطا کیا جائے،ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اس کی
مصیبت دور کی جائے۔اس وقت پیسے لے کر زنا کروانے والی عورت اور ظالمانہ ٹیکس لینے
والے شخص کے علاوہ ہر دعا کرنے والے مسلمان کی دعا قبول کر لی جائے گی۔(معجم
الاوسط،2/ 133،حدیث:2769)
(5) جو شخص اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے گا تو قیامت کے
دن اللہ پاک ا س کی طرف نظر ِرحمت نہ فرمائے گا اور نہ ہی اسے پاک کرے گا اور اس
سے فرمائے گا کہ جہنمیوں کے ساتھ تم بھی جہنم میں داخل ہو جاؤ۔( مسند الفردوس، 2
/ 301، حدیث: 3371)
بدکاری کے معاشرتی نقصانات:انسان کا نسب اور عزت تباہ ہو جاتی ہے۔ انسان کی کوشش اور
محنت رک جاتی ہے۔زنا انسان کی ترقی اور نشو و نما کو روک دیتا ہے۔ زنا اور حرام
خوری انسان کے اپنے اوپر کے اعتماد کو روک دیتے ہیں۔زنا اور حرا م خوری انسان کو
دوستی،مدد اور اخلاص سے روک دیتے ہیں۔زنا اور حرام خوری انسان کی خوشی کے صحیح
احساس کو روک دیتے ہیں۔زنا اور حرام خوری انسان کو علم،حکمت اور عزت سے روک دیتے
ہیں۔زنا اور حرام خوری اللہ پاک کے غضب کا باعث بنتے ہیں۔
زنا کے اخروی نقصانات:زنا اللہ پاک کے غضب کا ایک سبب ہے۔زنا کرنےوالا انسان
مدتوں تک جہنم میں رہنے کا حق دار ہے۔کڑے اور بُرےحساب کا سبب ہے۔
زنا سے بچنے کا طریقہ: جس طرح ایک بیماری آہستہ آہستہ جسم کو کھوکھلا کر دیتی ہے،
اسی طرح زنا بھی انسا ن کی نیکیوں کو ضائع کرنے کا سبب ہے۔اگر انسان کو ہر گناہ کی
مذمت کے بارے میں علم ہو تو وہ گناہ نہیں کرے گا۔اسی طرح اگر انسان کو زنا کی مذمت
اور اس کے دنیاوی و اخروی نقصانات کا علم ہو جائے تو وہ اس سے خود کو بچانے کی
کوشش کرے گا۔
اللہ پاک ہم سب کو زنا جیسے بُری عادت سے بچنے کی توفیق عطا
فرمائے۔ آمین